مہربانی کیجیے ہمارے لڑکے سے دور رہیے٬ اروشی روٹیلا کی نسیم شاہ کو سالگرہ کی مبارکباد نے میمز کا طوفان کھڑا کردیا
|
|
پاکستانی کرکٹر نسیم شاہ اور بالی ووڈ اداکارہ اروشی
روٹیلا ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں جس کے
بعد انٹرنیٹ پر ان دونوں کے حوالے سے دلچسپ میمز دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ اس
سلسلے کا آغاز اس وقت ہوا جب بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے پاکستانی
کرکٹر نسیم شاہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی- |
|
اس مبارکباد کے ساتھ ہی انٹرنیٹ صارفین نے
ایک مرتبہ پھر اروشی کو نئی بھابھی کہنا شروع کردیا- |
|
اس سے قبل بھی ایشیا ورلڈ کپ کے دوران بھی اروشی روٹیلا اور نسیم شاہ سے متعلق
خبریں گرم ہوئی تھیں۔ لیکن اس وقت بھی میڈیا پر گردش کرتی ان افواہوں کی کرکٹر نسیم
شاہ اور اداکارہ اروشی روٹیلا نے تردید کی تھی۔ یہاں تک کہ نسیم شاہ کا یہ تک کہنا
تھا کہ وہ اروشی کو جانتے ہی نہیں- |
|
جانے یہ کونسی جان پہچان ہے کہ سب جان کر بھی انجان ہیں- |
|
اب اروشی روٹیلا نے نسیم شاہ کو ان کی سالگرہ پر انسٹا گرام پر مبارکباد کا پیغام
دیا ہے۔ |
|
( مندرجہ ذیل میں موجود دلچسپ ویڈیو میں آپ یہ تمام میمز
دیکھ سکتے ہیں ) |
|
|
|
اروشی روٹیلا نے نسیم شاہ کو بیسوی سالگرہ کی مبارکباد
کے ساتھ ساتھ ان کو اعزازی ڈی ایس پی بننے پر بھی مبارک باد دی۔ |
|
نسیم شاہ نے اروشی روٹیلا کی انسٹاگرام پوسٹ پر شکریہ کا
جواب بھی دیا ہے۔ |
|
لیکن نسیم شاہ اور اروشی روٹیلا اس سلام دعا کو
انٹرنیٹ صارفین نے بھی آڑے ہاتھوں لے لیا اور انہوں نے دونوں کے تعلقات پر
دلچسپ میمز کی بھرمار کردی- |
|
انٹرنیٹ پر جہاں ایک طرف ایک ٹھاکر نامی صارف
تو یہ تک پوچھنے پر مجبور ہوگیا “ بھائی کیا سین چل رہا ہے“ تو وہیں دوسرے
نے کہا نسیم شاہ تو ہر میدان میں ہی بہترین کارکردگی دکھا رہے ہیں- |
|
اس موقع پر عمر نامی صارف کا کہنا تھا کہ “
سالگرہ کی مبارکباد کے ساتھ ہی پارٹی ایک مرتبہ پھر شروع ہوگئی“- |
|
دلچسپ بات یہ ہے کہ جہاں ہر کوئی اروشی کو
بھابھی بنانے کے لیے تیار بیٹھا تھا وہیں ایک صارف نے یہ لکھ کر سب کی
امیدوں پر پانی پھیر دیا کہ “ Chill کرو یار صرف ایک بڑی بہن نے اپنے چھوٹی
بھائی کو سالگرہ کی مبارک ہی تو دی ہے“- |
|
|
|
دوستوں اس ڈھکے چھپے تعلق پر مبنی کچھ ایسی
میمز بھی سامنے آئیں جن پر کسی صارف کا نام تو نہیں تھا لیکن انہوں نے ہنسی
کا سلسلہ رکنے بھی نہ دیا جیسے کہ ایک میم میں نظر آیا کہ لڑکے کے والد
ہاتھ جوڑ کر اروشی سے درخواست کر رہے ہیں کہ “ مہربانی کیجیے ہمارے لڑکے سے
دور رہیے“- |
|
اس کے علاوہ ایسی ہی ایک اور میم میں اروشی
نسیم شاہ کو آوازیں دیتی نظر آئی جبکہ نسیم شاہ انہیں آنٹی پکارتے اور اپنی
عمر بتاتے دکھائی دیے- |
|
دوستوں ہماری یہ رپورٹ ختم ہونے کو آگئی لیکن
ان میمز کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا بس اب دیکھنا یہ ہے کہ ان رازوں
سے پردہ کب اٹھتا ہے اور حقیقت کب باہر آتی ہے تب تک کے لیے ہماری ویب کی
ہر خبر پر نظر رکھیے- |
|