الماری کھولتے ہی ایک عجیب شکل نے ڈرا دیا، چہرہ انسان کا مگر انسان نہیں، کچھ ایسی تصاویر جو ہم سب کو نظر آتی ہیں مگر ہم دیکھتے نہیں

انسانی چہرہ کا خیال آتے ہی ہمارے ذہن میں دو آنکھیں، ناک اور منہ کا خیال آتا ہے یعنی ہر انسان کے چہرے پر آنکھ، ناک ، منہ وغیرہ کا ہونا ضروری ہوتا ہے- مگر بعض اوقات ہمارا دماغ اور سوچ ایسی جگہوں پر سے بھی انسانی چہرے تلاش کر لیتی ہے جس کا انسان سے کوئی تعلق بھی نہیں ہوتا- جیسے بچپن میں آسمان کو تکتے ہوئے ہمیں بہت سارے چہرے نظر آتے تھے یا پھر رات کو بستر پر لیٹ کر سوتے ہوئے روشنی کے عکس سے چھت پر بننے والی شکلیں یا لائٹ جانے کے بعد موم بتی کے سامنے سائے سے بننے والی اشکال- جو اگرچہ انسان کی تو نہ ہوتی تھیں مگر انسان جیسی ضرور ہوتی تھیں-
تو آئيں اپنے بچپن کی یادیں تازہ کرتے ہیں اور ایک بار پھر ایسی کچھ شکلیں دیکھتے ہیں-
 
image
1:‎ کاغذ کا لفافہ کا روتا انسان
 
image
2: گھر کا پونچھا بھی بہت غصے میں ہے کہ مجھے کیوں لگایا
 
image
3: الماری میں پڑا یہ ہیںڈ بیگ کچھ زیادہ ہی برے موڈ میں نظر آرہا ہے
 
image
4: چاکلیٹ شیک کے گلاس میں چھپا شریر بچہ
 
image
5: ہر وقت چارج کرتے رہتے ہوں صدمے کی حالت میں چارجر
 
image
6: میں ایسا کیوں ہوں میں ویسا کیوں ہوں، گھڑی کے پیچھے لگے بٹنوں کی جدوجہد
 
image
7: اوون کے بٹن چپس کا پیکٹ یا پھر کسی بھوکے کا منہ
 
image
8: ہنستا مسکراتا صندوق تو آپ سب نے اپنے گھروں میں دیکھا ہوگا
 
image
9: قید میں بند روتے دھوتے کوکیز
 
image
10: الماری میں لٹکتا اور جھانکتا چہرہ
 
image
11: آپ کے اسٹیپلر میں بھی ایک چہرہ ہوتا ہے یقین نہ آئے تو خود دیکھ لیں
 
image
12: یہ آپ کی پینٹ میں سے کون جھانک رہا ہے
 
image
13: کافی کے کپ کا بھوت جو آپ کو بار بار اسے پینے پر مجبور کرتا ہے
 
ان تصاویر کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہمارے اردگرد ہر چیز کے بہت سارے چہرے ہیں بس ان کو دیکھنے والی آنکھ ہونی چاہیے-
YOU MAY ALSO LIKE: