پاکستانی نوجوانوں کا آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے میدان میں زبردست کارنامہ_RankNow.ai کے نام سے ٹول بنا کر اعزاز اپنے نام کر لیا

پاکستانی نوجوانوں کا ارٹیفیشل انٹیلیجنس سافٹ ویر بارے بڑا کارنامہ۔ چیٹ جی پی ٹی پر لکھے گئے مواد کی رینکنگ کے لئے پاکستان کا پہلا رینکنگ RankNow.ai پلٹ فارم بنا ڈالا. جس کے استعمال سے مختلف طبقہ فکر کے صارفین مصنوعی ذہانت کے سوفٹویر سے زیادہ سے زیادہ فوائد سمیٹ سکتے ہیں۔

RankNow.ai پیج کا عکس۔ جہاں پر آپ جاکر ایکسٹینشن انسٹال کرکے اسے با آسانی استعمال کر سکتے ہیں۔

**

چیٹ جی پی ٹی کی جہاں ایک طرف دھوم ہے وہاں پاکستانی نوجوانوں نے اس سے مزید استفادہ کرنے کے لیے اس سے متعلق پلیٹ فارم یعنی ٹول بھی بنا ڈالا۔
Ranknow.ai
مصنوعی ذہانت یعنی آرٹیفیشیل انٹیلیجنس سے متعلق پاکستانی نوجوانوں کی حیرت انگیز اور فائدہ مند سوچ ہے جس سے استفادہ حاصل کرکے صارفین ChatGPT سے زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔

چیٹ جی پی ٹی ایک ایسا حیرت انگیز مصنوعی ذہانت کا پلیٹ فارم ہے جو کہ صارف کو اس کا من پسند مواد فراہم کرتا ہے۔ ادھر صارف احکامات ٹائپ کرکے دیتا ہے ادھر یہ سوفٹویر اس کے لئے مصنوعی ذہانت استعمال کرتے ہوئے منفرد مواد فراہم کرتا ہے۔
چیٹ جی پی ٹی کے آنے سے دنیا بھر میں لکھاریوں جس میں بالخصوص طلباء، اساتذہ، فری لینسرز اور ان لائن کاروبار کرنے والوں میں ایک تہلکہ مچ چکا ہے اور ان کے لئے مطلوبہ کام آسان تر بن گیا ہے۔
سادہ لفظوں میں یعنی دنیا بھر میں لاکھوں افراد لکھاریوں کی خدمات حاصل کرکے اپنے ویب سائٹ کو یا اس پر موجود مواد کو صارفین کی نظر کے سامنے رکھنے کی دوڑ میں لگے رہتے ہیں اور اس کے لئے مقابلہ کرتے آئے ہیں۔ تاکہ وہ ایسا مواد تیار کر سکیں کہ اسے گوگل میں پیج پر جگہ مل سکیں اور ان کا ہی مواد صارفین کی نظر میں آجائے اور استفادہ حاصل کر سکیں۔ مگر اب یہی مواد انسانی لکھاریوں کے بجائے مصنوعی ذہانت سے لکھے جاتے ہیں۔ آپ من پسند مواد کے بارے ٹائپ کرتے ہیں، سیکنڈوں میں آپکے لئے منفرد مواد تیار۔
اب اس کے لیے بھی ایک دوڑ لگ چکی ہیں کہ مصنوعی ذہانت کا سامنا کرتے ہوئے کیسے اپنا مواد دوسروں سے اگے کرکے گوگل میں پیج پر لایا جائے جسے رینکنگ کہتے ہیں۔ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے پاکستانی نوجوانوں نے اپنا پلٹ فارم بنا ڈالا ہے جسے RankNow.ai کا نام دیا گیا ہے۔ یہ پاکستانی سطح پر پہلا ایسا ایک پلیٹ فارم ہے جو کہ استعمال میں نہایت آسان اور مفید پایا گیا ہے۔

RankNow.ai
مصنفین اور صارفین کے لیے ایک مفید پلیٹ فارم ہے جو کہ کاپی رائٹنگ کی تجاویز، اور سوشل میڈیا کیپشن آئیڈیاز پیش کرتی ہے تاکہ صارفین کو دل چسپ اور موثر مواد تیزی سے تیار کرنے میں مدد ملے۔ اس کے علاوہ بھی ان کی کئی دیگر خصوصیات ہیں جو کہ استعمال میں نہایت آسان اور بین الاقوامی پلیٹ فارم کا مقابلہ کرتی ہے۔
یہ پلیٹ فارم خاص طور پر ان لوگوں کے لیے مفید ہے جنہیں chat.openai.com/chat (chatGPT) کے استعمال کا بہت کم تجربہ ہے ۔
یہ استعمال میں آسان یہ ٹول چیٹ جی پی ٹی کے اندر تمام اشارے اور شارٹ کٹ دکھائے گا، تاکہ لوگ اپنی گفتگو کو بہتر بنانے کے لیے RankNow.ai کا استعمال کرنا شروع کر دیں۔
RankNow.ai
ٹول آپ کو وہ معلومات اور مشورہ فراہم کرے گا جس کی آپ کو کسی بھی موضوع پر ضرورت ہے۔
اس پلیٹ فارم کی خاص بات کہ یہ اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ آپ کو پہلے سے تیار کردہ مواد (پرامپٹس )کی جاندار رینج کے ساتھ بالکل متعلقہ جوابات تک ہمیشہ رسائی حاصل ہے۔
MUHAMMAD KASHIF  KHATTAK
About the Author: MUHAMMAD KASHIF KHATTAK Read More Articles by MUHAMMAD KASHIF KHATTAK: 33 Articles with 86974 views Currently a Research Scholar in a Well Reputed Agricultural University. .. View More