کیا ہانیہ عامر ایشوریہ رائے کو کاپی کر رہی ہیں؟ ڈرامہ مجھے پیار ہوا تھا کس بھارتی فلم کا چربہ قرار؟ سوشل میڈيا صارفین تقسیم

image
 
ستر اور اسی کی دہائی میں نشر ہونے والے پاکستانی ڈرامے اپنی مثال آپ ہوا کرتے تھے۔ مضبوط کردار، مہذب زبان اور ثقافتی رنگ لیے یہ ڈرامے نہ صرف پاکستان بلکہ پڑوسی ملک بھارت میں بھی مقبول تھے۔ اور کیوں مقبول نہ ہوں جب لکھاری شعیب منصور، حسینہ معین اور نورالہدی شاہ جیسے ہوں جو اپنے قلم سے شاہکار فن پارے تخلیق کرنے میں ماہر تھے۔
 
چینلز کی بھرمار نے ڈرامے کا معیار اس حد تک گرا دیا ہے کہ اب سوائے روایتی ساس بہو کے جھگڑوں، دوسری شادی کے مسئلوں اور یکطرفہ محبت کے علاوہ کسی موضوع پر بات ہی نہیں کی جاتی۔ محبت میں بے وفائی، کزن سے شادی اور عین نکاح کے موقع پر دلہا یا دلہن کا بدل جانا دیگر موضوعات میں سے ہے جو پاکستانی ڈراموں کے لیے لازم اجزاء بنتے جارہے ہیں۔
 
ڈرامہ سیریل 'مجھے پیار ہوا تھا' کی کہانی، نئی یا پرانی؟
بگ بینگ پراڈکشن کے تحت بننے والا ڈرامہ سیریل مجھے پیار ہوا تھا کئی وجوہات کی بنا پر بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔ ہانیہ عامر، وہاج علی اور زاویار نعمان جیسے بڑے نام اس کاسٹ میں شامل ہیں جبکہ سدرہ سحر رحمان نے یہ ڈرامہ تحریر کیا ہے۔ ڈرامے کی تقریباً اٹھارہ اقساط نشر ہوچکی ہیں لیکن ہر قسط کے ساتھ سوشل میڈیا صارفین کے ڈرامہ کی بے سر و پا اسٹوری لائن پر اعتراضات بڑھتے جارہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ کہانی بالی وڈ کی مشہور فلم ہم دل دے چکے صنم کی سستی کاپی ہے جس میں کوئی ڈائیلاگ اور سوچ نہیں دکھائی گئی۔
 
ہم دل دے چکے صنم بمقابلہ مجھے پیار ہوا تھا
سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ہم دل دے چکے صنم بھی تین کرداروں کے گرد گھومتی کہانی تھی جس میں سمیر یعنی سلمان خان اور نندنی یعنی ایشوریا رائے ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں- لیکن ونراج کا کردار نبھانے والے اجے دیوگن کی شادی نندنی سے ہوجاتی ہے اور پھر وہ ہنسی خوشی اپنی بیوی کو انکے سابقہ عاشق سے ملانے کی ٹھان لیتے ہیں۔ ڈرامہ سیریل مجھے پیار ہوا تھا اس لحاظ سے مختلف ہے کہ ماہیر اور سعد یعنی ہانیہ اور وہاج کی شادی باقاعدہ طے نہیں ہوئی بلکہ حادثادتی طور پر ان کا نکاح ہوا۔ اریب کا کردار زاویار نے نبھایا ہے جو ماہیر کے عاشق ہیں لیکن ان کی والدہ کسی صورت ماہیر کو بہو نہیں بنانا چاہتیں۔
 
image
 
۔ سوشل میڈیا صارفین کے مطابق یہ ڈرامہ صرف کیفی خلیل کے گانے کہ وجہ سے مشہور ہوا
image
 
۔ کچھ صارفین نے بجلی بچانے کی ٹھان لی ہے
image
 
۔ بھارت سے کاپی کیا گیا ڈرامہ، ایک صارف کا تبصرہ
image
 
۔ سب کو ڈرامہ سیریل 'چپکے چپکے' یاد آنے لگا
image
 
۔ حسین اتفاقات پر مبنی ڈرامے
image
 
۔ سعد کو اجے دیوگن کے کردار سے سیکھنے کی ضرورت ہے
image
 
مجھے پیار ہوا تھا کہ علاوہ اور کونسے ڈرامے بالی وڈ فلموں کا چربہ ہیں؟ ہمیں کمنٹ کر کے بتائیں۔
YOU MAY ALSO LIKE: