|
|
پاکستان میں مہنگائی میں روز بروز تیزی سے اضافہ ہورہا
ہے جس کی وجہ سے گھریلو اخراجات کو پورا کرنا مشکل ہوتا جارہا ہے- ایسے میں
یاد رکھیں صرف حکومت کو رونے سے اور ہاتھ پر ہاتھ دھر کر بیٹھنے سے یہ
اخراجات پورے نہیں ہوں گے- اس کے لیے اب آپ کو عملی اقدامات کرنے ہوں گے-
سب سے بہتر یہ ہے اس سے صورتحال سے نکلنے کے لیے اپنی آمدنی میں اضافے کی
کوشش کریں- خوش قسمتی سے پاکستان میں اپنی کمائی بڑھانے کے اب بھی کئی ایسے
طریقے موجود ہیں جنہیں اختیار کر کے آپ اپنی پریشانی کو کسی حد تک دور
کرسکتے ہیں- |
|
اپنی صلاحیتوں اور تعلیم
کو بہتر بنائیں: |
تعلیم اور ہنر میں اضافہ ملازمت کی دنیا میں آپ کی قدر
بڑھا سکتا ہے جو یقیناً آپ کی آمدنی میں اضافے کا سبب بھی بنے گا۔ اس کے
لیے ضروری ہے کہ آپ اپنی فیلڈ سے متعلق مختلف کورسز جوائن کریں یا پھر کوئی
ڈپلومہ وغیرہ کریں جو آپ کی صلاحیتوں میں اضافہ کرسکے۔ |
|
|
کاروبار شروع کریں:
|
کوئی چھوٹا سا کاروبار شروع کرنا بھی آپ کی کمائی بڑھانے
کا بہترین طریقہ ہو سکتا ہے۔ لیکن اس کے لیے سب سے ضروری ہے کہ مارکیٹ کی
ضرورت یا موقع کے حوالے سے پہلے ریسرچ کریں، ایک کاروباری منصوبہ تیار کریں،
اور اپنے کاروبار کو شروع کرنے کے لیے فنڈز اور وسائل تلاش کریں۔ لیکن یاد
رہے آپ کی بہترین منصوبہ بندی اور ریسرچ ہی آپ کے کاروبار کو کامیاب بنا
سکتی ہے- |
|
|
فری لانسنگ: |
پاکستان میں فری لانسنگ کا بڑھتا ہوا رجحان اضافی آمدنی
حاصل کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہو سکتا ہے۔ اس وقت بہت سے آن لائن پلیٹ
فارمز موجود ہیں، جیسے Upwork اور Fiverr، جو فری لانسرز کو ان کلائنٹس سے
جوڑتے ہیں جنہیں آپ کی خدمات کی ضرورت ہوتی ہے۔ بس آپ کو دیکھنا یہ ہے کہ
آپ ان پلیٹ فارمز پر اپنی کونسی سروسز پیش کرسکتے ہیں اور وہاں کس چیز کی
زیادہ ڈیمانڈ ہے- |
|
|
اسٹاک یا رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کریں: |
اسٹاک یا رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری وقت کے ساتھ ساتھ آپ کی دولت کو
بڑھانے کا ایک طریقہ بھی ہوسکتا ہے۔ تاہم، سرمایہ کاری کرنے سے پہلے اپنی
تحقیق کرنا اور ماہر سے مشورہ لینا ضروری ہے۔ ان شعبوں میں بھاری سرمایہ
کاری کرنی پڑتی ہے جبکہ بغیر ماہرین کے مشورے کے کی جانے والی سرمایہ کاری
ڈوبنے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے- |
|
|
اضافی کام کریں: |
اگر آپ کے پاس نوکری ہے، تو اضافی کام کرنے پر غور کریں یا اپنی آمدنی کو
بڑھانے کے لیے کچھ بھاگ دوڑ کریں۔ آپ اپنی فیلڈ میں ہی پارٹ ٹائم یا فری
لانس کام تلاش کر سکتے ہیں یا دوسرے مواقع جیسے کہ رائیڈ شیئرنگ یا ڈیلیوری
سروسز پر غور کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ گھر بیٹھے یا گھر گھر جا کر ٹیوشن
بھی پڑھا سکتے ہیں جو ایک معقول آمدنی کا سبب بن سکتی ہے- |
|
|
یاد رکھیں کہ آپ کی کمائی کو بڑھانے میں وقت اور محنت درکار ہوتی ہے۔ اس
لیے ضروری ہے کہ حقیقی ٹارگٹ متعین کریں اور انہیں حاصل کرنے کے لیے بہترین
منصوبہ بندی کریں۔ اس کے علاوہ اگر جاب مارکیٹ میں آگے رہنا چاہتے ہیں تو
ہمیشہ نئی نئی چیزیں سیکھتے رہیں- |