ایک مشہور کہاوت ہے کہ آپ سڑک پر موجود گڑھے میں جتنا دیکھیں گے آپ کے اس
میں گرنے کے امکان اتنے ہی زیادہ بڑھ جائیں گے- یہ کہاوت دراصل ان لوگوں کے
لیے ہے جو یہ سمجھتے ہیں کہ ان کی زندگی کا تعلق صرف بدقسمتی سے ہی ہے اور
وہ خود کچھ نہیں کرسکتے- جبکہ حقیقت میں کچھ چیزوں کو ضرور سنبھال سکتے ہیں
البتہ واقعی کچھ چیزیں ہمارے قابو سے باہر ہوتی ہیں- چند ایسے ہی بدترین
لمحات کی تصاویر ہم یہاں پیش کررہے ہیں جنہیں دیکھ کر آپ خود فیصلہ کریں کہ
یہ بدقسمتی ہے یا پھر لاپرواہی کا نتیجہ- |
|
|
اچانک رونما ہونے والا یہ حادثہ سوائے بدقسمتی کے اور کیا ہوسکتا ہے جس میں
بغیر کسی غلطی کے بھی بڑا نقصان ہوجائے- |
|
|
جب آپ چھٹیوں سے واپس آئیں اور آپ کو اپنا گھر پر چھوڑا ہوا دوسرا فون اس
حالت میں ملے تو یقیناً آپ کو جھٹکا ضرور لگے گا- |
|
|
ایک ایسا نقصان جس کا انسان کو سب سے زیادہ افسوس ہوتا ہے- |
|
|
بالکل نیا اوون جو پہلی بار ہی استعمال کے دوران تباہی کا شکار ہوگیا٬ اب
اس کا قصوروار کون کمپنی یا پھر قسمت؟ |
|
|
ان آلوؤں کو رات کے کھانے میں پیش کرنے کے لیے ان کی تیاری پر پورا ایک
گھنٹہ لگایا گیا لیکن جب کھانے کا وقت آیا تو آلو اندر سے کچھ ایسے نکلے- |
|
|
پالتو بلی نے ائیر پوڈز سے کھیلنے کے دوران ایک طرف کا پوڈ heating vent
میں پھینک دیا- آپ کے لیے مشورہ ہے اب دوسرا بھی بلی کو کھیلنے کے لیے ہی
دے دیجیے- |
|
|
جب آپ اپنے پسندیدہ ترین پرانے جوتے دوبارہ پہن کر باہر نکل جائیں اور بیچ
راستے میں وہ ایڑیوں سے لگ ہوجائیں تو یقیناً آپ کو اس وقت صرف اپنی قسمت
پر رونا ہی آسکتا ہے- |
|
|
یہ تو سب سے بدقسمت لمحہ ہوتا ہے جب آپ اپنی بالکل نئی گاڑی باہر کھڑی کریں
اور کوئی اس پر گزرتے ہوئے نشانات بنا جائے٬ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے
کسی نے جان بوجھ کر دشمنی نکالی ہے- |