پاکستانی فوج نے اسرائیل اور فرانس کو پیچھے چھوڑ دیا٬ لیکن پاکستان اور انڈیا کی ایٹمی جنگ ہوئی تو 4 خوفناک نقصان ضرور ہوں گے

image
 
پاکستان نے اس بار دفاعی میدان میں چند بڑے اور نامور ممالک پر برتری حاصل کرلی ہے- حالیہ گلوبل فائر پاور کی جانب سے کی جانے والی درجہ بندی کے مطابق پاکستان نے دفاعی میدان میں اسرائیل، جرمنی اور فرانس کو پیچھے چھوڑ دیا۔ جس کے بعد پاکستان اب دنیا کی طاقتور ترین افواج کی فہرست میں ساتویں نمبر پر آگیا ہے- پاکستان ایک سال کے دوران 2 درجے پوزیشن بہتر بنائی ہے- پاک فوج کا پاور انڈیکس 0.1694 ہے جو جاپان، فرانس، اٹلی، برازیل، اسرائیل، جرمنی اور کینیڈا سے اوپر ہے، پچھلے 3 برس میں پاک فوج کی پوزیشن میں 8 درجے بہتری آئی ہے۔ پاکستان سال 2022 میں اس فہرست میں نویں نمبر پر تھا- گزشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی امریکہ، روس اور چین کی افواج بالترتیب ٹاپ تین پوزیشنز پر براجمان ہیں۔
 
تاہم ہمیں یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ پاکستان دنیا کی طاقتور فوج ہونے کے ساتھ ساتھ ایک ایٹمی ملک بھی ہے جبکہ اس روایتی دشمن بھارت بھی ایک ایٹمی ملک ہے- یہی وجہ ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان ایٹمی ہتھیاروں کی جنگ کا ایک بڑا خطرہ بھی موجود رہتا ہے- لیکن کیا آپ نے کبھی یہ سوچا ہے خدا نہ کرے اگر ایسی کوئی جنگ چھڑتی ہے تو کیا کیا نقصانات ہوں گے- آئیے آج اسی صورتحال بر بات کرتے ہیں-
 
ہم سب جانتے ہیں کہ ہندوستان اور پاکستان دو جوہری ہتھیاروں سے لیس ممالک ہیں اور ان کے پاس ایک دوسرے پر فائر کرنے کے لیے کافی تعداد میں جوہری ہتھیار موجود ہیں۔ جبکہ ان دونوں ممالک کے درمیان کئی بار کشیدگی بھی پائی گئی اور یہ 5 بار آپس میں جنگ بھی لڑ چکے ہیں-
 
پاکستان کو پہلے اور واحد ایٹمی مسلمان ملک ہونے کا اعزاز حاصل ہے- دنیا میں اس وقت کُل 8 ایٹمی ملک ہیں جن میں فرانس٬ روس٬ برطانیہ٬ امریکہ٬ انڈیا٬ شمالی کوریا اور پاکستان شامل ہیں- جبکہ مختلف اوقات میں بھارت اور پاکستان، دونوں ممالک ایک دوسرے کو ایٹمی ہتھیاروں کی دھمکیاں دیتے رہے ہیں۔
 
image
 
یقیناً دونوں ممالک کے شہری یہ ضرور جاننا چاہتے ہوں گے کہ خدا نہ کرے اگر پاکستان اور بھارت ایٹمی جنگ شروع کر دیں تو کیا ہوگا؟
 
یہ جاننا ہر انسان کے لیے ضروری ہے کہ ایٹمی حملے میں کیسے جان بچائی جاسکتی ہے- تاہم ہم یہاں آپ کو پہلے یہ بتاتے ہیں کہ اگر خدا نہ کرے پاکستان اور انڈیا کی ایٹمی جنگ چھڑتی ہے تو بدقسمتی سے کونسے چند واقعات رونما ہوسکتے ہیں؟
 
ایک سیکنڈ میں 21 ملین افراد مارے جائیں گے
اگر ہندوستان اور پاکستان ایک جوہری جنگ لڑتے ہیں جس میں 100 جوہری وار ہیڈز پھٹ جاتے ہیں یعنی ان کی مشترکہ صلاحیت کا تقریباً نصف، تو 21 ملین افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے- جبکہ ان میں سے ہر ایک بم کی طاقت ہیرو شیما بم کے برابر ہے-
 
ان حملوں میں متوقع ہلاکتوں کی تعداد 21 ملین ہوگی جو کہ دہشت گردی کی وجہ سے دونوں ممالک میں مرنے والے شہریوں اور سیکورٹی فورسز کی تعداد سے 420 گنا زیادہ ہے۔
 
دنیا کی اوزون کی تہہ کا 50 فیصد حصہ تباہ
انڈیا اور پاکستان دونوں ممالک کے پاس الگ الگ 110 سے 120 ایٹمی ہتھیار موجود ہیں- اور اگر یہ دونوں روایتی حریف ایٹمی جنگ شروع کردیتے ہیں تو ایٹمی ہتھیاروں کے اثرات سے دنیا کی اوزون کی تہہ کا 50 فیصد حصہ تباہ ہوجائے گا- یقیناً یہ تباہی ماحول پر گہرے اثرات اور نقصانات مرتب کرسکتی ہے-
 
مون سون کا موسم نہیں رہے گا
ایٹمی جنگ نہ صرف براہ راست ان دونوں ممالک بلکہ دیگر جنوبی ایشیائی ممالک میں بھی زراعت کو متاثر کرے گی۔ ان علاقوں میں مزید مون سون کا موسم نہیں بنے گا۔ دنیا کی مجموعی زراعت پر بھی اس کے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔
 
image
 
ہر سال 2 بلین افراد کو غذائی قلت کا سامنا
ان دونوں ممالک میں جوہری ہتھیاروں کے فائر کیے جانے کے نتیجے میں موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے دنیا بھر میں 2 ارب افراد کو غذائی قلت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ یقیناً یہ غذائی قلت کئی ہلاکتوں کا سبب بھی بنے گی-
 
ان دونوں ممالک کے پاس طاقتور فوجیں ہیں، ہتھیاروں کی فراوانی ہے اور 20 لاکھ سے زیادہ مسلح افواج ایک دوسرے سے لڑنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ لیکن اس بے پناہ طاقت کا تقاضا ہے کہ آپ ذمہ داری کے ساتھ کام کریں۔ جب آپ اس قسم کی خوفناک ٹیکنالوجی سے لیس ہوں تو آپ کا ایک غیر ذمہ دارانہ قدم لاکھوں لوگوں کی جان لے سکتا ہے۔
 
ان دونوں ممالک کے درمیان جنگ صرف بڑے پیمانے پر تباہی کا باعث بنے گی۔ اس لیے ان دونوں ممالک کو جن مسائل کا سامنا ہے ان کا واحد حل مثبت رویے کے ساتھ مذاکرات کرنا ہی ہے۔ جنگ کبھی بھی کسی چیز کا حل نہیں رہی۔
YOU MAY ALSO LIKE: