|
|
کہا جاتا ہے کہ سگریٹ پینا ہر نشے کی ابتدا ہوتا ہے یہی
وجہ ہے کہ ہر والدین کی یہی کوشش ہوتی ہے کہ اپنے بچے کو تمباکو نوشی اور
سگریٹ پینے سے جتنا بھی بچا سکتے ہیں اس کو بچا کر رکھیں- |
|
مگر ٹین ایج ایسی عمر ہوتی ہے جب کہ خصوصاً لڑکوں کو خود
کو ماچو مین ثابت کرنے کا شوق ہوتا ہے اس وجہ سے وہ نت نئے ایڈونچر کرتے
ہیں جن میں سے ایک سگریٹ نوشی بھی ہوتا ہے- |
|
مذاق مذاق میں شروع ہونے والا یہ شغل ایک عادت میں تبدیل
ہوجاتا ہے اور رفتہ رفتہ یہ نوجوان اس شوق کا شکار ہو جاتے ہیں جو صحت کو
بڑے بڑے مسائل کا شکار بھی کر دیتی ہے- |
|
اگر آپ کا بچہ چھپ کر
سگریٹ پی رہا ہے تو نشانیاں |
جس طرح عشق و مشک چھپائے نہیں چھپتے ویسے ہی جس کسی کو
سگریٹ نوشی کی عادت ہو جائے تو یہ بات بھی زیادہ دیر تک چھپی نہیں رہ سکتی
ہے- اگر آپ کسی نوجوان لڑکے کے والدین ہیں تو کچھ باتوں سے آسانی سے اس بات
کا پتہ چلا سکتے ہیں کہ آپ کا بچہ اس عادت کا شکار ہے یا نہیں- |
• کھانے کے فورا بعد کچھ دیر کے لیے گھر سے باہر جانے کے لیے پر تولنا |
• اگر باہر جانے کا موقع نہ ملے تو چھت یا کسی تنہا جگہ پر یا ٹوائلٹ میں
وقت گزارنے کی کوشش کرنا |
• باہر سے واپس آنے پر کوئی سپاری یا ماوتھ فریشنر یا منٹ والی ببل چبانا |
• بچے کے کپڑوں پر چنگاریوں کے نشان |
• گھر واپسی پر بچے کی ہاتھ کی انگلیوں سے سگریٹ کی بو کا آنا |
|
یہ ساری ایسی علامات ہیں جو اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ آپ کا بچہ سگریٹ
نوشی کا شکار ہو چکا ہے- |
|
|
|
تمباکو نوشی رکوانے کے اقدامات |
عام طور پر جب والدین اور خصوصاً والد کو بیٹے کے سگریٹ
پینے کے بارے میں پتہ چلتا ہے تو ان کا ردعمل کافی شدید ہوتا ہے مگر غصے
میں اس بات کو فراموش نہیں کرنا چاہیے کہ آپ کے سامنے ایک تین چار سال کا
بچہ نہیں ہے جس کو ڈانٹ یا مار سے ڈرا کر اس عمل سے روکا جا سکے کیونکہ یہ
ایک موذی عادت ہے جو کہ مار کے ڈر سے ختم نہیں ہو سکتی- اس کے لیے ایک
بہترین حکمت عملی کی ضرورت ہوتی ہے جو کچھ اس طرح سے ہو سکتی ہے- |
|
بچے کی کمپنی چیک کریں
|
سگریٹ نوشی کی عادت کا آغاز عام طور پر بری کمپنی کی وجہ
سے ہوتا ہے اگر آپ کے بچے کے ارد گرد کے دوسرے لڑکے بھی یہ کر رہے ہوں گے
تو اس کو خود کو بڑا ثابت کرنے کے لیے ان کے سامنے یہ کرنا پڑے گا- اس وجہ
سے اگر آپ اس کی اس عادت کو چھڑوانا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے یہ چیک کریں
کہ اس کی کمپنی میں کون لوگ ایسے ہیں جو اس کی اس عادت کو پختہ کر رہے ہیں-
پھر اس کمپنی کو مختلف طریقوں سے اس سے دور کرنے کی کوشش کریں تاکہ اس کو
ایسے لوگوں کے ساتھ بیٹھنے کا موقع کم سے کم ملے- |
|
اس کے ساتھ وقت گزاریں
|
جس وقت وہ تمباکو نوشی کے لیے گھر سے باہر نکلنے کی کوشش
کریں اس وقت میں غیر محسوس انداز میں اس کے ساتھ جائيں تاکہ اس کو موقع نہ
مل سکے- اس کو یہ احساس نہ دلائيں کہ آپ کو اس کی اس بری عادت کے بارے میں
پتہ چل چکا ہے کیونکہ ایک بار اس کو اگر آپ کا ڈر ختم ہو گیا تو وہ بے دھڑک
یہ برا عمل آپ کے سامنے بھی کرۓ گا اس وجہ سے اپنا لحاظ اور ڈر بر قرار
رکھیں- |
|
|
|
چیک سسٹم
بنائيں |
بچے کے گھر واپس آنے کے بعد اس پر ایک چیک
سسٹم رکھیں، اس کو دی گئی پاکٹ منی کا حساب لیں اس کے علاوہ اس کے قریب ہو
کر چیک کریں کہ اس کے پاس سے سگریٹ کی بو تو نہیں آرہی ہے اور اگر ایسا ہو
تو ٹوک کر پوچھیں کہ اس کے پاس سے یہ بو کیوں آرہی ہے- اس طرح سے کرنے سے
بچہ گھر آنے سے قبل محتاط ہو جائے گا اور رفتہ رفتہ اس کی یہ عادت ختم ہو
جائے گی- |
|
یہ کام کبھی
نہ کریں |
اکثر والدین کو جب یہ پتہ چلتا ہے کہ ان کا
بیٹا چھپ کر سگریٹ پی رہا ہے تو وہ اس پر سختی کرتے ہیں جب کہ کچھ تو جوان
ہوتے بچے پر ہاتھ اٹھانے سے بھی گریز نہیں کرتے ہیں- اس کی وجہ سے بچہ کا
دماغ دباؤ کا شکار ہوتا ہے جس سے اس کے جسم میں تمباکو کی اشتہا کو بڑھانے
والے ہارمون تیزی سے کام کرنے لگتے ہیں اور ان حالات میں اس کی یہ عادت ختم
ہونے کے بجائے مزيد بڑھ سکتی ہے اس وجہ سے مار پیٹ کے بجائے اس کو اس موذی
عادت کو چھڑوانے کے لیے حکمت سے کام لیں- کچھ والدین اس عادت کو چھڑوانے کے
لیے پاکٹ منی بھی بند کر دیتے ہیں ان کی یہ سوچ ہوتی ہے کہ نہ پیسے ہوں گے
نہ سگریٹ خریدے گا- مگر اس کا نقصان یہ ہوتا ہے کہ بچہ اپنی اس عادت کو
پورا کرنے کے لیے چوری کرنے کی عادت کا شکار ہو جاتا ہے اس طرح سے ایک عادت
کو ختم کرنے کے لیے دوسری بری عادت کا شکار ہو جانا ٹھیک نہیں ہے اس کے
بجائے بچے کو اس عادت سے دور کرنے کے لیے اس کو پاکٹ منی دیں اور اس پر چیک
بھی رکھیں- |
|