ہمارے پتھر ختم ہو گئے ہیں آپ واپس پھینک دو، سوشل میڈيا پر موجود کچھ پیغامات جو سب صرف دیکھتے ہی نہیں بلکہ شئیر بھی کرتے ہیں

image
 
آج کل کے دور میں سوشل میڈيا کا انسان کی زندگی میں بہت اہم کردار ہوتا جا رہا ہے۔ ماضی میں کسی کو اگر اکیلے بیٹھ کر ہنستا دیکھیں تو یہی سمجھا جاتا تھا کہ اس کا دماغی توازن درست نہیں ہے۔ مگر اب اگر کوئی شخص ہاتھ میں موبائل لیے ہنستا ہوا نظر آئے تو آپ سمجھ جائيں کہ معاملہ دماغی توازن کا نہیں ہے- بلکہ اس شخص نے یقیناً کوئی ایسی میم یا امیج دیکھا ہوگا جس نے اس کو نہ صرف ہنسنے پر مجبور کر دیا بلکہ اس نے شئیر کا بٹن بھی دبا دیا-
 
سوشل میڈيا پر شئير ہونے والے کچھ مزاحیہ مناظر
1: ہمارے پتھر ختم ہو گئے ہیں
ویسے تو پاکستان تحریک انصاف کے چئيرمین عمران خان کی گرفتاری کے لیے گزشتہ ہفتے پولیس اور عوام کے درمیان ہونے والی جھڑپوں نے اگرچہ سب ہی کو تشویش میں مبتلا رکھا- مگر اس کے ساتھ ساتھ پاکستان تحریک انصاف ہر معاملے میں کوئی نہ کوئی تفریح کا پہلو نکال ہی لیتا ہے یہ تصویر اسی بات کا ثبوت ہے-
image
 
2: بیورو چیف اور اس کی غلط اردو
عام طور پر یہی سمجھا جاتا ہے کہ صحافی برادری کی اردو بہترین ہوتی ہے- مگر جس طرح ڈاکٹر عطائی بھی ہو سکتے ہیں اسی طرح کچھ صحافی جعلی بھی ہوتے ہیں جو بغیر تعلیم حاصل کیے بھی صحافیوں کی برادری میں شامل ہو جاتے ہیں-
image
 
3: دل کی بات کہنے کے لئے درست املا کی شرط نہیں ہے
کسی من چلے نے گاڑی میں بیٹھے بیٹھے اپنے سامنے والی گاڑی پر لکھے ایک دل جلے کے شعر کو شئير کیا- جس کو دیکھ کر اس کے درد میں شریک ہونے کے بجائے بے ساختہ ہنسنے کا دل چاہتا ہے-
 
درست املا:
میں تو اس واسطے چپ ہوں کہ تماشا نہ بنے
تو سمجھتا ہے مجھے تجھ سے گلِہ کچھ بھی نہیں
image
 
4: سکون سے دیگچہ واپس کر دیں
ہوسٹل زندگی کے اپنے مزے ہوتے ہیں جبکہ اس وقت میں ہونے والے واقعات عام زندگی سے قدرے مختلف ہوتے ہیں- ہوسٹل میں رہنے والے کبھی اپنا صابن چوری ہونے کی شکایت کر رہے ہوتے ہیں تو کبھی ٹوائلٹ کی باری پر لڑ رہے ہوتے ہیں- مگر سوشل میڈيا کے ذریعے ایک ہوسٹل پر لگے نوٹس بورڈ پر لگا یہ نوٹس تو کوئی اور ہی کہانی سنا رہا ہے آپ خود دیکھ لیں-
image
 
5: اس رزق سے موت اچھی
نوکری اور وہ بھی بنک کی مل جائے تو غنیمت مگر کچھ حوصلہ مند لوگ اس نوکری کو بھی اپنی عزت کی خاطر قربان کر سکتے ہیں- ان دنوں ایسا ہی ایک استعفیٰ سوشل میڈيا پر بہت وائرل ہو رہا ہے جس میں ایچ بی ایل کے ایک ملازم نے اپنے مینیجر کو ایک انوکھا استعفیٰ ارسال کر دیا-
image
 
سوشل میڈيا کے حوالے سے ان تصاویر کو دیکھ کر ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ سوشل میڈيا صرف ٹینشن ہی نہیں دیتا ہے بلکہ آپ کے چہرے پر مسکراہٹ بھی لا سکتا ہے- اس وجہ سے خوش رہیں اور ان کو شئير کر کے دوسروں کو بھی خوش کریں-
YOU MAY ALSO LIKE: