کیا آپ بھی کسی کے خراٹوں سے پریشان ہیں٬ مفت میں خراٹوں پر قابو پائیں صرف ان 4 طریقوں کی مدد سے

image
 
کچھ لوگ کبھی کبھی خراٹے لیتے ہیں لیکن بعض افراد عادتاً بھی خراٹے لیتے ہیں- لیکن ہمیں ان خراٹوں کی بنیادی وجہ جاننے کی بھی کوشش کرنی چاہیے کیونکہ یہ صحت کے سنگین مسائل کی جانب ایک اشارہ بھی ہوسکتا ہے- تاہم زندگی میں چند تبدیلیاں لا کر ہم خراٹوں پر قابو بھی پاسکتے ہیں کیونکہ ہم خود تو سونے کے دوران اپنے خراٹوں کے شور سے لاعلم ہوتے ہیں لیکن یہ خراٹے ساتھ سونے والوں کی زندگی ضرور مشکل میں ڈال سکتے ہیں-
 
صحت بخش اور متوازن عذا
خراٹوں پر قابو پانے کے لیے اپنی غذائی عادات میں تبدیلی لانا ضروری ہے- ہمیشہ متوازن اور صحت بخش غذا کھائیں اور اس کے ساتھ رات کا کھانا ایسا ہو جسے کم مقدار میں کھایا جائے اور وہ آسانی سے ہضم بھی ہو- تب ہی آپ خراٹے لینے کی عادت پر قابو پا سکتے ہیں-
image
 
اضافی وزن
وہ لوگ جو اپنی عمر اور قد کے مطابق وزن رکھنے کے بجائے اضافی جسمانی وزن اٹھائے پھرتے ہیں انہیں چاہیے کہ اس مسئلے سے نجات کے لیے سب سے پہلے اپنا اضافی وزن کم کرنے کی کوشش کریں- اضافی وزن کئی مسائل کو جنم دے سکتا ہے- درحقیقت، چربی نہ صرف پیٹ پر بلکہ گردن کے گرد، زبان اور تالو میں بھی جمع ہوتی ہے، اس طرح سانس لینے میں مزید مشکل پیدا ہوتی ہے۔
image
 
جسمانی سرگرمی کو تیز کریں
زیادہ اور مستقل جسمانی سرگرمی سرانجام دینے سے خراٹوں کے مسئلے کو روکنے یا محدود کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ اس کے علاوہ، آپ کو الکحل پر مشتمل مشروبات اور تمباکو نوشی سے پرہیز کرنا چاہیے، یا محدود کرنا چاہیے، خاص طور پر سونے سے پہلے۔
image
 
بالکل سیدھا سونا
بالکل سیدھا سونے سے گریز کریں کیونکہ یہ خراٹے لینے کے حوالے سے آسانی پیدا کرتی ہے- اس کے برعکس دیگر پوزیشن میں سوئیں خاص کر ایک جانب رخ کر کے سوئیں تاکہ آپ اپنے خراٹوں کی عادت پر آسان سے قابو پا سکیں-
image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: