راہ چلتے بھی نظر آجائیں تو نظر ہٹانا مشکل٬ ہمارا دعویٰ ہے کہ ان کو دیکھنے والا سب کام چھوڑ دیتا ہے

سڑک پر چلنا بہت سنسنی خیز ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ آپ یہ نہیں جانتے کہ آپ اگلے ہی لمحے کیا دیکھنے والے ہیں اور ایسا صرف سڑک پر نہیں بلکہ بعض دفعہ گھر کے اندر بھی ہوجاتا ہے- چند ایسی اچانک نظر آنے والے چیزوں کی تصاویر آپ بھی دیکھیے جنہوں نے فوری طور پر لوگوں کی توجہ حاصل کی۔
 
image
ایک ساحل پر دریافت کی جانے والی جیلی فش کی گزرگاہ جہاں جیلی فش کی ایک بڑی تعداد دیکھی جاسکتی ہے-
 
image
ایک ایسا درخت جس کی صرف ایک شاخ پر بھرپور پھل موجود ہے جبکہ درخت کی باقی شاخیں بالکل عام شاخوں جیسی نظر آتی ہیں-
 
image
کیا آپ جانتے ہیں کہ اس عجیب و غریب چیز کا استعمال کیا ہے- دراصل اسے دیوار کے ساتھ لٹکایا جاتا ہے اور اس کے پیچھے موزہ لگا ہوتا ہے- آپ کے پاس جو روزانہ سکے جمع ہوتے ہیں وہ آپ اس کے منہ میں ڈال کر محفوظ کرسکتے ہیں- یہ ایک طرح کا پیسے جمع کرنے کا گلک ہے-
 
image
کچن کاؤنٹر میں لگی ٹائلیں جن کا سائز بالکل ایک بسکٹ کے جتنا ہے-
 
image
دھوپ کی شدید تپش نے اس شخص کے سر کا کیا حال کردیا-
 
image
دانتوں کے ڈاکٹر کے کلینک میں رکھا ایک کھلونا جو دانتوں کی پروموشن کے ساتھ بچوں کے کھیلنے کے کام بھی آتا ہے-
 
image
اگر جگہ کم ہو تو ایسا بھی ممکن ہے- 2 سمارٹ کاریں ایک جگہ پر فٹ ہیں۔
 
image
دانتوں کے کلینک کے باہر موجود جھاڑیاں بھی کسی مسوڑھے کا منظر پیش کرتی ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE: