پہلے جان لیوا کینسر ہوا اور اب... انوپم کھیر کی اہلیہ کونسی نئی مہلک بیماری میں مبتلا ہوگئیں؟ پاکستانی بھی اپنی فکر کریں

image
 
مشہور اداکار انوپم کھیر کی اہلیہ کرن کھیر جو خود بھی ایک اداکارہ اور سیاستدان ہیں کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئی ہیں- اداکارہ کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ پیر کو مثبت آئی ہے اور اس خبر کو اداکارہ نے خود اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے شئیر کیا ہے-
 
کرن کھیر نے اپنی ٹوئیٹ میں لکھا کہ “ میرا کرونا کا ٹیسٹ پوزیٹو آیا ہے اس لیے مہربانی جو افراد ان دنوں میرے ساتھ رابطے میں تھے انہیں بھی چاہیے کہ وہ بھی اپنا ٹیسٹ ضرور کروائیں“-
 
واضح رہے کہ سال 2021 میں کرن کھیر خون کے کینسر کی ایک قسم میں مبتلا ہوگئیں تھیں اور اس جان لیوا بیماری کا علاج ایک طویل وقت تک جاری رہا- تاہم صحتیابی کے بعد انہوں نے دوبارہ شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا اور وہ ریئلٹی شو انڈیاز گاٹ ٹیلنٹ کے ججوں میں سے ایک تھیں-
 
image
 
پرستاروں کی ایک بڑی تعداد رکھنے والی کرن نے کئی بالی ووڈ فلموں میں یادگار اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ کرن نے اپنے پورے کیرئیر میں ماں کے بہت سے کردار ادا کیے ہیں جس کی وجہ سے اب وہ بالی ووڈ فلموں میں ایک بہترین ماں کے طور پر جانی جاتی ہیں۔ انہوں نے دیوداس، رنگ دے بسنتی، ہم تم، دوستانہ، میں ہوں نا اور دیگر میں اپنے کرداروں کے لیے کافی تعریفیں حاصل کیں۔
 
دلچسپ بات یہ ہے کہ اداکارہ کے شوہر یعنی انوپم کھیر جلد ہی ایک ایسی فلم میں بھی نظر آنے والے ہیں جو کرونا وائرس کی ویکسین کی تیاری پر مبنی ہے- یہ فلم کوویڈ 19 ویکسین تیار کرنے کی دوڑ میں ہندوستان کے تعاون کے گرد گھومتی ہے۔
 
اس میں کوئی شک نہیں کہ کرونا نے انڈیا میں سر اٹھانا شروع کردیا ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 918 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 4 اموات بھی ہوچکی ہے- اس مرض سے بچاؤ کا واحد حل احتیاطی تدابیر ہیں جنہیں اختیار کر کے ہم نہ صرف اپنی بلکہ دوسروں کی زندگیاں محفوظ بنا سکتے ہیں-
 
تاہم پاکستانی بھی اس حوالے سے کسی غلط فہمی میں نہ رہیں کیونکہ گزشتہ دنوں کرونا کے پاکستان میں بھی ایک مرتبہ پھر سر اٹھانے کی خبریں سامنے آئی تھیں تاہم ان کی تصدیق نہیں ہوسکی- البتہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کرونا کے 105 کیسز سامنے آئے ہیں جو تشویشناک تو نہیں ہیں لیکن اگر توجہ نہ دی گئی تو یہ بڑھ بھی سکتے ہیں-
 
image
 
اہم بات یہ ہے کہ کرونا کی وبا کے دوران اختیار کی جانے والی احتیاطی تدابیر صرف آپ کو کرونا سے ہی محفوظ نہیں رکھتیں بلکہ کئی دیگر بیماریوں سے بھی بچاتی ہیں- جیسے کہ ماسک لگانا آپ کو فضائی آلودگی سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے بھی بچاتا ہے-
YOU MAY ALSO LIKE: