بھائی سے پنگا لینا مہنگا پڑ گیا٬ بالی وڈ کے وہ لوگ جن کا کیرئير سلمان خان سے دشمنی نے ختم کر ڈالا

image
 
سلمان خان بالی وڈ فلم انڈسٹری کے حوالے سے فلموں کی کامیابی کی ضمانت سمجھا جاتا ہے۔ کسی بھی فلم میں ان کی موجودگی ہی پروڈیوسرز کے لیے اطمینان کا سبب ہوتی ہے کہ ان کے پیسے محفوظ ہو جائیں گے۔ مگر عوام کی جانب سے ملنے والی یہ محبت اور کامیابی نے سلمان خان کو کافی حد تک مغرور بنا دیا ہے اور ان کے بارے میں یہ کہا جانے لگا ہے کہ وہ اپنے سامنے کسی بھی دوسرے فرد کا کھڑا ہونا برداشت نہیں کر سکتے- یہاں تک کہ فلم انڈسٹری میں ایسی کئی مثالیں موجود ہیں کہ جس نے بھی ان کی مخالفت کی کوشش کی اس کو فلم انڈسٹری میں اور اپنے شعبے میں اس حد تک نقصان کا سامنا کرنا پڑا کہ ان کا کیرئير ہی اختتام پزير ہو گیا- ایسے ہی کچھ افراد کے بارے میں ہم آپ کو بتائیں گے-
 
1: کمل آر خان
کمل آر خان جو کہ کے آر کے کے نام سے پہچانے جاتے تھے ایک صحافی اور فلم انڈسٹری کے ناقد کے طور پر پہچانے جاتے تھے اپنے منفرد اسلوب اور کھلے ڈلے انداز میں تنقید کے اثرات فلم بینوں اور عوام پر براہ راست ہوتا تھا- ان کا قصور یہ تھا کہ انہوں نے سلمان خان کی فلم رادھے پر تنقید کرتے ہوئے اس میں سلمان خان کی اداکاری کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا- جس کو سلمان خان نے اس حد تک ناپسند کیا کہ انہوں نے ہتک عزت کا دعوی کرتے ہوئے کمل آر خان پر نہ صرف ایف آئی آر کروا دی بلکہ ان کو عدالت کے ذریعے اس بات پر پابند بھی کر دیا کہ وہ اس طرح کی تنقید نہیں کریں گے جس کے بعد سے کمل آر خان کا کیرئير ناکامی سے دوچار ہو گیا-
image
 
2: وویک اوبرائے
وویک اوبرائے کا شمار بھارتی فلم انڈسٹری کے ان اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی ابتدائی فلموں میں ہی اتنی بڑی کامیابیاں حاصل کیں کہ ان کے روشن مستقبل کے لیے سب ہی لوگ بہت پر امید تھے- مگر ان کی یہ کامیابی بہت مختصر ثابت ہوئی اور جس کے پیچھے بھی سلمان خان ہی تھے- سلمان خان اور ایشوریا رائے کی دوستی اور اس کے بعد ان کے درمیان ہونے والے جھگڑوں نے سلمان خان کو بہت ڈسٹرب کر رکھا تھا اور اسی دوران ایشوریا رائے اور وویک اوبرائے کی خبروں نے سلمان خان کو غضب ناک کر دیا- جس کے بعد وویک اوبرائے کا کہنا تھا کہ سلمان خان نے کم از کم 40 بار شدید نشے کی حالت میں ایشوریا راۓ سے دور رہنے کا کہا جس کے بعد وویک اوبرائے نے ایک پریس کانفرنس کرنے کا فیصلہ کیا- جس کے بعد بالی وڈ کی فلم انڈسٹری نے وویک اوبرائے کو کام دینا بند کر دیا اور ان کا کیرئير بھی تباہ ہو گیا-
image
 
3: انوراگ کشپ
انوراگ کشپ کے حوالے سے کچھ افراد ہی یہ جانتے ہیں کہ یہ وہ ڈائیریکٹر ہیں جنہوں نے سلمان خان کی مشہور فلم تیرے نام کی ہدایت کاری کی- فلم تیرے نام کی کہانی اتر پردیش کے ایک نوجوان کی کہانی تھی مگر انوراگ کشپ کو یہ محسوس ہوتا تھا کہ اس کردار کے لیے سلمان خان ایک اچھا انتخاب نہیں ہیں- مگر فلم کے پروڈيوسرز اور سلمان خان کا یہ ماننا تھا کہ اس فلم میں ہیرو کا کردار سلمان خان کو ہی کرنا ہے جس کے بعد انوراگ کشپ نے ایک دن پروڈیوسرز کے سامنے سلمان خان سے کہا کہ اگر ان کو اس فلم میں کام کرنا ہے تو اس کے لیے انہیں اپنے سینے کے بال بڑھانے ہوں گے جو کہ اتر پردیش کے نوجوانوں کی شناخت ہے- مگر اس کے بعد انوراگ گشپ کو بلا کر پروڈيوسر کی جانب سے سخت گرم سرد کہا گیا اور اس کے بعد سے انوراگ کشپ کے لیے بھی سلمان خان کی فلموں کی ہدایت کاری ممنوع ہو گئی بلکہ ان کے لیے فلم انڈسٹری میں کام کرنے کے مواقع بھی محدود کر دیے گئے
image
 
4: آکاش دیپ سہگل
بگ باس کے سیزن 5 کے دوران آکاش دیپ سہگل ایک بھرتے ہوئے اداکار کے طور پر کافی شہرت حاصل کر رہے تھے مگر شو کے دوران ایک بار ان کی اور سلمان خان کے درمیان بحث ہو گئی- جس کے بعد آکاش دیپ سہگل کا کہنا ہے کہ ان کا کیرئير برباد ہو گیا اور ان کو میڈیا پر کام ملنا بند ہو گیا آکاش دیپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس سارے عمل کے پیچھے سلمان خان کا ہی کردار تھا- ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ نہ تو دوسروں کے کیرئير کو برباد کرنے کے لیے لوگ رکھتے ہیں اور نہ ہی اپنے ساتھ دس لوگ لے کر گھومتے ہیں جو کہ ان کو طاقتور ثابت کر سکیں- یہ سارے کام بھائی یعنی سلمان خان ہی کے ہیں-
image
 
اگرچہ بالی وڈ میں بہت کچھ کھلے لفظوں میں نہیں کہا جا سکتا مگر حالیہ دنوں میں راکھی ساونت کے شوہر عادل خان کا سلمان خان کے کہنے پر راکھی سے شادی کا اقرار ایسی ہی کچھ کہانیاں بیان کر رہا ہے-
YOU MAY ALSO LIKE: