یہ کھانا نہیں صرف موت ہے٬ آپ کے فریج میں موجود 5 چیزیں جنہیں اب پھینک دینا چاہیے

image
 
ریفریجریٹر ایسی مفید ایجاد ہے جو آپ کے کھانے کو زیادہ دیر تک تازہ رکھنے میں مدد کرتی ہے اور کھانے کے ضیاع کو کم کرتی ہے۔ لیکن ہم کھانے کی چیزوں کو ضرورت سے زیادہ دیر تک بچانا چاہتے ہیں وہ بھی صرف فریج کی سہولت کی وجہ سے۔ ہو سکتا ہے ابھی آپ کے فریج میں کچھ کھانے کی چیزیں موجود ہوں جنہیں دراصل باہر پھینک دینا چاہیے۔ مندرجہ ذیل معلومات پڑھیے اور جانیے کہ کونسی چیزیں فریج میں رکھنے کے باوجود کتنے دن تک محفوظ رہتی ہیں-
 
پنیر
کچھ خاص قسم کے پنیر (cheese) ہمیشہ تازہ اور قابلِ استعمال نہیں رہتے جیسے بکری کا پنیر- اگرچہ پنیر ایسی چیز نہیں ہے جسے ایک ہی بار میں مکمل استعمال کرلیا جائے- اسی لیے آپ استعمال کے بعد باقی بچے ہوئے پنیر کو فریج میں محفوظ کردیتے ہیں- لیکن آپ اسے کئی ہفتوں تک محفوظ نہیں کرسکتے- یاد رکھیں پنیر صرف ایک سے دو ہفتے تک کے لیے کھانے کے قابل رہتا ہے اس کے بعد اس کا استعمال نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے- اس لیے پنیر کو جب بھی فریج میں محفوظ کرنے لگیں تو اس وقت کی تاریخ ضرور اس پر لکھ دیں-
image
 
اچار یا اچاری کھانے
ہمیں اپنے فریج میں اچار یا اس قسم کی دیگر چٹپٹی غذائیں رکھنے کا بہت شوق ہوتا ہے کیونکہ ہم اسے بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں اور یہ بھی سمجھتے ہیں کہ یہ ہمیشہ محفوظ رہتے ہیں- لیکن بدقسمتی سے ہم غلط ہیں- فریج سے نکال کر استعمال کیے جانے والے اچار کو لازمی پہلے چیک کریں اور اگر اس پر کوئی سفید تہہ نظر آئے تو اسے پھینک دینا ہی اب بہتر ہے-
image
 
چکن کا سالن
جب آپ چکن تیار کرتے ہیں تو باقی بچے ہوئے سالن کو محفوظ کرنا ایک عام سی بات ہے- لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ اس سالن کو ہمیشہ کے لیے نہیں بچا سکتے- عام طور پر جب آپ سالن بناتے ہیں تو اسے چار دن میں استعمال کرلینا چاہیے- اگر آپ ایسا نہیں کرسکتے تو پھر آپ اسے مکمل طور پر فریز یا منجمد کردیں- اس طرح آپ بغیر کچھ ضائع کیے بھی مزیدار چکن کا سالن بعد میں استعمال کرسکتے ہیں-
image
 
گھریلو چٹنیاں
اگر آپ اپنی چٹنیاں یا کیچپ خود گھر پر تیار کرنا پسند کرتے ہیں تو آپ کو مختلف مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے- سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ آپ اسے زیادہ وقت کے لیے محفوظ نہیں کرسکتے- دوسرے معنوں میں گھریلوں چٹنیاں تیزی سے خراب ہوتی ہے- آپ کو گھر کی چٹنی دو ہفتوں کے اندر کھا لینی چاہیے- اگر آپ ایسا نہیں کرتے تو اس کا مطلب ہے آپ اپنے کھانے میں بیکٹیریا کے داخل ہونے کا خطرہ مول لے رہے ہیں-
image
 
صرف چکھنے سے بھی خراب
اگر آپ فریج میں رکھے کھانے کو صرف معمولی سا چکھ کر بھی واپس چھوڑ دیتے ہیں تو ممکنہ طور پر آپ اسے خراب کر رہے ہیں- کیونکہ آپ کے منہ اور ناک میں بہت سارے جراثیم موجود ہوتے ہیں- مثال کے طور پر جب آپ دودھ وغیرہ کے ڈبے کو منہ لگا کر تھوڑا سا بھی پیتے ہیں تو اس میں جراثیم داخل ہوجاتے ہیں- یا پھر کسی چمچ سے کھانا چکھ کر چمچ کھانے میں ہی چھوڑ دیتے ہیں تو اس میں بھی جراثیم داخل ہوجاتے ہیں- جس کی وجہ سے یہ تیزی سے خراب ہو جاتا ہے اور اگر آپ ایسا کرتے ہیں تو پھر ان غذاؤں کو چار دن کے اندر اندر پھینک دینا چاہیے-
image
YOU MAY ALSO LIKE: