کچھ اچھا سا۔۔۔۔۔!

کچھ اچھا سا۔۔۔۔۔۔! ہر کوئی یہ چاہتا ہے کہ وہ جب بھی کچھ کرے بس کچھ اچھا سا ہو جائے کچھ اچھا سا دیکھے اچھا ہی سنے اور اچھا ہی سب کو سنائے دوسرے بھی اچھے ہوں اور وہ خود بھی اچھا کہلائے مگر کیا زندگی میں سب اچھا ہے۔۔۔؟ نہیں نہ۔۔۔؟

زندگی میں سب اچھا نہیں ہے اگر نہیں ہے تو کیوں نہیں ہے جب کہ اچھے کی خواہش کرنا اور پھر اچھائی کے لئے کوشش کرنا تو سب چاہتے ہیں اور کرتے بھی ہیں پھر کیوں نہ اچھا نہ ہو ۔؟

کیا ہم جو چاہتے ہیں اس کے لئے کوشش بھی اچھی سی کرتے ہیں کہ نہیں کرتے یا جو ہم چاہتے ہیں کیا ہم کوشش کے بعد اسے پا نہیں لیتے کیا نہیں۔۔۔!بھئی کیوں نہیں۔۔۔؟ ضرور پا لیتے ہیں بس یہ ایک ذرا سا نکتہ اچھا چاہنے اچھا پانے اور اچھا نظر آنے کے لئے بس اپنی سوچ اچھی رکھیں اپنی خواہش اچھی رکھیں اپنا ہر عمل اچھا رکھیں اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کے لئے بھی کچھ نہ کچھ اچھا چاہیں جہاں تک ممکن ہو کچھ نہ کچھ اچھا کرتے رہیں پھر دیکھیں کہ زندگی میں سب کچھ نہ صرف کچھ اچھا سا بلکہ بہت کچھ اچھا سا ہو جائے گا اس کچھ نہ کچھ اچھا کرنے کے عمل سے ایک دن آپ دیکھیں گے کہ آپ کی دوسروں کی بلکہ سب کی زندگی میں رفتہ رفتہ سب کچھ “کچھ اچھا سا“ ہو جائے گا۔

(انشاءاللہ)
uzma ahmad
About the Author: uzma ahmad Read More Articles by uzma ahmad: 265 Articles with 489405 views Pakistani Muslim
.. View More