عام سی چیزوں کو خاص بنا دیا، کچھ ایسی تصاویر جن کو چھوٹی چھوٹی تبدیلیوں نے یادگار کر دیا

image
 
انسان کا دماغ جو کہ اگرچہ صرف ایک چھوٹی سے کھوپڑی میں بند ہوتا ہے مگر اس کی طاقت کا اندازہ اس حوالے سے لگایا جا سکتا ہے کہ یہ انسانی دماغ ہی ہے جس نے ایک ننھے سے ایٹم کو توڑ کر اس سے توانائی کا خزانہ حاصل کر لیا، یہ انسانی دماغ ہی ہے جس نے آسمان پر اڑنا سیکھ لیا۔ قوت تخلیق کے لیے بہت پیسوں کی ضرورت نہیں ہوتی ہے بلکہ یہ کبھی بھی کہیں بھی جادو دکھا سکتا ہے اور اس کا جادو دیکھنے والوں کو گنگ کر کے انگلیاں دانتوں میں دبانے پر مجبور کر سکتا ہے- ایسے ہی کچھ تخلیقی کارنامے کیمرے کی آنکھ نے اس طرح قید کیے کہ دیکھنے والے بغیر واہ واہ کیے نہیں رہ سکے-
 
1: بلند ترین عمارت کو کھیرے کی طرح کاٹ ڈالا
 اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاص انداز میں فوکس کر کے تصویر لینے سے ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ جیسے یہ عمارت ایک کھیرا ہے جس کو چھری سے قاشوں کی صورت میں کاٹا جا رہا ہے-
image
 
2: کتاب کے اوراق ہیں یا کچھ اور ۔۔۔
صرف ایک کتاب کو خاص انداز میں رکھ کر تصویر لی اور ایسا محسوس کروا دیا کہ یہ کوئی عمارت نہیں بلکہ کتاب کے اوراق ہیں-
image
 
3: ڈيزی کا نازک پھول یا جہاز کے انجن کا پنکھا
جہاز کے انجن کے سامنے طاقتور سے طاقتور چیز کا کھڑا ہونا ایک امتحان ہے مگر اس تصویر میں ایک چھوٹا سا ڈيزی پھول اس انداز میں تصویر میں فوکس کیا گيا ہے کہ وہ انجن کا ہی حصہ لگ رہا ہے-
image
 
4: ایک چابی جو ہر بند دروازہ کھول دے
 بند دروازے کھولنے کے لیے چابی کی ضرورت ہوتی ہے مگر یہ چابی تو دروازے سے ہی بڑی ہے مگر غور سے دیکھیں تو معاملہ چابی کے بڑے ہونے کا نہیں بلکہ کیمرے کے فوکس کا کمال ہے-
image
 
5: پورا پل ہی ہاتھوں میں اٹھا لیا
ہینگر میں لٹکتا پل جس کو ایک انسان نے صرف اپنی چند انگلیوں میں تھام رکھا ہے دیکھنے میں یہ منظر ناممکن لگتا ہے مگر اس تصویر میں یہ کیسے ممکن ہوا اس کو غور سے دیکھنے پر ہی حقیقت کھل سکتی ہے-
image
 
6: دنیا کا ایسا روشن بلب جس کو کسی تار کی ضرورت نہیں
کسی بلب کو جلانے کے لیے تار کی ضرورت ہوتی ہے مگر یہ بلب قدرتی طور پر کیسے جل رہا ہے ذرا دیکھ کر بتائیں-
image
 
یہ تمام تصاویر ایسی ہیں جنہوں نے بہت عام سی چیز کو بہت خاص بنا دیا اور سب سے بڑی بات یہ ہے کہ ان خاص چیزوں کو بنانے میں صرف اور صرف دماغ کی طاقت خرچ ہوئی ہے- ایسی کوشش تو سب ہی کر سکتے ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE: