جگر کی سوزش ختم کرے اور وزن کم کرے، بیہہ صدیوں سے استعمال ہونے والی ایسی سبزی جس کو کھاتے سب مگر جانتے کم لوگ ہیں

image
 
دنیا میں دو پودوں کے بارے میں ایسا کہا جاتا ہے کہ ان کی جڑ سے لے کر پھل تک ہر ہر حصہ لوگ بہت شوق سے کھاتے ہیں بلکہ ان میں سے ہر حصے کے صحت کے حوالے سے بھی بہت فوائد ہوتے ہیں ان میں سے ایک نیم کا پودا اور دوسرا کنول کا پودا ہوتا ہے-
 
کنول کا تنا یا بیہہ
ویسے تو کنول کے پودے کے ہر ہر حصے مختلف انداز سے استعمال کیے جاتے ہیں مگر آج ہم آپ کو کنول کے تنے کے بارے میں بتائيں گے جس کو مختلف زبانوں میں الگ الگ ناموں سے پکارا جاتا ہے سندھ کے لوگ اس کو بیہہ کہتے ہیں تو پنجاب کے لوگ اس کو بھیں اور کے پی کے کے لوگ اس کو برسنڈا کے نام سے پکارتے ہیں-
 
بیہہ کا استعمال
بیہہ کو جس طرح الگ الگ ناموں سے پکارا جاتا ہے اسی طرح سے اس کو ہر علاقے کے لوگ اپنے انداز میں پکا کر کھاتے ہیں۔ یہ ذائقے میں کسی حد تک آلو سے ملتا جلتا ہے مگر اس کے مقابلے میں اس میں قدرے سختی ہوتی ہے اور بعض علاقے کے اندر اگنے والی اس سبزی میں بال نما ریشے بھی ہوتے ہیں۔ کچھ لوگ اس کو پکوڑوں کی طرح تل کر کھاتے ہیں تو کچھ لوگ اس کا سالن بنا کر بھی کھاتے ہیں-
 
image
 
بیہہ کے فوائد
بیہہ کاربوہائيڈریٹ، فائبر، پروٹین اور معدنیات سے بھرپور غذا ہے اس کے اینٹی آکسیڈنٹ اثرات اس کو کئی حوالوں سے بہت فائدہ مند ثابت کرتے ہیں جو کہ کچھ اس طرح سے ہیں-
 
جگر کے لیے مفید
جگر کے اندر عام طور پر چکنائی جمع ہو جاتی ہے جو کہ نہ صرف اس کے سائز کو بڑھا دیتی ہے بلکہ اس میں انفیکشن کا بھی سبب بن جاتی ہے- بیہہ کے اندر ٹورین نامی ایک جز موجود ہوتا ہے جو کہ جگر میں سے فالتو چربی کو خارج کرتا ہے اور اس طرح سے اس کی صحت کو بہتر بناتا ہے-
 
وزن کم کرنے میں مددگار
جس طرح بیہہ جگر کی چربی کو خارج کرتا ہے اسی طرح یہ پٹھوں میں چکنائی کو بھی جمع کرنے سے روکتا ہے جسم میں سے فالتو چکنائی کے اخراج کے سبب یہ نہ صرف وزن کو برقرار رکھتا ہے اور اس میں اضافے سے روکتا ہے بلکہ وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد اس کا استعمال کر کے وزن میں تیزی سے کمی کر سکتے ہیں-
 
ہاضمے کے لیے بہترین
بیہہ میں بڑی مقدار میں فائبر یا ریشے موجود ہوتے ہیں جن کی موجودگی ہاضمے کے عمل کو درست کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے اور اس میں پروٹین اور فولاد کی موجودگی ہاضمی نالی کے عمل کو بہتر بنا کر قبض کا خاتمہ کرتی ہے- اس کے علاوہ اس کا استعمال بواسیر، پیچش کے مریضوں کے لیے بھی بہت مفید ہوتا ہے-
 
image
 
ذیابیطس کے مریضوں کے لیے
اگرچہ بیہہ میں کاربوہائيڈریٹ کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے مگر اس کے باوجود اس میں اینٹی آکسیڈنٹ کی موجودگی کی وجہ سے یہ قدرتی طور پر خون میں سے شوگر لیول کو برقرار رکھنے میں مددگار ہوتا ہے-
 
بیہہ کے یہ تمام استعمال ایسے ہیں کہ اس کے ذریعے صحت کے بڑے بڑے فائدے حاصل کیے جا سکتے ہیں اور اس کے علاوہ اس کی لذت سے بھی فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: