رکیے! اسے پہلے صاف کرلیں٬ ہوٹل کے کمرے میں موجود 5 چیزیں جو لاکھ صفائی کے باوجود گندی ہوسکتی ہیں

image
 
جب آپ کسی بھی وجہ سے کچھ وقت کسی ہوٹل کے کمرے میں گزارتے ہیں تو آپ کی بنیادی خواہش یہی ہوتی ہے کہ یہ کمرہ مکمل طور پر صاف ستھرا اور ہر قسم کی آلودگی سے پاک ہو- اگرچہ آپ کا کمرہ بظاہر صاف نظر آتا بھی ہے، لیکن یقینی طور پر کمرے موجود کچھ چیزیں پھر بھی ایسی موجود ہوتی ہیں جو صاف نہیں ہوتیں کیونکہ ان کی صفائی پر توجہ ہی نہیں دی جاتی۔
 
Light switch
یوں تو ہوٹل کے کمروں کو اچھی طرح صاف کیا جاتا ہے تاکہ مہمانوں کو کسی قسم کی شکایت نہ۔ لیکن پھر بھی کلینر عموماً کمرے میں ایک واضح جگہ کو بھول جاتے ہیں اور وہ ہے سوئچ بورڈ پر موجود مختلف بٹن۔ یہ ایسی چیز ہے جسے ہر کوئی آتے جاتے لازمی ہاتھ لگاتا ہے بعض صورتوں میں، یہ بجلی کے بٹن E.coli سے آلودہ بھی ہو سکتا ہے جو کہ انسانی فضلے میں میں پایا جانے والا بیکٹیریا ہے۔ جب بھی کوئی بیت الخلاء جاتا ہے اور اپنے ہاتھ صحیح طریقے سے نہیں دھوتا ہے، تو یہ بیکٹیریا لائٹ یا فین سوئچ پر منتقل و سکتے ہیں۔ اگلی بار جب آپ ہوٹل میں قیام کریں اپنے ساتھ جراثیم کش اسپرے ضرور ساتھ رکھیں-
image
 
The bedspread
اگرچہ جب بھی کوئی مہمان کمرہ چھوڑ کر جاتا ہے تو کمرے کی چادریں بدل دی جاتی ہیں اور ان نئی اور صاف چادریں بچھائی جاتی ہیں، لیکن بیڈ اسپریڈ خالصتاً آرائشی ہوتے ہیں۔ اور امکانات یہ ہوتے ہیں کہ جب پچھلا شخص کمرے سے نکل گیا تو اسے دھویا نہیں گیا ہے۔ اور یہ چیز آپ کے ہوٹل کے کمرے میں سب سے گندی چیزوں میں سے ایک ہوسکتی ہے۔
image
 
Remote
لائٹ سوئچ کی طرح، ریموٹ بھی ایک ایسی چیز ہوتی ہے جو آپ کے ہوٹل کے کمرے کی دیگر چیزوں کی طرح صاف نہیں کی جاتی ہے۔ اور اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ لاتعداد بیکٹیریا کی رہائش گاہ ہوگی کیونکہ آپ سے پہلے بھی ریموٹ بہت سے مختلف ہاتھوں میں رہا ہوگا۔
image
 
Room key
ہوٹل میں آپ کے کمرے کی چابی بھی ایک ایسی ہی چیز ہوتی ہے جس کی صفائی کی جانب کبھی دھیان نہیں دیا جاتا- بدقسمتی سے یہ چابی بھی آپ کے آنے سے قبل مختلف ہاتھوں میں استعمال ہوچکی ہوتی ہے- اب یقینی بات ہے کہ یہ چابی بھی لازماً جراثیموں سے آلودہ ہوچکی ہوگی- اس لیے ضروری ہے کہ آپ ان جراثیموں کو ٹھکانے لگانے کے لیے اپنے ساتھ اسپرے وغیرہ ضرور رکھیں-
image
 
Phone
ہوٹل کے کمرے کے فونز جراثیم کے لیے ایک مقناطیس کے طور پر کام کرتے ہیں، کیونکہ آپ اسے اپنے ہاتھوں سے لے کر چہرے تک اور منہ کے بالکل قریب رکھتے ہیں۔ اس عمل سے آپ کے مختلف جراثیم فون پر منتقل ہوجاتے ہیں جس سے فون بھی باآسانی مختلف بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے-
image
YOU MAY ALSO LIKE: