صرف 30 منٹ کا سفر 30 سالوں تک یادگار٬ یورپ کا سب سے بلند ترین ٹرین اسٹیشن جو کسی ولن کے خفیہ اڈے کی طرح لگتا ہے - ویڈیو دیکھیں

image
 
سوئس چوٹیوں میں تقریباً 3500 میٹر کی بلندی پر Jungfraujoch نامی یورپ کا سب سے بلند ترین ٹرین اسٹیشن واقع ہے- یہ اسٹیشن انسانی انجینئرنگ کا ایک عجوبہ ہے جو ایک صدی سے زیادہ عرصے سے چلا آرہا ہے۔
 
پہاڑ پر چڑھنے کے لیے ٹرین ایک بہترین ذریعہ معلوم نہیں ہوتی- لیکن سوئس باشندوں نے اسے غلط ثابت کیا اور ان کے پاس کا اس کا ثبوت بھی ہے-
 
19ویں صدی کے آخر میں ایک پروجیکٹ کا آغاز کیا گیا اور اس میں بلند ترین شاندار ٹرین اسٹیشن کی تعمیر شروع کی گئی جو آج سوئس پہاڑوں کے درمیان ایک چٹان پر واقع ہے-
 
image
 
آج، Jungfraujoch کو باضابطہ طور پر یورپ کا سب سے اونچا ٹرین اسٹیشن تسلیم کیا جاتا ہے اور یہ سوئٹزرلینڈ کے مشہور سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے۔
 
انسان نے پہلی 1862 میں اس بلند ترین مقام پر قدم رکھا جو کہ ایک اینگلو سوئس گروپ تھا اور یہ پیدل اس جگہ تک پہنچنے میں کامیاب ہوا- یہ ایک تاریخی کامیابی تھی، اور اس کے چند دہائیوں کے بعد، سوئس صنعت کار ایڈولف گائر زیلر نے یہاں تک ریلوے کی تعمیر کے منصوبے کی تجویز پیش کی۔
 
ایسا کچھ اس سے پہلے کبھی زیر بحث نہیں آیا تھا جبکہ حکومت نے اس منصوبے کو ہری جھنڈی دکھا دی۔ اگلے 16 سالوں میں، سیکڑوں کارکنوں نے اس منصوبے پر کام کیا، پہاڑوں میں سوراخ کرنے کے لیے بارود کا استعمال کیا گیا۔ ٹرین اسٹیشن کی تعمیر کے دوران مبینہ طور پر 30 افراد کی جانیں بھی گئیں۔
 
یہ منصوبہ جو بظاہر ناممکن نظر آتا تھا لیکن 1912 میں ریلوے کا افتتاح ہوا- اور تب سے یہ مستقتل کام کر رہی ہے-
 
لوگ اب صرف 30 منٹ کے لیے ٹرین میں سوار ہو کر یورپ کے سب سے اونچے ٹرین اسٹیشن تک جا سکتے ہیں تاکہ دنیا کے چند حیرت انگیز پہاڑی نظارے دیکھ سکیں۔
 
متاثر کن ریلوے Kleine Scheidegg سے شروع ہوتی ہے، جو سطح سمندر سے 2,060 میٹر بلند ہے اور تقریباً 9.3 کلومیٹر تک 3,454 کی بلندی پر چڑھتی ہے۔
 
 
ٹرین اپنے سفر کا آغاز کھلے آسمان کے نیچے سے کرتی ہے لیکن جلد ہی ایک ایسی لمبی سرنگ میں داخل ہوجاتی ہے جو 100 سال پہلے پہاڑوں سے گزرتی تھی۔ سرنگ کے کچھ حصوں میں پینورامک کھڑکیاں ہیں جو مسافروں کو اپنے ارد گرد خوبصورت نظارہ کرنے کی اجازت دیتی ہیں۔
 
'یورپ کی چوٹی' تک ٹرین کی سواری متاثر کن ہے، لیکن یہ سب سے اوپر جنگفروجوچ ٹرین اسٹیشن ہے جسے بہت سے لوگ پورے تجربے کی خاص بات سمجھتے ہیں۔ 3,454 پر موسم غیر متوقع ہوتا ہے اور یہ چند منٹوں میں ڈرامائی طور پر تبدیل ہو سکتا ہے-
 
لیکن اگر آپ خوش قسمت ہیں اور کسی صاف موسم والے دن اس ٹرین کا سفر کرتے ہیں تو آپ کو اردگرد کی تقریباً 200 چوٹیوں کا نظارہ کرنے کا موقع بھی ملے گا-
YOU MAY ALSO LIKE: