کنن پوش پورہ ،مقبوضہ کشمیر میں عصمت دری کا المناک واقعہ
(Athar Masud Wani, Rawalpindi)
|
اطہر مسعود وانی
بھارتی مقبوضہ کشمیرجسے حر ف عام میں بھارتی مقبوضہ کشمیرکہا جا تا ہے،میں بھارت کی طرف سے مسئلہ کشمیرکے منصفانہ حل سے ہٹ دھرمی اور دھونس پر مبنی انکار کی صورتحال میں میں کشمیریوں کی سیاسی اور عسکری جدوجہد1988میں تیز تر ہوئی۔گزشتہ 35سال کے دوران ایک لاکھ سے زائد کشمیری بھارتی فوروسز کے ہاتھوں شہید کئے گئے اور کشمیری فریڈفائٹرز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے بھارتی فوجیوں کی تعداد بھی ہزاروں میں ہے۔بھارت کشمیریوں کے خلاف فوج کے قتل وغارت گری سمیت ہر طرح کے ظلم و ستم کا حربہ استعمال کر نے کے باوجود کشمیریوں کے عزم آزادی کو دبانے میں اب تک ناکام چلا آ رہاہے۔بھار ت نے کشمیریوں کے مطالبہ آزادی کو دبانے کے لئے خواتین کی عصمت دری کو ایک جنگی حربے کے طو ر پر استعمال کیا ہے ۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں کشمیری خواتین کی عصمت دری کے ہزاروں واقعات پیش آئے ہیں جن میں اجتماعی عصمت دری کے کئی واقعات بھی شامل ہیں۔سرینگر میں شال ٹینگ کے قریب ایک بارات کو بھارتی فوج نے روک لیا اور دلہن کو گاڑی سے اتار کر نزیدکی فوجی پکٹ میں لیجا کر اس کی عصمت دری کی گئی۔ اسی طرح بارات کو راستے میں روک کر دلہنوں کی عصمت دری کے مزید واقعات بھی ریکارڈ پہ موجود ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ بھارت ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کشمیریوں کے خلاف عصمت دری کے بدترین عمل کو جنونیت کے انداز میں ایک جنگی ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔
13فروری1991کو بھارتی فوج کی 4 راجپوتانہ رائفلز نے ضلع کپواڑہ کے دو گائوں کنن اور پوش پورہ کو گھیرے میں لینے کے بعد تمام آبادی کو گھروں سے نکال کر مردوں اور خواتین کو الگ الگ کر دیا۔مردوں کو بندوق کی نوک پر ایک جگہ جمع کرنے کے بعدبھارتی فوجیوں نے ان پر شدید تشدد کیا ۔عینی شاہدین کے مطابق بھارتی فوجی شراب کے نشے مین دھت تھے اور وہ نعرے لگاتے ہوئے سب کو مار دینے کی باتیں کر رہے تھے۔اس کے بعد بھارتی فوجیوں نے کنن اور پوش پارہ نامی دیہاتوں کی خواتین کی اجتماعی عصمت دری کا بھیانک عمل شروع کر دیا اور اس دوران دس سال کی معصوم بچی سمیت 70سالہ خاتون کی بھی عصمت دری کی گئی۔بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں کنن اور پوش پورہ نامی دیہاتوں میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں عصمت دری کی شکار خواتین کی تعداد150بتائی جاتی ہے جبکہ دو سو سے زائد مرد بھارتی فوجیوں کے تشدد سے شدید زخمی ہوئے۔اس اندوہناک واقعہ کے منظر عام پہ آتے ہی دنیا بھر میں بھارت کی شدید مذمت سامنے آئی اور بھارت کو عالمی سطح پہ سخت دبائو کا سامنا کرنا پڑا۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کی کوشش سے عصت دری کی شکار 23خواتین کے کیس عدالت میں پیش کئے گئے لیکن سالہا سال گزرنے کے باوجود اس مقدمے میں کوئی پیش رفت نہ ہو سکی۔ اس سے ایک بار پھر واضح ہوا کہ بھارتی عدلیہ کشمیریوں کے خلاف بھارتی فورسز کے غیر انسانی سلوک کی صورتحال میں انصاف کرنے کے بجائے بھارتی حکومت کے لئے سہولت کاری کا کردار ادا کر رہی ہے۔
عالمی دبائو کی صورتحال میں کنن اور پوش پورہ میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں درجنوں خواتین کے عصمت دری کے واقعہ کے دو ہفتے بعد8مارچ کو اس واقعہ کی تریہگام پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی اورمارچ کو جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مفتی بہاالدین فاروقی کی سربراہی میں ایک فیکٹ فائنڈنگ وفد نے کنن اور پوش پورہ کا دورہ کرتے ہوئے انسانیت سوز واقعہ کی تفصیلات جمع کیں۔ہائیکورٹ وفد نے53خواتین کے انٹرویو کئے اور سب نے بھارتی فوجیوں کے خلاف عصمت دری کئے جانے کی تصدیق کی۔آزاد ذرائع کے مطابق کنن اور پوش پورہ کے دیہاتوں میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں عصمت دری کی شکار لڑکیوں، خواتین کی تعداد دو سو سے زائد ہے۔کنن اور پوش پورہ کے لوگ تیس سال سے زائد عرصہ گزر جانے کے باجود آج بھی صدمے کی حالت میں ہیں۔ریاستہائے متحدہ کے محکمہ خارجہ نے بین الاقوامی انسانی حقوق پر اپنی 1992 کی رپورٹ میں کہا ہے کہ معتبر ثبوت موجود ہیں جو کنن پوشپورہ میں آرمی یونٹ کے خلاف اجتماعی عصمت دری کے الزامات کی حمایت کرتے ہیں۔
انسانی حقوق کی ایک مقامی تنظیم کی ایک رپور ٹ کے مطابق بھارتی فورسز نے 1989 سے 2020 کے درمیان 11,224 خواتین کی عصمت دری کی جن میں 11 سال سے کم عمر اور 60 سال کی خواتین بھی شامل تھیں۔بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں کئی انسانیت سوز کالے قوانین نافذ کر رکھے ہیں اور ایسے ہی ایک قانون (AFSPA) کے تحت مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کو کشمیریوں کے خلاف قتل و غارت گری، تشدد سمیت ہر طرح کی کاروائیوں میں کسی تادیبی کاروائی سے مکمل استثناء حاصل ہے یعنی ان کے خلاف کسی کشمیریوں کے خلاف کسی بھی قسم کے جرم پر کوئی قانونی کاروائی نہیں کی جا سکتی۔
ہیومن رائٹس واچ کے مطابق بھارتی فوجی شہری علاقوں، دیہاتوں کا گھیرائو کرنے کے بعد مردوں کو گھروںسے نکال کر ایک جگہ جمع کرتے ہیںا ور پھر گھروں میں تلاشی کے بہانے توڑپھوڑ اور خواتین کی عصمت دری کی جاتی ہے۔اکثر واقعات میں خواتین کی عصمت دری کے واقعہ کا نشانہ بننے والی لڑکیاں ، خواتین بھارتی فوجیوں کی طرف سے جان کے خوف سے عصمت دری کے واقعات چھپاتی بھی ہیں اور اگر چھپائے جانے واقعات کو بھی شامل کیا جائے تو عصمت دری کے ریکارڈ واقعات کی تعداد دوگنی سے بھی زیادہ ہو جاتی ہے۔ ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز انسداد بغاوت کی کارروائیوں کے دوران عصمت دری کو سزا دینے، ڈرانے اور کمیونٹیز کی تذلیل کرنے کے لیے بطور ہتھیار استعمال کرتی ہیں۔ بین الاقوامی انسانی قانون (IHL) اور بین الاقوامی انسانی حقوق قانون (IHRL) کے تحت جنسی تشدد کو کنٹرول کرنے والی شقوں کی بھارت مقبوضہ کشمیر میں کھلے عام خلاف ورزی کر رہا ہے جبکہ بھارتی حکومت نے 1949 کے جنیوا کنونشنز کی توثیق کی ہے جو مشترکہ آرٹیکل 3 حکومت اور عسکریت پسند قوتوں دونوں کی طرف سے غیر جنگجوں کے قتل، تشدد اور ناروا سلوک کو منع کرتا ہے۔ جنیوا کنونشن IV آرٹیکل 27 کہتا ہے، "خواتین کو ان کی عزت پر ہونے والے کسی بھی حملے، بالخصوص عصمت دری، جبری عصمت فروشی، یا کسی بھی قسم کے غیر اخلاقی حملے کے خلاف خاص طور پر تحفظ حاصل ہونا چاہیے"۔ 1977 کا ایڈیشنل پروٹوکول II "ذاتی وقار پر غصہ، خاص طور پر ذلت آمیز سلوک، عصمت دری، جبری جسم فروشی، اور کسی بھی قسم کے غیر اخلاقی حملے" کو غیر قانونی قرار دیتا ہے۔
2 اکتوبر 1992 میں ایشیا واچ اور فزیشنز فار ہیومن رائٹس (PHR) کے نمائندوں نے مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرتے ہوئے عصمت دری اور دیگر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور ہندوستانی جنگی قوانین کی خلاف ورزیوں کے واقعات کی تحقیقات کرتے ہوئے اپنی رپورٹس مرتب کیں۔ایشیا واچ اور فزیشنز فار ہیومن رائٹس نے اپنی تحقیقاتی رپورٹس میں بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں خواتین کی عصمت دری کے واقعات عمومی طورپر پیش آتے ہیں۔بھارتی فوجی کریک ڈائون، محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں ،جن کے دوران مردوں کو پارکوں میں شناخت کے لیے کسی کھلی جگہ جمع کر کے بٹھایا جاتا ہے اور ایک ایک کر کے ان پر شدید تشدد کیا جاتا ہے۔جبکہ گھروں میں موجود خواتین کوعصمت دری کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ان کے مطابق بھارتی فوجی عصمت دری کشمیریوں کو سزا دینے اور انہیں کوفزدہ کرنے کے حربے کے طور کرتے ہیں۔بھارتی فوجی مقامی آبادیوں کے محاصرے کے بعد مقامی لوگوں پر کشمیری فریڈم فائٹرز کی مدد اور حمایت کرنے کے الزامات لگاتے ہوئے ان کے خلاف قتل، تشدد عصمت دری اور گھروں میں توڑ پھوڑ سمیت ہر طرح کی کاروائیاں آزادانہ طورپر کرتے ہیں کہ انہیں کسی قسم کا کوئی خوف نہیں ہوتا ۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں عصمت دری کے واقعات بڑی تعداد میں ریکارڈ پہ موجود ہیں۔مئی 1990 میں بھارتی سرحدی فوج بی ایس ایف نے ایک نوجوان دلہن کو حراست میں لے کر اس وقت زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جب وہ رخصتی کے بعد بارات کے ساتھ اپنے شوہر کے گھر جا رہی تھی۔ اس موقع پر دلہن کی خالہ کو بھی بھارتی فوجیوں نے عصمت دری کانشانہ بنایا۔اس موقع پر بھارتی فوجیوں نے باراتیوں کی بس پہ فائرنگ کر کے چندکشمیریوں کو ہلاک اور زخمی بھی کیا۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق جولائی 1990 میں سوپور میں پولیس نے 24 سالہ حسینہ کی عصمت دری کے الزام میں بی ایس ایف کے خلاف مقدمہ درج کیا۔26جون 1990 کو سوپور میں ایک محلے کی تلاشی کے دوران بھارتی فوجیوںنے حسینہ نامی ایک خاتون کو اجتماعی عصمت دری کا نشانہ بنایا۔ اس خاتون کو شدید زخمی حالت میں سوپور ہسپتال لیجایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس پر تشدد اور عصمت دری کی تصدیق کی۔نومبر 1990 میں، اننت ناگ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں سات خواتین کے معائینے کے بعد ان کی عصمت دری اور تشدد کی تصدیق کی گئی۔یہ واقعہ ایک شادی میں پیش آیا جہاں بھارتی فوجیوں نے شادی کی تقریب میں دھاوہ بولتے ہوئے لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور دلہن سمیت سات خواتین کو اجتماعی عصمت دری کا نشانہ بنایا گیا۔5 دسمبر 1991 کو اننت ناگ کے قریب 5خواتین کو بھارتی فوجیوں نے عصمت دری کانشانہ بنایا۔جموں سے شائع ہونے والے انگریزی روزنامہ کشمیر ٹائمز میں14 جنوری 1993 کو شائع ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ حکومت نے عصمت دری کے87واقعات کی انکوائری کا اعلان کیا لیکن نہ تو ایسی کوئی انکوائری ہوئی اور نہ ہی انکوائری کی کوئی رپورٹ سامنے آ سکی۔
ایشیا واچ اور انسانی حقوق کی ایک دوسری تنظیم پی ایچ آر نے بھارتی فوج کے ہاتھوں عصمت دری کے15انفرادی واقعات کو اپنے ریکارڈ کا حصہ بنایا۔سیدا پورہ، شوپیان، ضلع پلوامہ کے قصبے سے تقریبا چار کلومیٹر جنوب میں 10 اکتوبر 1992 کی رات 22 ویں گرینیڈیئرز 22 کا ایک فوجی دستہ چک گائوں میں داخل ہوا اور کم از کمچھ اور غالبا نو خواتین، جن میں ایک گیارہ سالہ لڑکی اور ایک 60 سالہ خاتون شامل ہیں، کو کئی فوجی جوانوں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ایشیا واچ اور فزیشنز فار ہیومن رائٹس (PHR) نے ان خواتین کی عصمت دری کے بعد ان کا معائینہ کرنے والے سرکاری ہسپتال کے ڈاکٹروں سے اس واقعہ کی تفصیلات اکٹھی کیں۔شوپیاں ڈسٹرکٹ ہسپتال کے سرجن جنہوں نے 11 اکتوبر کو سات خواتین کا معائنہ کیاتھا۔میڈیکل معائینے میںان سب کی عصمت دری کی تصدیق ہوئی۔انسانی حقوق کی تنظیموں نے اپنی رپورٹس میں یہ بھی بتایا کہ گھروںمیں داخل ہو کر لڑکیوں، خواتین کی عصمت دری کرنے والے کئی بھارتی فوجیوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہیں ایسا کرنے کا افسران نے حکم دیا ہے۔ایشیا واچ اور پی ایچ آر کی جانب سے حکومت سے معلومات کے لیے درخواستوں کے جواب میںواقعہ، حکام نے بتایا ہے کہ آرمی یونٹ، جو کہ عام طور پر چک سید پورہ میں تعینات ہوتا ہے، نے "تلاشی کی۔گاں میں مخصوص اطلاع پر آپریشن کیا گیا کہ وہاں کچھ عسکریت پسند چھپے ہوئے ہیں۔" انہوں نے بتایا کہ0010 سے 145 گھنٹے تک تلاشی لی گئی جس کے دوران سات گھروں کی تلاشی لی گئی۔ایک بزرگ آدمی کی موجودگی۔" سینئر حکومتی عہدیداروں نے بھی اعتراف کیا ہے کہ تلاشی لی گئی۔روزنامہ کشمیر ٹائمز کے مطابق 14 اکتوبر 1992 کو شوپیاں میں پولیس نیبی ایس ایف کے خلاف 13 اکتوبر کو گینگ ریپ کا مجرمانہ مقدمہ درج کیا گیا۔گورنمنٹ آف انڈیا ٹو ایشیا واچ/پی ایچ آر نے کہا کہ کیس کرائم برانچ کو منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کی خصوصی تفتیشی شاخ اپریل 1993 تک، حکومت نے نتائج کو عام نہیں کیا۔تحقیقات، اور نہ ہی ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی اور سزا دینے کے لیے کوئی کارروائی کی گئی۔
حران میں عصمت دری کا واقعہ 20 جولائی 1992 کو پیش آیا۔ سری نگر سے تقریبا 25 کلومیٹر مغرب میںحران قصبے کے قریب فوج کے سرچ آپریشن کے دوران پیش آیاجہاں صبح چھ بجے بھارتی فوجیوں نے تلاشی مہم کے دوران متعدد لڑکیوں ، خواتین کی انہی کے گھروںمیں عصمت دری کی۔ علاقے میں یہ سلسلہ کئی گھنٹے جاری رہا۔ یکم اکتوبر 1992 کو بی ایس ایف کا ایک گشتی کریک ڈائون سے واپس آ رہا تھا کہ ہندواڑہ ضلع کے گائوں بکھیکر کے قریب عسکریت پسندوں کے حملے میں ایک بھارتی فوجی مارا گیا۔اس کے فوری بعد بی ایس ایف کے فوجیوں نے قریبی گائوں بٹی کٹ میں دھاوا بول دیا۔دس افراد کو ہلاک اور گھروں اور اناج کی دکانوں کو جلایا اور کئی گھروں میں داخل ہو کر توڑ پھوڑ کرنے کے علاوہ متعدد خواتین کی عصمت دری کی۔بھارتی فوجیوں نے کئی خواتین کو ان کے معصوم بچوں کو قتل کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے بھی ان کو عصمت دری کا نشانہ بنایا۔عصمت دری کا شکار ہونے والوں میں ایک 13سال کی معصوم بچی بھی شامل تھی۔ یہ وا قعہ بھی ایشا واچ اور پی ایچ آر کی رپورٹ میں شامل ہے۔ایشیا ہیومن رائٹس کی عصمت دری اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی ڈاکومینٹیشن پر لیفٹیننٹ جنرل ڈی ایس آر ساہنی ناردرن کمانڈ کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف سے ریپ کے الزامات کا جواب طلب کیا گیا لیکن اس نے مصدقہ واقعات کو پروپیگنڈہ قرار دیتے ہوئے جواب دینے سے انکا ر کر دیا۔
اطہر مسعود وانی 03335176429
|