|
|
فیشن کرنا اور فیشن سینس ہونا دو مختلف باتیں ہوتی ہیں۔
شوبز سے جڑے کچھ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ وہ کچھ بھی پہن لیں ان کے فینز ان کو
نہ صرف پسند کریں گے بلکہ ان پر تعریف کے ڈونگرے برسائيں گے۔ مگر آج کے اس
سوشل میڈيا کے دور میں لوگوں کا سینس بہت چوزی ہو چکا ہے- وہ ہر مختلف نظر
آنے والی چیز یا لباس کو فیشن ماننے کو تیار نہیں ہیں بلکہ اگر کوئی
سیلیبریٹی منفرد نظر آنے کی خواہش میں کچھ الٹا سیدھا پہن لے تو وہ اپنے
کمنٹس کے ذریعے ان کو سیدھا کر کے رکھ دیتے ہیں- |
|
منفرد نظر آنے کے شوق میں تنقید کا سامنا کرنے والے |
آج ہم آپ کو کچھ ایسے ہی سیلیبریٹیز کے بارے میں بتائيں
گے جو کہ عوام میں اپنی مقبولیت کو دیکھ کر یہ سمجھ بیٹھے کہ عوام ان کی ہر
حال میں تعریف کرۓ گی لیکن یہ پبلک ہے یہ سب جانتی ہے- |
|
حمزہ علی عباسی
|
حمزہ علی عباسی کی اداکاری ہو، ان کے اسلامی خیالات ہوں
یا ان کی خوبصورت فیملی ہر ہر چیز کو لوگ بہت محبت سے نوازتے ہیں۔ اسی محبت
اور فینز کی دیوانگی دیکھتے ہوئے ہم ٹی وی ایوارڈ میں حمزہ علی عباسی نے
ایک نیا تجربہ کر ڈالا- اور شلوار قمیض اور تھری پیس سوٹ کے مقابلے میں ایک
منفرد لباس پہن لیا- مگر اس کے بعد سوشل میڈيا نے ان کو جس طرح آڑے ہاتھوں
لیا تو اس کے بعد حمزہ علی عباسی نے پبلک کے سامنے صرف کالی شلوار قمیض کے
علاوہ کچھ اور پہننے کی کوشش نہ کی- |
|
|
وقار ذکا
|
وقار ذکا کو بھی عوام میں مقبولیت حاصل کرنے کا شوق ہے
جس کی وجہ سے کبھی تووہ برما جا پہنچتے ہیں تو کبھی پوری قوم کو بٹ کوائن
جمع کرنے کا مشورہ دیتے نظر آتے ہیں- حالیہ دنوں میں تو انہوں نے تمام
سیاسی قائدین اور خاص طور پر عمران خان کو مائک لگا کر نماز پڑھنے کا مشورہ
دے ڈالا- تاکہ عوام کو پتہ چل سکے کہ کس سیاسی لیڈر کو کتنی نماز پڑھنی آتی
ہے- اس سے قطع نظر وقار ذکا اپنے لکس کے حوالے سے بھی نئے نئے تجربے کرتے
نظر آتے ہیں کبھی بال بڑھا لیتے ہیں تو کبھی کٹوا لیتے ہیں- لیکن ایک تقریب
میں ایسا رنگا رنگ سوٹ پہن کر پہنچے تو عوام نے ان کو جوکر کا خطاب ہی دے
ڈالا- |
|
|
ماہرہ خان
|
ماہرہ خان کے حوالے سے کہا جاتا ہے کہ ان کا ڈریس سینس
بہت اچھا ہے اور وہ مشرقی لباس پہنیں یا مغربی ان کا انتخاب ہمیشہ بہترین
سے کم نہیں ہوتا جو ان کی شخصیت پر بہت سوٹ بھی کرتا ہے- مگر ہمیشہ ایسا
نہیں ہوتا کبھی کبھی غلطی بھی ہو جاتی ہے جیسے اس لباس کو دیکھیں- |
|
|
علی سیٹھی |
علی سیٹھی کوک اسٹوڈیو کے پسوری کے ہٹ ہونے کے بعد ایک
بین الاقوامی گلوکار بن گئے ہیں اور شائد اتنی شہرت ان سے ہضم نہیں ہو پا
رہی ہے- اس وجہ سے ان کو یہ سمجھ نہیں آرہا ہے کہ بین الاقوامی کانسرٹس میں
بھارت اور دوسرے ملکوں کے گلوکاروں کے سامنے کیسے کپڑے پہنیں کہ سب سے الگ
نظر آئيں- اور الگ نظر آنے کی خواہش میں انہوں نے ایسا کر دیا جس کے بعد
سوشل میڈيا صارفین یہ پوچھنے پر مجبور ہو گئے کہ یہ علی سیٹھی ہیں یا عالیہ
سیٹھی ہیں- |
|
|
|
مگر علی سیٹھی نے ایسا لباس کوئی پہلی بار نہیں پہنا ہے
بلکہ انہوں نے ایسی غلطی ماضی میں بھی کی ہے- مگر ان کو دیکھ کر ایسا محسوس
ہوتا ہے کہ وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ بدنام جو ہوں گے تو کیا نام نہ
ہوگا- |
|
|
|
ایسے کپڑے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین تو یہاں تک
کہنے پر مجبور ہو گئے کہ علی سیٹھی اپنی بہن میرا سیٹھی کے کپڑے پہن کر
آگئے ہیں- جب کہ کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ وہ مغل حکمرانوں کی تہذیب کو
دوبارہ زندہ کرنے کی مہم پر ہیں- |
|
|
|
جب کہ سوشل میڈیا صارفین کا یہ بھی کہنا تھا کہ علی
سیٹھی بیرون ملک پاکستان کی شناخت بننے کے بجائے شرمندگی کا سبب بن رہے ہیں-
اور دوسری دنیا کے لوگوں کو یہ پیغام دے رہے ہیں کہ پاکستانی مرد فراک پہن
کر گھومتے ہیں- |