پرندے خلا میں کھانا نہیں کھا سکتے کیونکہ٬ جانوروں سے جڑے ایسے حقائق جو آپ کو افسردہ کردیں گے

image
 
 بعض افراد سمجھتے ہیں کہ زیادہ تر جانور اچھی زندگی گزارتے ہیں کیونکہ یہ سارا دن فطرت میں گھومتے اور صرف کھاتے پیتے ہیں- لیکن ایسا حقیقت میں نہیں ہے کیونکہ انوکھے اور دلچسپ نظر آنے والے ان جانوروں کے ساتھ کچھ ایسے حقائق بھی جڑے ہیں جنہیں جان کر آپ افسردہ ہوجائیں گے-
 
بھیڑیے چاند کو دیکھ کر نہیں چلاتے
اگرچہ بھیڑیے کبھی کبھار دوسرے بھیڑیوں کو اپنے علاقے سے دور کرنے کے لیے چیختے ہیں، لیکن سائنسدانوں نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ کچھ بھیڑیے اپنے لاپتہ ساتھیوں کو تلاش کرنے کے لئے چیختے ہیں- اور یہ کہ چیخنے والے کا لاپتہ ساتھی جتنا قریبی ہوتا ہے ، اتنا ہی وہ ان کے لئے چیختے ہیں۔
image
 
آکٹوپس تنہا رہتے ہیں
زیادہ تر آکٹوپس تنہا زندگی گزارنا پسند کرتے ہیں اس لیے وہ خود چٹانوں میں چھپا لیتے ہیں- یہاں تک کہ یہ اپنے بچوں کو بھی تنہا چھوڑ دیتے ہیں اور انہیں بہت کم تربیت دیتے ہیں-
image
 
پرندوں کو نگلنے کے لیے کشش ثقل کی ضرورت ہوتی ہے
اگرچہ ناسا نے سوچا تھا کہ پرندوں کو خلا میں لے جانا ایک اچھا خیال ہوگا، کیونکہ ان کی دیکھ بھال بہت کم ہے، لیکن یہ منصوبہ اس وقت بری طرح ناکام ہو گیا جب انہیں معلوم ہوا کہ پرندے کشش ثقل کے بغیر نگل نہیں سکتے۔ اور یوں پرندے خلا میں کششِ ثقل نہ ہونے کے سبب میں کھانا نگلنے سے قاصر ہوں گے-
image
 
زرافے پورے دن میں صرف 20 سے 30 منٹ کے لیے سوتے ہیں
نہ صرف زیادہ تر زرافے کھڑے ہو کر سوتے ہیں بلکہ وہ بہت کم سوتے ہیں۔ جنگل میں زرافے دن میں صرف 20 سے 30 منٹ تک سوتے ہیں اور وہ بھی مختصر پاور نیپس کے ذریعے سوتے ہیں تاکہ وہ شکاریوں کے لیے چوکنا رہ سکیں۔
image
 
چوہے دوسرے چوہے کی افسردگی سمجھ جاتے ہیں
مونٹریال یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے نتائج سے پتہ چلا ہے کہ چوہے بھی اس وقت ہمدردی کے جذبے کا سامنا کرتے ہیں جب ان کا کوئی ساتھی غمگین یا درد میں ہوتا ہے۔
image
 
کوا چہرہ نہیں بھولتا
آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ کوے اپنے دشمن کو نہیں بھولتے- تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ اگر کوا آپ سے خطرہ محسوس کرتا ہے، تو وہ زندگی بھر آپ کا چہرہ یاد رکھے گا اور اپنے بہت سے کوے دوستوں کی مدد سے آپ پر حملہ کرے گا۔
image
 
ہاتھی چھلانگ نہیں لگا سکتے
آپ کبھی بھی کسی ہاتھی کو چھلانگ لگاتا نہیں دیکھیں گے کیونکہ وہ چھلانگ لگا ہی نہیں سکتے- اور انہیں اس چیز کی ضرورت بھی نہیں ہوتی- وہ شکاریوں سے تحفظ کے لیے اپنے بڑے سائز اور ایک دوسرے پر زیادہ انحصار کرتے ہیں۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: