#سولفظی_کہانی
از قلم:عصمت اسامہ.
عنوان :پرچہ.
لق و دق بیابان تھا. یکایک ایک گڑگڑاہٹ کے ساتھ جگہ جگہ سے زمین پھٹنے لگی
اور بہت سے انسان ان گڑھوں میں سے برآمد ہونے لگے .پھر ایک پرچہ ان کے
ہاتھوں میں تھمادیا گیا لیکن اس کے ہاتھ خالی ہی رہے. میرا پرچہ..... میرا
پرچہ کہاں ہے؟ پھر وہ ہڑبڑا کر اٹھ بیٹھا.اس کے کمرے میں ابا جی بیٹھے
تسبیح کر رہے تھے.وہ گڑگڑایا. اباجی مجھے اس خواب کی تعبیر بتادیں.
پتر,اعمال نامے میں سب سے پہلا سوال نماز کا ہے, تو اس میں ہی پاس نہ ہوسکا
تو آگے تجھے کیا ملے گا بیٹا؟ .ابا جی کہہ رہے تھے.
|