جماعت اسلامی کا تاریخی اعلان کراچی

کراچی جماعت اسلامی کے امیر حافظ انجینئر نعیم الرحمان نے باغ جناح میں اعلان کراچی عوام کے سامنے رکھا۔ اس جلسے میں لاکھوں کراچی والے شریک ہوئے ۔اس میں ہر قوم اور ہر طبقہ کے لوگ شامل تھے۔نعیم الرحمان کے علاوہ دیگر نے بھی خطاب کیا۔اُدھر الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم کی الیکشن روکنے کی درخواست مسترد اور جماعت اسلامی کی الیکشن برو قت کرانے کی درخواست منظور کرتے ہوئے کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی الیکشن 15 جنوری کو کرانے کا اعلان کر دیا۔ الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کو انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت بھی کر دی۔ سیکرٹری داخلہ کو حساس پولینگ اسٹیشنزپر فوج اور رینجرز تعینات کرنے کے لیے مراسلہ جاری کر دیا۔ریٹرنگ افسرن، پولنگ عملے، مواد کی ترسیل، ووٹوں کی گنتی اور مواد کی واپسی تک سخت سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایا ت جاری کر دیں۔

جماعت اسلامی کراچی نے مطالبہ کیا کہ کراچی کو میگا سٹی کی خصوصی حیثیت دیتے ہوئے شہری حکومت دینے کے کے لیے 15 جنوری کو ہی الیکشن ہونے چاہے ہیں۔ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولنگ اسٹیشنوں پر فوج اور رینجرز تعینات کیے جائیں۔نعیم الرحمان کے وژن27۔2023 کے منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ کی جماعت اسلامی کو بلدیہ میں اختیار ملا تو اگلے چار سال میں ہر ضلع ایک بڑا ہسپتال،ہر ٹاؤں میں چیسٹ پین سینٹر، پیچیدہ بیماریوں کے مہنگے ٹیست رعایتی نرخوں پر کرانے کے لیے ڈائیگنوسٹک سینٹرز قائم کیے جائیں گے۔طالبات کے لیے یونیورسٹیاں بنائی جائیں گی۔طلبہ کو ٹیکنیکی تعلیم دینے کے لیے ادارے قائم کر کے ان کو روزگار میں معاونت بھی کی جائے گی۔شہر کا جامع حساس ٹرانزٹ سسٹم بنایا جائے گا۔ ٖفلائی اوورز، انڈر پاسز۔ دو منزلہ سڑکیں۔ لائٹ ریل، سرکلر ریلوے اور ہزاروں جدید بسیں لائی جائیں گی۔ تمام سڑکوں کو بحال کیا جائے گا،650 ملین گیلن والے کے4 منصوبے کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ایس تھری کو بھی مکمل کیا جائے گا۔صنعتی و تجارتی مراکز میں ہنگامی بنیادوں پر انفراسٹکچر بحال کیا جائے گا۔ پانی و سیورج کا نظام اور گیس کی بلا تعطیل فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔خواتین کے محفوظ اورباوقار ٹرانسپورٹ، روز گار کی فراہمی اور مساوی تنخواہ کو یقینی بنایا جائے گا۔ خواتین اور بچوں کے لیے فیملی پارک،پنچایت کانظام بحال کیا جائے گا جہاں معمولی جھگڑوں کو عدالتوں تک پہنچنے سے قبل فیصلہ کرایا جائے گا۔وفاقی اور صوبائی سے مطالبہ کیا جائے گا کہ وہ حکومت کراچی سے وصول شدہ ٹیکس کا کم از کم15؍ فی صد کراچی کی ترقی کے لیے خرچ کریں۔شہر کی آبادی کی درست گنتی کی جائے۔ شہر کی قومی، صوبائی اور یونین کونسلیں آبادی کے مناسبت سے بڑھائی جائیں۔اور اسی مناسبت سے فنڈ بھی دیے جائیں۔کوٹہ سسٹم فوراً ختم کیا جائے۔ہر سطح پر داخلے اور نو کریاں صرف میرٹ پر دی جائیں کراچی کے نوجوانوں کو سرکاری اداروں میں نو کریاں دی جائیں۔اس بات اعلان کیا گیا کی ایک بار پھر کراچی کو عبدلستار افغانی اور نعمت اﷲ خان کے ادوار کی طرح چمکتا دمکتا سرسبز روشن شہربنائیں گے۔جوڑ توڑ کی سیاست کو ختم کرنا ہو گا۔لوگوں کو اپنی آزاد رائے سے اپنی نمایندے منتخب کرنے کا موقع دینا ہو گا۔ شہر کو ڈاکوؤں سے پاک کرنا ہو گا۔ہمیں مجبور نہ کیا جائے کہ ہم خود امن و امان قائم کرنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔ہمارے نوجوان امن کمیٹیاں بنا کر اپنے اپنے علاقوں کو تحفظ دیں۔اس کے لیے حکومت اسلحہ لائسنس کی اجازت دے۔ جماعت اسلامی کراچی کے پورے کی نمایندگی کرتی ہے۔ اس کا اعلان آج سندھی،مہاجر، پیجابی، پختون، بلوچ سرائیکی ، کشمیری اور گلگت بلتستانی قومیت کے لوگوں نے باغ جناح میں آکر اعلان کر دیا ہے کہ جماعت اسلامی ان کی واحد ترجمان ہے۔ کوئی صرف مہاجر پکار رہا ہے۔کوئی پختون کی بات کرتا ہے۔ کوئی سندھی بلاچوں کی بات کرتا ہے۔جماعت اسلامی صرف کراچی کی آواز ہے۔ اس سارے مراحلے میں کراچی ڈت کر کھڑی ہوئی ہے۔15؍ تاریخ کو یہ سن لوگ گھروں سے نکل کرصرف ترازو پر مہر لگا کر جماعت اسلامی کو کامیاب کریں۔

کراچی اور حیدر آباد کے لوگوں کو اﷲ نے ایک موقعہ دیا کہ وہ ایمان دار کرپشن سے پاک جماعت اسلامی کے نمایندوں کو کامیاب کرائیں۔ یہ ہر وقت عوام کے درمیان رہنے والے لوگ ہیں۔ایمان دار ہیں۔ کرپشن سے پاک ہیں۔ سیاست کو عبادت سمجھتے ہیں۔تعلیم یافتہ اوربہادر اور نڈر ہیں۔ملک میں جب بھی قدرتی آفات زلزلے یا سیلاب کی شکل میں آئیں جماعت اسلامی کے کارکن سب سے آگے نکل کو اپنے بھائیوں کی مدد کرتے آئے ہیں۔ پاکستان میں الخد مت فائنڈیشن کے کام پاکستانی عوام کے سامنے ہیں ۔ کراچی میں عبدالستار افغانی کے دو دفعہ میئر اور ایک دفعہ نعمت اﷲ خان نے عوام کی خدمت کر کے ثابت بھی کر دیاے کہ صرف کرپشن کو قابو کر لیا جائے تو عوام کے لیے بہتر سے بہتر کام ہو سکتا ہے۔

پچھلے ادوار میں جماعت اسلامی کے لوگوں نے یہ ہی کام کیا تھا۔ اب بھی اگر لوگ جماعت اسلامی کو کامیا کرین گے تو وہ کرپشن پر روک لگائے گی۔ اور یہ کام صرف کرپشن سے پاک لوگ ہی کر سکتے ہیں۔ یہ کام وہ لوگ کرسکتے ہیں جو سیاست کو عبادت سمجھتے ہیں۔ اس لیے15 جنوری کو عوام گھروں سے نکلیں اور تارازو پر مہر لگا کر کرپشن کوختم کرنے میں جماعت اسلامی کے ساتھی بن جائیں۔ اﷲ کرے ایسا ہی ہو آمین۔
 

Mir Afsar Aman
About the Author: Mir Afsar Aman Read More Articles by Mir Afsar Aman: 1130 Articles with 1144990 views born in hazro distt attoch punjab pakistan.. View More