|
|
| |
| دنیا بھر میں ایسے قوانین موجود ہیں جو کہ کسی بھی مجرم
کو سزا دینے کے لیے بنائے جاتے ہیں ان جرائم میں سخت ترین سزا موت کی سزا
ہوتی ہے۔ ہر ملک میں سزائے موت کے قیدی سے مرنے سے قبل آخری خواہش پوچھی
جاتی ہے جو ان کا کھانے سے قبل آخری کھانا کہلایا جاتا ہے ۔ آج ہم آپ کو
کچھ ایسے ہی کھانوں کے بارے میں بتائيں گے جو قیدیوں نے اپنے آخری کھانے کے
طور کھائے- جن کا مجرموں نے اپنے مزاج کے حساب سے انتخاب کیا وہ کھانے
درحقیقت ان کی فطرت کو ظاہر کرتے ہیں- |
| |
| جیل کے تمام سزائے موت
کے قیدیوں کے لیے کھانا |
| قیدی ماریون البرٹ پروٹ جو کہ ایک سیریل کلر تھا اس کو
بارہ اپریل 1999 میں پھانسی دی گئی تھی اس کو زہر کا انجکشن لگا کر موت کا
حکم دیا گیا تھا لیکن جب اس سے مرنے سے قبل اس کے آخری کھانے کے بارے میں
پوچھا گیا تو اس نے اس موقع پر جو کھانے کا آرڈر دیا وہ کافی زیادہ تھا اور
وہ کھانا اس جیل میں موجود تمام سزائے موت کے قیدیوں کے لیے تھا- جس میں
پیزا ہٹ کے بھرے ہوئے کرسٹ والے پیزا، چار بڑے ووپرز برگر، تین دو لیٹر
پیپسی کی بوتلیں، تلے ہوئے بینگن،ایک پیکن پائی شامل تھی اس میں اس نے روسٹ
بطخ کا بھی تقاضا کیا تھا جو کہ اس کو فراہم کرنے سے انکار کر دیا گیا تھا-
اس طرح اس سے موت سے قبل جیل کے سزائے موت کے قیدیوں کی باقاعدہ دعوت کا
اہتمام کیا تھا- |
|
|
| |
| بے گھر شخص کے کھانے کی
درخواست |
| فلپ رے ورک مین جس کا تعلق امریکہ کی ریاست ٹیننسی سے
تھا اس کی سزائے موت سے قبل کھانے کی درخواست اس حوالے سے کافی منفرد تھی
کہ اس نے خود اپنے لیے کچھ بھی کھانے سے انکار کر دیا اور اس نے اس موقع
پر ایک بڑے سائز کے پیزا کی درخواست کی- اس نے یہ پیزا ٹیننسی کے ایک بے
گھر انسان کے لیے آرڈر کیا جس کو ماننے سے جیل کی انتظامیہ نے انکار کر دیا-
مگر اس کی اس درخواست کو وہاں کے رہائشی افراد نے اس طرح قبول کیا کہ فلپ
کی پھانسی کے دن شہریوں نے سینکڑوں بے گھر افراد کی تواضح پیزا سے کی- |
|
|
| |
| مٹی کا ڈھیر کھانے کی
درخواست |
| ایک اور قاتل جیمز ایڈورڈ اسمتھ کی آخری کھانے کی
درخواست اس حوالے سے کافی منفرد رہی جب اس نے مٹی کے ایک ڈھیر کی آخری
کھانے کے طور پر درخواست کی- اس کی اس درخواست کو جیل انتظامیہ نے قبول
کرنے سے انکار کر دیا تھا مگر اس کے بعد اس کو کھانے کے لیے ایک پیالہ دہی
کا دیا گیا- |
|
|
|
|
|
کھانے سے انکار |
|
سابق عراقی صدر صدام حسین جن کو سال 2006 میں پھانسی دی گئی تھی ان کے
پھانسی سے قبل آخری کھانے کے حوالے سے مختلف رائے موجود ہیں- کچھ ذرائع کا
یہ کہنا ہے کہ انہوں نے مرنے سے قبل برگر اور فرائز کھائے جب کہ کچھ ذرائع
کا کہنا ہے کہ ان کو مرنے سے قبل شوارما اور چاول آفر کیے گئے مگر انہوں نے
مرنے سے قبل کچھ بھی کھانے سے انکار کر دیا تھا- |
|
|
|
|
|
ڈيوڈ لیونارڈووڈ |
|
یہ امریکہ کا ایک سیریل کلر تھا جو خواتین کی آبروریزی کے بعد ان کو بدترین
انداز میں قتل کر دیا کرتا تھا جب اس سے مرنے سے قبل اس کی آخری خواہش کے
طور پر کھانے کے بارے میں پوچھا گیا تو اس کا انتخاب اس حوالے سے کافی
منفرد تھا کہ اس نے کھانے کے لیے پیزا کے ساتھ ساتھ برتھ ڈے کیک کا بھی
آرڈر دیا اور مرنے سے قبل اپنی سالگرہ کی تقریب کا باقاعدہ انعقاد بھی کیا- |
|
|
|
|
|
ان تمام افراد کے ان آخری کھانوں سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ یہ لوگ اپنی موت کو
بھی ایک تقریب کی طرح منانے کے قائل نظر آئے اور ان کی ان عادات سے یہ بھی
واضح ہوا کہ یہ لوگ مرنے سے قبل غریب لوگوں کے ساتھ اپنا کھانا بانٹ کر موت
کی تکلیف کو کم کرنے کے خواہشمند تھے- |