|
|
عام طور پر یہ بات ہم سب کے لیے حیران کن ہوتی ہے کہ
شوبز سے جڑے لوگ ایسا کیا کھاتے ہیں جو ان کو بچوں کی پیدائش کے بعد بھی
اسمارٹ رکھتا ہے- ان کے وزن کو بڑھنے نہیں دیتا ہے اور ان کی جلد پر بڑھتی
عمر اور بدلتے موسم کے اثرات سے محفوظ رکھتا ہے- یہ وہ راز ہوتا ہے جس کو
ہر اداکارہ اپنے تک محدود رکھنے کی کوشش کرتی ہے اور درحقیقت یہی ان کا
بیوٹی سیکرٹ ہوتا ہے- آج ہم آپ کو کچھ اداکاراؤں کے ایسے ہی بیوٹی سیکرٹ
بتائيں گے جن کو اپنا کر آپ بھی ان جیسی چمک دمک حاصل کر سکتی ہیں- |
|
کرینہ کپور |
کرینہ کپور جو کہ اس وقت دو بیٹوں کی ماں بھی ہیں بچوں
کی پیدائش اور اس کے بعد کے مرحلے میں اپنے وزن کو برقرار رکھنا ان تمام
خواتین کے لیے ایک مثال ہے جو کہ ڈلیوری کے بعد وزن کے بڑھنے کے مسائل سے
دو چار ہوتی ہیں- بچے کی پیدائش کے بعد ماں کو وزن کم کرنے کے ساتھ ساتھ
توانائی کی ضرورت زيادہ ہوتی ہے- اس حوالے سے کرینہ کپور کا ڈائٹ پلان
بہترین ہے کرینہ کپور تازہ کھانوں کو فوقیت دیتی ہیں اور ایسے کھانوں کے
استعمال سے پرہیز کرتی ہیں جو کہ باسی یا ٹن میں پیک ہوں- اس کے ساتھ ساتھ
توانائی کے حصول کے لیے کرینہ کی پسندیدہ غذا چاولوں کی کھچڑی یا دلیہ ہے
جو کہ ان کے جسم میں توانائی کی مقدار کو برابر رکھ کر ان کے وزن کو بڑھنے
سے روکتا ہے اور جسمانی ضروریات کی تکمیل کرتا ہے- |
|
|
ملائکہ اڑوڑا |
ملائکہ اڑوڑا کا وزن کو برقرار رکھنا ان تمام لڑکیوں کے
لیے ایک مثال ہے جو کہ جسم پر فالتو چربی کا ایک ذرہ بھی نہیں چاہتی ہیں۔
اپنے آپ کو سپر فٹ رکھنے کے لیے ملائکہ ڈائٹ کے ساتھ ساتھ سخت ترین یوگا
بھی کرتی ہیں ان کی اس خوبصورتی کا سب سے بڑا راز ان کا مائع غذا پر انحصار
ہے- ملائکہ پانی کے ساتھ ساتھ تازہ پھلوں کے رس، ملک شیک اور پھلوں اور
سبزیوں کا استعمال زيادہ سے زيادہ استعمال کرتی ہیں- اس کے علاوہ ملائکہ
نیم گرم پانی کا استعمال بھی باقاعدگی سے کرتی ہیں جو ان کے بڑھتے وزن کو
کنٹرول کرتا ہے- |
|
|
سشمتا سین |
بڑھتی عمر میں چہرے پر پڑ جانے والی جھریاں اور لٹکتی
ہوئی جلد عمر کے اثرات کو بڑھا دیتی ہیں سشمتا سین بڑھتی عمر کی خواتین کے
لیے ایک مثال ہیں کہ کس طرح انہوں نے بڑھتی عمر کے اثرات کو اپنی ڈائٹ سے
روک رکھا ہے اور اب بھی ایک مس ورلڈ کی طرح خوبصورت نظر آتی ہیں- سشمتا سین
اپنی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے ایک جانب تو سخت ترین ایکسرسائز پر
انحصار کرتی ہیں اس کے ساتھ ساتھ جسم سے فالتو چربی کے خاتمے کے لیے ادرک
کی چائے، انڈے کی سفیدی بھی ان کی غذا میں شامل ہے اس کے علاوہ دلیہ اور
سبزيوں کا تازہ جوس ان کی غذا میں باقاعدگی سے شامل ہوتا ہے- |
|
|
سارہ علی خان |
کم عمر لڑکیاں جن کا وزن زيادہ ہوتا ہے جب اپنے وزن کو کم کرنے کے لیے
ڈائٹنگ کرتی ہیں تو اس کے نتیجے میں ان کے چہرے کی قدرتی چمک دمک ماند پڑ
جاتی ہے- ایسی صورت میں سارہ علی خان جنہوں نے اپنے بڑھے ہوئے وزن کو نہ
صرف کم کیا بلکہ قدرتی چمک دمک کو بھی برقرار رکھا تو اس کے لیے سارہ علی
خان کا ڈائٹ پلان کچھ اس طرح سے ہے- سارہ علی خان باہر کے کھانے کے بجائے
سختی سے گھر کے بنائے کھانوں پر انحصار کرتی ہیں کیونکہ ان میں چکنائی کی
مقدار کو چیک کیا جا سکتا ہے اس کے علاوہ گھر میں پکے چاول، دال، روٹی سبزی
کو مناسب مقدار میں کھانے کے ساتھ ساتھ باقاعدگی سے ورزش کرنا ضروری ہے- |
|
|
کترینہ کیف |
کترینہ کیف کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے۔ ان کے شوبز میں مقبولیت
حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی خوبصورتی اور وزن متاثر کن رہا ہے- اس کے
حوالے سے ان کے قریبی حلقوں کا یہ ماننا ہے کہ وہ اپنی ڈائٹ کے حوالے سے
بہت حساس ہیں اور کھانے پینے میں میکروبائيوٹک ڈائٹ کا استعمال کرتی ہیں جو
ان کی خوبصورتی کا سب سے بڑا راز ہے- میکروبائيوٹک ڈائٹ درحقیقت گندم، تازہ
سبزيوں، پھلیوں اور سمندر سے حاصل شدہ سبزيوں پر مشتمل ڈائٹ ہوتی ہے جس کا
استعمال کترینہ باقاعدگی سے کرتی ہیں- اس کے علاوہ وہ ہر قسم کے کارب کے
استعمال سے بچتی ہیں ان کے پسندیدہ کھانوں میں ایک پیالہ سوپ اور گرل کی
ہوئی مچھلی شامل ہیں جن کا استعمال وہ اکثر کرتی ہیں- |
|
|
یہ تمام اداکارائيں وزن کم کرنے کے بجائے اپنے صحت مند وزن کو برقرار رکھنے
کی کوشش کرتی ہیں جس میں کھانا چھوڑنے کے بجائے متناسب غذا کے استعمال پر
زيادہ توجہ دیتی ہیں- اس کے ساتھ خود کو سپر فٹ رکھنے کے لیے ایکسرسائز اور
یوگا بھی ان کو فٹ رکھنے میں معاون ثابت ہوتا ہے- |