یہ چپل نہیں ہے بلکہ٬ عام استعمال کی چیزوں کے چند عجیب ڈیزائن جن سے آپ متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتے

image
 
آج ہم جن ایجادات کا استعمال کرتے ہیں ان میں سے کچھ کے بارے میں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے شروع میں ان ایجادات یا ان کے ڈیزائن کا مذاق اڑایا گیا ہوگا۔ مثال کے طور پر جب تھامس ایڈیسن نے لائٹ بلب ایجاد کیا تو ہر کوئی اس سے متاثر نہیں ہوا اور اس کی ایجاد کو بےکار سمجھا۔ تاہم اب کوئی بھی اس ایجاد کے بغیر زندگی کا تصور نہیں کر سکتا۔ ہمارا مشورہ ہے کہ نیٹ سے جمع کیے گئے چند مزید انوکھی ایجادات اور ان کے ڈیزائن پر ایک نظر ڈالیں اور اس بارے میں سوچیں کہ آیا وہ مستقبل میں بھی مشہور ہو سکتی ہیں۔
 
یہ کوئی چپل نہیں
آپ اسے جتنی بار بھی دیکھیں گے آپ کو یہ ایک عام سی چپل لگے گی لیکن آرٹسٹ کے ہنر کا اندازہ لگائیے کہ یہ کوئی چپل نہیں بلکہ دھات سے بنی سرونگ پلیٹ ہے جو مہمانوں کے ناشتے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے- یقیناً اب آپ اس تصویر کو بار بار غور سے ضرور دیکھیں گے-
image
 
اس چاول سے بچنا ناممکن
جیسے ہی آپ اپنے کپڑوں پر چاول کے دانے دیکھتے ہیں تو انہیں لباس سے ہٹانا شروع کردیتے ہیں اور احتیاط سے جمع کر کے ایک جانب کہیں رکھ دیتے ہیں- لیکن ان چاول کے دانوں کو آپ شاید ہی کپڑوں سے ہٹانا چاہیں-
image
 
بیٹھے بیٹھے پیرس پہنچ گئے
کانٹے پر ایفل ٹاور کا ڈیزائن کانٹا استعمال کرنے والے کو ضرور بار بار اپنی جانب متوجہ کر سکتا ہے یہاں تک کہ ممکن ہے یہ ڈیزائن کھانا کھانے والے کو کھانے کا ذائقہ بھی بھُلا دے-
image
 
مکئی سے تیارہ کردہ ٹیبل
تخلیق کاروں کی سوچ ہمیشہ عام لوگوں کے مقابلے میں نرالی ہوتی ہے- ہم مکئی کو صرف کھانے کے لیے استعمال کرتے ہیں جبکہ ایک آرٹسٹ نے میکسیکو میں مکئی کے دانوں سے ایک منفرد ٹیبل ڈیزائن کر دی جو وہاں کے ایک ریستوران میں موجود ہے-
image
 
انوکھا لیمپ
ریڑھ کی ہڈی کے ڈیزائن سے مشابہہ اس لیمپ کا ڈیزائن ہے تو دلچسپ لیکن رات کے اندھیرے میں اچانک کھلنے والی نکھ اور اس دوران اس لیمپ پر پڑنے والی نظر ضرور آپ کو کچھ وقت کے لیے خوف میں مبتلا کرسکتی ہے-
image
 
باغ کے پاؤں
یقیناً اس گارڈن میں داخل ہونے والا کوئی بھی شخص اس گملے کو دیکھ کر اسے ڈیزائن کرنے والے کی تعریف کیے بغیر نہیں رہ سکتا- آرٹسٹ کی منفرد سوچ نے ایک بے جان چیز میں بھی جان ڈال دی-
image
 
انڈے کھائیں گا یا پہنیں گے
یہ کانوں کے بندے یا جھمکے شاید آرٹسٹ نے ان لوگوں سے متاثر ہو کر ڈیزائن کیے ہیں جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ شاید دنیا میں آئے ہی صرف کھانے کے لیے ہیں-
image
YOU MAY ALSO LIKE: