عالمی تحریک تحفظ ناموس رسالت

لندن کی سرزمین سے تحریک ناموس رسالت کا آغاز

پیر محمد علاؤالدین صدیقی

6اکتوبر 2012 برطانیہ و یورپ اور عالم اسلام کئ تاریخ کا وہ تاریخی دن ہے جب عالمی تحریک تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کا باقاعدہ آغاز برطانیہ کی سرزمین پر سب سے احساس مقام برطانوی پارلیمنٹ کے باہر ایک تاریخی احتجاجی مظاہرے اور آئندہ کے لائحہ عمل سے ہوا اور حضور پیر سید مہر علی شاہ رحمتہ اللہ علیہ کے بعد یہ پہلی تحریک تھی جس میں تمام مسلمانوں کا اتحاد نظر آیا۔ اس عظیم تحریک کی قیادت تمام جماعتوں کے اتفاق سے عالمی مبلغ اسلام قائد تحریک تحفظ ناموس رسالت حضور شیخ العالم اعلحضرت خواجہ پیر محمد علاؤ الدین صدیقی نقشبندی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمائی آپکی قیادت و سرپرستی میں یہ عالم اسلام کے لیے تاریخی دن تھا جس مین برطانوی پارلیمنٹ کے بارے تاریخ ساز مظاہرے کے بعد اتحاد بین المسلمین ، برطانوی ہائی کورٹ میں ناموس رسالت کا کیس ، برطانوی ہاؤس آف لارڈز ، برطانوی پارلیمنٹ ، ڈیجیٹل میڈیا و پرنٹ میڈیا کے بہترین استعمال ، اور برطانیہ و یورپ میں مختلف میٹنگز سے ہوتی ہوئی یورپین پارلیمینٹ و عالمی دل عدالت انصاف تک گونجی۔ پہلی بار کسی تحریک کو ایک منظم طریقہ اور عالمی قوانین کے مطابق چلتے ہوۓ انتہائی قابلیت اور کمال حکمت سے آگے بڑھایا گیا جس کا اثر پوری دنیا پر پڑا، اسی تحریک کا نتیجہ تھا کہ یورپین پارلیمنٹ نے آزادی اظہار راۓ کو انبیاء کرام کے لیے استعمال پر پابندی کا اعلان کیا۔
 

Ahsan Khalil
About the Author: Ahsan Khalil Read More Articles by Ahsan Khalil: 9 Articles with 4074 views (born 13 October 2001) is a Pakistani writer and columnist. He completed his Fsc from Army Public School and College Jarrar Garrison... View More