بلیاں چیزیں کیوں گراتی ہیں؟ صرف بلی پالنے کا شوق رکھنا کافی نہیں یہ 3 خاص باتیں بھی ضرور جانیں

image
 
آج ہم بلیوں کے اس عام رویے یا حرکت کی بات کریں گے جو ہمیں اکثر اپنے گھر میں دکھائی دیتی ہے- بلی ایک ذہین جانور ہے لیکن اکثر اس کی غیر متوقع حرکتیں ہمیں حیران کردیتی ہیں- ہم بات کر رہے ہیں بلیوں کی کسی چیز کو دھکا دینے یا اوپر رکھی ہوئی چیزوں کو نیچے پھینک دینے کی عادت کی- ضرور اس طرز عمل کی کوئی نہ کوئی وجہ ہوسکتی ہے- تاہم ہم یہیں 3 ممکنہ وجوہات کا ذکر کریں گے جن کی بنا پر بلیاں مختلف چیزیں گراتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں-
 
شکاری رویہ
بلیاں پیدائشی شکاری ہوتی ہیں، اور یہی رویہ انہیں ہمیشہ اپنے اردگرد کی تلاشی میں مصروف رکھتا ہے۔ چیز چاہے جاندار ہو یا بےجان آپ کی بلی لازمی اس چیز کو اپنے پنجوں سے کھود کر اس کی حقیقت کو جاننے کی کوشش کرے گی یعنی دوسرے معنوں میں وہ اس پر حملہ کرتی ہے- بلی کو اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ یہ پیپر ویٹ ہے یا پھر گلدان بلی ہر صورت میں اسے چھونے کی کوشش کرے گی اور اسی دوران یہ چیزیں اوپر سے نیچے بھی آگرتی ہیں-
image
 
تجسس اور تفریح
اس کی دوسری وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ بلی ایک بہت متجسس جانور ہے اور اپنے ماحول کی کھوج لگانا پسند کرتی ہے۔ اکثر، جب وہ کوئی دلچسپ چیز دیکھتی ہے، تو وہ اسے دھکیلتے یا کھینچتی ہے تاکہ یہ معلوم کر سکے کہ یہ کیا ہوتا ہے اور اس شے کا ردِ عمل کیسا ہوسکتا ہے۔ جب وہ کسی چیز کو گراتی ہے تو یقیناً چیز بھی غیر متوقع طور پر حرکت کرتی ہے اور یہ ان کے لیے بہت مزیدار بات ہو سکتی ہے۔
image
 
توجہ حاصل کرنے کے لیے
دلچسپ بات یہ ہے کہ بلیاں بھی بوریت کا شکار ہوجاتی ہیں اور ممکنہ طور پر وہ چیزیں اس لیے گراتی ہیں تاکہ مالک یا گھر والوں کی توجہ حاصل کرسکیں- یہ عام طور پر میز پر رکھی چیزیں نیچے پھینک دیتی ہیں جس کا مقصد یہ ہوسکتا ہے کہ ان کے ساتھ وقت گزارا جائے تاکہ بوریت دور ہو-
image
 
بلی کی ضروریات کا خیال رکھیں
خلاصہ یہ کہ بلیاں مختلف وجوہات کی بنا پر چیزوں کو پھینک دیتی ہیں، جن میں تجسس، کھیل، بوریت، شکاری جبلت اور توجہ حاصل کرنے کا مطالبہ شامل ہوتا ہے۔ تاہم، اس کے علاوہ اور بھی وجوہات ہو سکتی ہیں جن سے ہم واقف نہیں ہیں اور وہ اس رویے کی وجہ ہوسکتی ہیں۔ یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ بلی ایک ذہین جانور ہے اور ہر بلی کی اپنی انفرادی ترجیحات اور ضروریات ہوتی ہیں۔ مالکان کے طور پر، آپ کو اپنی بلی کے بارے میں ضرور جاننا چاہیے کہ وہ کس چیز سے خوش اور مطمئن ہوتی ہے اور کس بات پر جارحانہ رویہ اختیار کرتی ہے۔ اگر ہم اپنے اس دوست کی ضروریات کو پورا کرنے کے قابل ہو جائیں تو ہم ان کے ساتھ خوشگوار اور ہم آہنگ زندگی سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: