|
|
سال 2024 کا اختتام ہونے والا ہے اور ہر ایک نے سال کے
آغاز میں ہی اس سال کے حوالے سے کچھ نہ کچھ گول ضرور طے کیے ہوں گے جن میں
معاشی ترقی بھی ایک بڑا گول ہوتا ہے- جس کو زيادہ تر افراد مقرر تو کرتے
ہیں لیکن اس کی تکمیل کے لیے اگر درست انداز میں محنت نہ کی جائے تو یہ گول
کبھی مکمل نہیں ہوتا ہے- |
|
نوکری پیشہ
افراد کے لیے ترقی کے طریقے |
اگر آپ نوکر پیشہ ہیں اور آپ کی تمام تر
ترقی کا انحصار اس نوکری پر ہے تو پھر آپ کو اس سال کے آغاز میں ہی یہ
فیصلہ کر لینا چاہیے کہ آپ جو نوکری کر رہے ہیں اس سے یا تو بہتر نوکری
حاصل کریں گے یا پھر اسی نوکری میں تنخواہ میں خاطر خواہ اضافے کی کوشش
کریں گے- آج ہم آپ کو اسی حوالے سے کچھ تجاویز دیں گے جن پر عمل کر کے آپ
اپنی تنخواہ میں خاطر خواہ اضافہ کروا سکتے ہیں- |
|
1: پہلے مارکیٹ ریسرچ کریں |
اگر آپ اپنی پرانی نوکری کی تنخواہ میں اضافے کے خواہشمند ہیں یا اچھی
تنخواہ کے ساتھ نئی نوکری جوائن کرنا چاہتے ہیں تو ان دونوں اقدامات سے قبل
آپ کو سب سے پہلے مارکیٹ کے حوالے سے اچھی طرح جائزہ لینا چاہیے- آپ جان
سکیں کہ جو کام آپ کرتے ہیں اور اس کام کا جتنا تجربہ آپ رکھتے ہیں اس کا
مارکیٹ ریٹ کیا ہے کیونکہ اس طرح سے آپ جان سکیں گے کہ آپ کے کام کی اصل
ویلیو کیا ہے- |
|
|
|
2: نئی نوکری کی درخواست
کا اہم نقطہ |
اگر آپ کسی نئی نوکری کے لیے اپنی درخواست جمع کروا رہے
ہوں اور وہاں پر آپ کی امکانی تنخواہ کے حوالے سے سوال ہو تو اس میں کبھی
بھی وہ فگر مت تحریر کریں جس کے آپ خواہشمند ہیں بلکہ اس سے کچھ زيادہ
تحریر کریں تاکہ نوکری ملنے پر بحث کے بعد کمپنی اسی فگر پر آجائے جو کہ آپ
کی سوچ ہے- |
|
3: نئی ملازمت کے
انٹرویو میں پرانی تنخواہ مت بتائیں |
نئی نوکری کے انٹرویو کے دوران اپنی پرانی
تنخواہ مکمل طور پر بتانے کے بجائے کچھ رف فگر دیں یعنی اگر آپ کی تنخواہ
ایک لاکھ ہے تو آپ ان کو ایک لاکھ پلس بتائيں تاکہ آگے پیچھے کرنے میں
آسانی ہو سکے اور نئی نوکری پہلے سے بہتر تنخواہ پر لگ سکے- |
|
4: صرف
تنخواہ کے ساتھ ساتھ سہولیات بھی دیکھیں |
نوکری کے نتیجے میں صرف تنخواہ والی کمپنی
پر انحصار کرنے کے بجائے ایسی کمپنی کو فوقیت دیں جو آپ کو میڈيکل،
ٹرانسپورٹ، گریجوئٹی اور پنشن جیسی سہولیات آفر کر رہی ہو کیونکہ کچھ اضافی
پیسے دے کر اگر کوئی کمپنی آپ کو بغیر سہولیات کے نوکری دے رہی ہوتی ہے تو
درحقیقت اس طرح وہ اپنا بڑا فائدہ اور آپ کا بڑا نقصان کر رہی ہوتی ہے اس
سے بچنےکی کوشش کریں- |
|
|
|
5: تنخواہ میں
اضافے کی بات کرنے کے بہترین وقت |
کسی بھی نوکری کے دوران تنخواہ میں اضافے کے
تین بہترین وقت ہوتے ہیں پہلا جب کمپنی سالانہ جائزہ رپورٹ بنا رہی ہوتی ہے،
دوسرا جب کمپنی کو آپ کے کام کی وجہ سے بڑا فائدہ ہوتا ہو اور تیسرا جب
کمپنی کو جوائن کریں تو اس سے قبل تنخواہ کی بات کر لینا بہتر ہوتا ہے- |
|
6: میں اس
تنخواہ میں کام نہیں کر سکتا |
اگر آپ کو یہ محسوس ہوتا ہے کہ کمپنی مارکیٹ کے
مطابق آپ کو آپ کے کام کا معاوضہ ادا نہیں کر رہی ہے اور آپ کی یاددہانی کے
باوجود تنخواہ میں اضافے کے لیے تیار نہیں ہے تو پھر یہ وقت آخری فیصلے کا
ہے- |
|
مگر اس سے قبل بہتر نوکری تلاش کر لیں تاکہ آپ
مضبوط بنیاد پر یہ کہہ سکیں کہ میں اب اس تنخواہ میں کام نہیں کر سکتا- |