دودھ کی جگہ گلیو ڈالتے ہیں٬ ٹی وی کے اشتہارات میں عوام کو بے وقوف بنانے کے طریقے جن کا جاننا ضروری

image
 
اشتہارات کی صنعت آج کل کے دور کی ایک بڑی صنعت ہے کیونکہ کسی بھی چیز کی خریداری کے لیے خریداروں کو متوجہ کرنے کے لیے اشتہارات ایک ایسی چیز ہوتی ہے جو لوگوں کے دلوں کو لبھا کر ان کو چیزیں خریدنے پر مجبور کرتے ہیں مگر اس کے لیے اشتہارات بنانے والی صنعتیں کچھ ایسے جعلی طریقے استعمال کرتی ہیں جن کو جان کر آپ حیران ہی رہ جائيں-
 
فرنچ فرائز کے لیے ٹوتھ پک کا استعمال
عام طور پر مختلف فاسٹ فوڈ کمپنیوں کے اشتہارات میں موجود فرنچ فرائز کو دیکھ کر منہ میں پانی آجاتا ہے۔ کڑک اور کرسپی فرنچ فرائز کو دیکھ کر سب کا یہی دل چاہتا ہے کہ ان کو فوراً خرید کر کھا لیا جائے مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ ان فرنچ فرائز کو اس طرح دکھانے کے لیے جو ہر فرائز میں ٹوتھ پک کا استعمال کیا جاتا ہے تاکہ وہ کڑک کڑک نظر آئيں اور ایک خاص شیپ میں نظر آئيں-
image
 
ٹھنڈی کیوبز والی کولڈ ڈرنک
اس کے بعد دوسری چیز جو سب کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے۔ وہ ٹھنڈے میٹھے مشروبات ہوتے ہیں جن پر تیرتی برف دیکھ کر سب کی پیاس بڑھ جاتی ہے۔ مگر جب بھی گھر پر کسی مشروب میں آئس کیوب ڈالی جاتی ہے تو یہ آئس کیوب گھل سی جاتی ہیں اور مشروب کی وہ تازگی ظاہر نہیں ہوتی ہے جیسی کہ اشتہارات میں نظر آتی ہے- تو اس کا راز یہ ہے کہ ان مشروبات میں استعمال ہونے والی آئس کیوب اصل میں پانی کی بنی آئس کیوب نہیں ہوتی ہیں بلکہ یہ پلاسٹک کی بنی ہوئی آئس کیوب ہوتی ہیں- اس لیے ان کیوبز کو نیچے گلاس میں ڈال کر اوپر جب مشروب ڈالا جاتا ہے تو یہ اوپر آجاتی ہیں اور اس کے بعد گلاس پر اسپرے کر کے یہ تاثر دیا جاتا ہے جیسے کہ مشروب بہت ٹھنڈا ہے-
image
 
چمکتے دمکتے پھل
عام طور پر ملک شیک جوسز اور فروٹ چاٹ وغیرہ کے اشتہارات کی تصاویر میں موجود پھلوں کی چمک دمک ہی نرالی ہوتی ہے- ان پھلوں کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے کہ یہ براہ راست جنت سے اترے ہوئے میوہ جات ہیں- جبکہ حقیقت یہ ہوتی ہے کہ ان کی تصاویر کو لینے سے قبل ان کے اوپر ہئير اسپرے کیا جاتا ہے جو ان کی چمک دمک میں اضافہ کر دیتا ہے اور دیکھنے میں ایسا بنا دیتا ہے کہ ہاتھ بڑھا کر بندہ کھانے کو بے تاب ہو جائے-
image
 
علیحدہ علیحدہ نوڈلز
آج کل کے دور میں بچوں بڑوں میں نوڈلز بہت مقبول ہو رہے ہیں اور ان کے اشتہارات میں موجود نکھرے نکھرے نوڈلز اور ان میں موجود رنگ برنگی سبزيوں کو دیکھ کر منہ میں پانی آجاتا ہے- مگر حقیقت یہ ہے کہ اشتہار میں نوڈلز کو دکھانے کے لیے اس کے اوپر بہت سارا شوگر سیرپ ڈالا جاتا ہے جس کو بعد میں برش سے پھیلا دیا جاتا ہے جس سے تصاویر میں نوڈلز نکھرے نکھرے اور اس میں موجود سبزياں بھی خوبصورت نظر آتی ہیں-
image
 
برگر کو بڑا اور زبردست دکھانے کا طریقہ
فاسٹ فوڈ کے اشتہارات میں موجود برگرز اور ان میں موجود ہر تہہ کے اجزا علیحدہ علیحدہ نظر آتے ہیں۔ سلاد کے پتے ۔ کھیرے ، پیاز ، اور کباب سب کچھ ہی اس طرح بن کے درمیان سجے سنورے پڑے ہوتے ہیں کہ انسان حیران رہ جاتا ہے۔ جب کہ حقیقت یہ ہے کہ اشتہارات میں دکھائے جانے والے ان برگر کی ہر تہہ کے بعد ایک گتے کا ٹکڑا رکھا جاتا ہے جو اس کو دوسری تہہ سے واضح طور پر الگ دکھاتا ہے اور جس سے نہ صرف برگر کا سائز بڑا لگتا ہے بلکہ ہر تہہ واضح نظر آتی ہے-
image
 
ان تمام طریقوں سے چیزوں کی خوبصورتی میں اضافہ تو ہو جاتا ہے اور خریدار ان کو خریدنے کے لیے بے تاب بھی ہو جاتا ہے مگر جب حقیقت میں چیز اس کے ہاتھ آتی ہے تو وہ اس سے کافی مختلف ہوتی ہے-
YOU MAY ALSO LIKE: