دنیا کے مہنگے ترین لیکویڈ قیمت آپ کے ہوش اڑا دے٬ انسانی خون سب سے سستا تو پھر مہنگا کیا؟

image
 
جب کوئی بھی انسان اپنی بات میں لفظ "مہنگا" استعمال کرتا ہے، تو بہت سے لوگ کسی چمکدار، روشن چیز کی تصویر اپنے دماغ میں بنانا شروع کر دیتے ہیں، جو شاید سونے یا ہیروں سے بنی ہو۔ یہ خاص طور پر عام ہے کہ ہمارا دماغ کسی ٹھوس چیز کا تصور کرتا ہے۔ تاہم، مادے کی دوسری حالتوں میں اور بھی بہت سی چیزیں ہیں، جو چاندی یا سونے سے زیادہ مہنگی ہیں۔ آئیے آج ہم دنیا کے چند ایسے ہی لیکویڈز (محلول) کے بارے میں آپ کو بتاتے ہیں جو انسانی خون سے بھی مہنگے ہیں- تاہم ہم ان میں سے چند لیکویڈز کو بہت کم مقدار میں استعمال کرتے ہیں اس وجہ سے ہمیں ان کی قیمت کا درست اندازہ نہیں ہوپاتا-
 
Human Blood
ہم سب کی شریانوں اور رگوں میں خون دوڑ رہا ہے۔ اگرچہ کچھ لوگ اسے ہر کچھ عرصے بعد مفت میں عطیہ کرتے ہیں تو پھر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ اتنا مہنگا کیوں ہے؟ خون کے عطیہ کیمپوں میں لوگ جو براہ راست عطیہ کرتے ہیں اسے 'ہول بلڈ' کہا جاتا ہے۔ زیادہ تر بلڈ بینک اب پورے خون کو دو یا زیادہ اجزاء میں تقسیم کرتے ہیں۔ عام طور پر یہ خون کے سرخ خلیے اور پلازما ہوتے ہیں۔ عطیہ کے بعد خون کی خاص قسم کی پروسیسنگ اور اس عمل میں جتنا کام ہوتا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ اتنا مہنگا ہو جاتا ہے، ایک انداز کے مطابق اس پر آنے والی لاگت 400 ڈالر فی لیٹر تک ہوتی ہے۔
image
 
Gamma Hydroxybutyric Acid (GHB)
یہ ایک ایسا ایسڈ ہے جو تین قسم کی خرابیوں یا بیماریوں کے علاج کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جن میں ڈپریشن٬ نیند نہ آنے کی بیماری یعنی بےخوابی اور نارکولیپسی شامل ہیں- اس ایسڈ کو عام طور پر درد کش دوا کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے- یہ ایسڈ انسان کے مرکزی اعصابی نظام میں پایا جاتا ہے- اس کی قیمت فی لیٹر 675 ڈالر تک ہوتی ہے-
image
 
Black Printer Ink
ہم میں سے اکثر لوگ اپنی روزمرہ کی زندگی میں کسی حد تک باقاعدگی سے پرنٹرز کا استعمال کرتے ہیں، تو یہ کیسے ممکن ہے کہ ہمارے مہنگے ترین مائعات کی فہرست میں یہ بھی شامل ہو؟ اگرچہ پرنٹرز خود بہت سستے ہیں، لیکن سیاہی کی قیمت انہیں دفتر کا مہنگا سامان بناتی ہے۔ وجہ یہ ہے کہ مینوفیکچرر اپنی زیادہ تر رقم پرنٹر کی سیاہی فروخت کر کے کمانے کا ارادہ رکھتا ہے جو آپ بعد میں خریدتے رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ سیاہی کی اتنی زیادہ قیمت کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ کمپنیاں ہر سال 'انک ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ' پر اربو ڈالر خرچ کرتی ہیں۔ حقیقی سیاہی کی اصل قیمت 720 ڈالر فی لیٹر تک ہوتی ہے- لیکن چونکہ یہ پرنٹر میں بہت کم مقدار میں استعمال ہوتی ہے تو اس وجہ سے یہ ہمیں مہنگی معلوم نہیں ہوتی-
image
 
Mercury
ہم اپنے آس پاس مرکری یا پارے کو بہت آسانی سے دیکھ سکتے ہیں…. آپ کو معلوم ہے کہ کہاں؟ جی ہاں تھرمامیٹر میں! بظاہر یہ ہمیں اتنا مہنگا نہیں لگتا، لیکن حقیقت میں مہنگا ہی ہوتا ہے، ان تھرمامیٹروں میں پارے کی مقدار بہت کم استعمال ہوتی ہے اس لیے یہ ہماری دسترس میں آجاتا ہے۔ اس کے مہنگے ہونے کی وجہ زمین کی پرت سے پارے کو نکالنا اور اس کی پروسیسنگ ایک بہت مشکل اور مہنگا کام ہوتا ہے۔ اس کی قیمت فی لیٹر 900 ڈالر تک ہوتی ہے-
image
 
Insulin
انسولین لبلبہ کے ذریعہ تیار کردہ ایک ہارمون ہے جو خون سے گلوکوز کے جذب کرنے کے عمل کو مدد فراہم کر کے کاربوہائیڈریٹس، چربی اور پروٹین کے میٹابولزم کو منظم کرتا ہے۔ اگر ہمارا جسم کم انسولین پیدا کرے تو مختلف بیماریاں لاحق ہو سکتی ہیں، جن میں ذیابیطس، انسولینوما، میٹابولک سنڈروم وغیرہ شامل ہیں۔ ان حالات میں، انسولین جسم کو کسی بیرونی ذریعہ سے فراہم کی جاتی ہے، جو یقینی طور پر سستی نہیں آتی۔ اس کی لاگت 3,900 ڈالر فی لیٹر تک ہوتی ہے۔
image
 
Chanel No. 5
یہ فہرست زیادہ تر ایسے لیکویڈ پر مشتمل ہے جو دواؤں یا میڈیکل کے دیگر شعبوں کے طور پر استعمال کیے جاتے ہیں، لیکن فہرست کے اس رکن کو بطور دوا استعمال نہیں کیا جاتا بلکہ بالکل مختلف مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ چینل نمبر 5 اب تک کا بنایا جانے والا سب سے مہنگا پرفیوم ہے- اسے 1922 میں پہلی بار کیمسٹ ارنسٹ بیوکس اور کوکو چینل کے اشتراک سے تیار کیا گیا تھا۔ اس پرفیوم کی قیمت فی لیٹر 6900 ڈالر ہے-
image
 
Scorpion Venom
بچھو کی تقریباً ہر معلوم نسل میں زہر ہوتا ہے، جو بنیادی طور پر وہ اپنے شکار کو مارنے یا مفلوج کرنے کے لیے استعمال کرتا ہے۔ اگر وہ چاہیں تو اپنے شکار کو زہر کا استعمال کرنے کے بجائے وحشیانہ طاقت سے بھی مار سکتے ہیں، لیکن زہر ایک بہت ہی قابل اعتماد اور 'کارآمد' آلہ ثابت ہوتا ہے۔ انسانوں کے لیے، تاہم، بچھو کے زہر میں پائے جانے والے پروٹین کو امراض کے علاج کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، جیسے کہ آنتوں کی سوزش کی بیماری، جوڑوں کے امراض اور ایک سے زیادہ سکلیروسیس۔ یہ اس وقت دنیا کا سب سے مہنگا ترین محلول ہے جس کی فی لیٹر قیمت بھی 10 ملین ڈالر تک بتائی جاتی ہے-
image
YOU MAY ALSO LIKE: