|
|
بہرے ہو گئے ہو کیا؟ تمھیں میری بات سمجھ کیوں نہیں آتی
ہے؟ میں کب سے چلا رہی ہوں مگر تمھارے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے۔ یہ
وہ جملے ہیں جو آج کل کے دور میں اکثر خواتین اپنے بچوں کو سناتی نظر آتی
ہیں۔ |
|
مگر ان میں سے کوئی بھی یہ جاننے کی کوشش
نہیں کرتی ہیں کہ کیا وجہ ہے کہ آج کل کے دور میں چھوٹے چھوٹے بچے سر درد
اور چکر آنے کی شکایت کرتے ہیں زيادہ تر والدین کو یہی لگتا ہے کہ زيادہ
دیر تک اسکرین کو دیکھتے رہنے کی وجہ سے یہ سب ہو رہا ہے- |
|
سر درد چکر
آنے اور بہرے پن کی وجہ موبائل نہیں بلکہ ہینڈ فری |
عام طور پر بچوں کو کہا جاتا ہے کہ اگر تم
نے موبائل پر کوئی ویڈيو دیکھنی ہے تو ہینڈ فری لگا لو تاکہ ہمیں اس کی
آواز نہ آئے۔ مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ مستقل طور پر ہینڈ فری سے لگنے والے
ائیر بڈ اس کو صحت کے سنگین مسائل سے دوچار کر سکتے ہیں۔ جو کچھ اس طرح سے
ہو سکتے ہیں- |
|
سماعت کی خرابی |
ہمارے کان کے اندرونی حصے میں ایسے چھوٹے چھوٹے بال موجود ہوتے ہیں جو کہ سننے کے
عمل میں تحریک کا سبب بنتے ہیں مگر کانوں میں ہینڈ فری کے ائير بڈ کانوں کے ان
بالوں کو ختم کرنے کا سبب بن سکتے ہیں۔ |
|
|
|
تیز ترین آوازوں کے سبب کانوں کے یہ بال جو آواز کو سننے
کی حس کا اہم ترین جز ہوتے ہیں ختم ہو سکتے ہیں۔ اور سننے کی صلاحیت متاثر
ہو سکتی ہے- |
|
توازن کی خرابی |
ڈاکٹر سمیتا ناگونکر جن کا تعلق ریلائنس ہاسپٹل کے شعبہ
ای این ٹی سے ہے ان کا کہنا ہے کہ ان کے پاس گزشتہ سال میں ایسے بہت سارے
کیسز لائے گئے جو کہ ایسے افراد تھے جو شدید سر درد اور چکر آنے کی شکایت
کے ساتھ لائے گئے- |
|
ان افراد کی تشخیص میں یہ بات سامنے آئی کہ یہ
افراد دن کے بڑے حصے میں کانوں میں ہیڈ فون لگا کر رکھتے تھے اور اس میں
باہر کے شور سے بچنے کے لیے تیز آواز میں کچھ نہ کچھ سنتے رہتے ہیں۔ |
|
ڈاکٹر کا مزید بھی یہ کہنا تھا کہ انسان کے
کانوں کا تعلق صرف سننے کی حس سے ہی نہیں ہوتا بلکہ اس کا تعلق دماغ کے اس
حصے سے بھی ہوتا ہے جو کہ جسم کے توازن کو برقرار رکھنے میں مددگار ہوتا ہے- |
|
اگر زيادہ دیر تک ہینڈ فری لگا کر رکھے جائیں تو اس سے نہ صرف چکر آنے کی شکایت ہو
سکتی ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ شدید سر درد کا مسئلہ بھی لاحق ہو سکتا ہے- |
|
|
|
ہینڈ فری کے
نقصانات سے بچنے کا طریقہ |
آج کل کے دور میں جب کہ زيادہ تر ڈيجیٹل شعبہ
میں کام ہو رہا ہے تو ہینڈ فری لگانا ایک مجبوری بنتا جا رہا ہے مگر اپنی
صحت کی قیمت پر یہ عمل کرنا کسی طور پر بھی مناسب نہیں ہے- اس وجہ سے کچھ
احتیاطی تدابیر اختیار کر کے ان نقصانات سے بچا سکتا ہے- |
|
ہینڈ فری مستقل استعمال نہ کریں اس کے استعمال
میں کچھ وقفہ ضرور دیں |
ائير بڈ کے استعمال کے بجائے ہیڈ فون کے
استعمال کو ترجیح دیں |
ہیڈ فون کے استعمال کے دوران آواز کو کبھی بھی
60 فیصد سے زیادہ نہ رکھیں |
بچوں میں ہیڈ فون کا استعمال محدود رکھیں اور
اس بات کا خیال رکھیں کہ وہ کتنی بلند آواز میں اس کا استعمال کر رہے ہیں- |
|
یاد رکھیں ساری زندگی افسوس کرنے سے بہتر ہے کہ
کچھ احتیاط کر لیں- |