انہوں نے اپنا نام عائشہ سلطانہ رکھا، شوبز کی 5 اداکارائیں جنہوں نے محبت کی شادی سے قبل اسلام قبول کر لیا

image
 
اگرچہ دنیا بھر میں مذہب کا تعلق ہر فرد کی ذات سے ہوتا ہے اور ان کے لیے مذہب سراسر ذاتی معاملہ ہوتا ہے اور اس کے بارے میں بات کرنے کا اختیار کسی تیسرے فرد کے پاس نہیں ہوتا ہے- مگر برصغیر پاک و ہند میں معاملہ اس حوالے سے قدرے مختلف ہے کیونکہ یہاں کہ لوگوں کے لیے مذہب ایک مکمل طرز زندگی ہوتا ہے۔ اگر کسی فرد کا تعلق شوبز سے ہو تو اس صورت میں مذہب کی تبدیلی ایک بڑی خبر بن جاتی ہے جیسا کہ حالیہ دنوں میں بھارتی ادکارہ راکھی ساونت کے نکاح اور کلمہ پڑھنے کی ویڈيو کی خبر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے اپنا نام فاطمہ رکھنے کا دعویٰ کیا ہے اور مسلمان بوائے فرینڈ عادل کے ساتھ ان کی نکاح کی خبریں زبان زدعام ہیں- مگر دوسری طرف راکھی کے بوائے فرینڈ نے راکھی کے نکاح کی ویڈيو کو فیک قرار دیتے ہوئے اس بات کی تردید کی ہے کہ ان کا نکاح نہیں ہوا ہے اور راکھی کا اسلام قبول کرنے کا دعویٰ درست نہیں ہے جبکہ دوسری جانب راکھی اپنی بات پر قائم ہیں کہ وہ نہ صرف اسلام قبول کر چکی ہیں بلکہ اسلامی اقدار کو اپنانے کی کوشش کر رہی ہیں- تو یہاں یہ بات یاد رکھنے کی ہے کہ راکھی ساونت بھارتی فلمی صنعت کی پہلی اداکارہ نہیں ہیں جنہوں نے کسی مسلمان کے لیے اسلام قبول کیا ہے بلکہ ان کے علاوہ بھی کئی بھارتی اداکارائيں شادی سے قبل اسلام قبول کر کے مسلمان شخص کے ساتھ شادی کر چکی ہیں-
 
شرمیلا ٹیگور
شرمیلا ٹیگور جن کا شمار بھارت کی ممتاز ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے انہوں نے جب پٹودی خاندان کے نواب منصور علی خان کو جب شادی کے لیے منتخب کیا تو انہوں نے ان سے شادی کرنے سے قبل نہ صرف اسلام قبول کیا بلکہ اپنا نام بھی عائشہ سلطانہ رکھا-
image
 
امرتا سنگھ
ایک اور بھارتی اداکارہ جس نے پٹودی خاندان کے لیے اپنے مذہب کی تبدیلی کا فیصلہ کیا ان میں امرتا سنگھ بھی شامل ہیں جنہوں نے سیف علی خان کے لیے اپنے مزہب کو چھوڑ کر اسلام قبول کیا امرتا سنگھ کا تعلق سکھ مذہب سے تھا- تاہم ان کی یہ شادی 13 سال تک ہی چل سکی اور اس کے بعد سیف علی خان نے ان کو طلاق دے کر کرینہ کپور سے شادی کر لی تاہم کرینہ کپور نے سیف علی خان سے شادی کے لیے اپنا مذہب تبدیل نہیں کیا-
image
 
عائشہ ٹاکیہ
عائشہ ٹاکیہ کا شمار ایک زمانے میں بھارتی فلموں کی تیزی سے ابھرتی ہوئی ادکاروں میں ہوتا تھا فلم وانٹڈ، دل مانگے مور اور شادی نمبر 1 جیسی فلموں کی کامیابی کے بعد اچانک ہی عائشہ نے فلموں میں کام کرنا کم کر دیا- اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے بھارتی بزنس مین فرحان اعظمی سے شادی کا فیصلہ کر لیا جس سے شادی کے لیے عائشہ نے اپنے مذہب کی تبدیلی بھی قبول کر لی یہ جوڑا گزشتہ 13 سالوں سے ایک خوشگوار شادی شدہ زندگی گزار رہا ہے اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے-
image
 
سروج خان
سروج خان جن کا شمار ایک زمانے میں ہندوستان کی ٹاپ کوریوگرافرز میں ہوتا تھا ان کا پیدائشی نام نرملا ناگپال خان تھا ان کی پہلی شادی بہت کم عمری میں ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے دوسری شادی کا فیصلہ ایک بزنس مین روشن خان کے ساتھ کیا-مگر سروج خان کا یہ ماننا ہے کہ اس سے قبل ہی وہ اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کر چکی تھیں-
image
 
ہیما مالنی
ادکارہ ہیما مالنی کے اسلام قبول کرنے کی کہانی ایک بہت ہی دلچسپ کہانی ہے ان کی اور دھرمیندر کی محبت کی کہانی کے چرچے جب زبان زدعام ہوئے تو انہوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا- مگر ان کی شادی میں سب سے بڑی رکاوٹ یہ تھی کہ ہندو مذہب کے مطابق دھرمیندر ایک وقت میں دو بیویاں نہیں رکھ سکتے تھے جب کہ دھرمیندر اپنی پہلی بیوی کو جو ان کے بچوں کی ماں بھی تھی نہیں چھوڑنا چاہتے تھے- اس وجہ سے ان دونوں نے اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا اور اس کے بعد ایک دوسرے کے ساتھ نکاح کیا جو آج بھی قائم ہے-
image
YOU MAY ALSO LIKE: