عام لوگوں کی طرف سے دریافت کردہ پراسرار اشیاء بعض اوقات دلچسپ ہوسکتی
ہیں۔ جیسے کہ انٹرنیٹ کی دنیا میں ایک ایسا پلیٹ فارم بھی موجود ہے جہاں
صارفین نامعلوم اشیاء کی تصاویر پوسٹ کرتے ہیں اور یہ سوال بھی کرتے ہیں کہ
یہ چیز آخر کیا ہے۔ ان اشیاء میں اکثر ونٹیج ٹولز، ڈیوائسز، غیر معمولی
نمونے، اور ناقابل شناخت مخلوق شامل ہوتے ہیں۔ ایسی ہی چند تصاویر لیکن
ممکنہ جوابات کے ساتھ ہم آپ کو بھی یہاں دکھا رہے ہیں- |
|
|
یہ 5 پینی ویٹ ہے۔ پینی ویٹ قیمتی دھاتوں کے وزن کے لیے استعمال کیے جاتے
تھے- آج بھی دانتوں کے ڈاکٹر داتنوں کی پیمائش کے وغیرہ کے لیے ان کا
استعمال کرتے ہیں- |
|
|
یہ پلاسٹک کا رِنگ جس کے اوپر تیز دھاتی پنجے بھی موجود ہیں اسکاٹ لینڈ کے
ساحل پر پایا گیا- خیال ظاہر کیا جاتا ہے کہ ممکنہ طور پر یہ رِنگ مچھلی
پکڑنے والے جال کو واپس کھینچنے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا- |
|
|
یہ چوہا کم اور گلہری زیادہ لگ رہی ہے جس کی وجہ اس کی چپٹی دم ہے- یہ شاید
نالے میں گر کے واپس باہر نکلنے کی وجہ سے ایسا نظر آرہا ہے- |
|
|
آسمان پر موجود اس عجیب وغریب دائرے کو دیکھ اکثر لوگوں نے اس کی تصویر
کھینچنا شروع کردی- یہ دراصل کچھ اور نہیں صرف دھواں ہے جس نے دلچسپ شکل
اختیار کر لی ہے- |
|
|
یہ منفرد چیز نیویارک کی ایک سڑک پر پائی گئی جس کا وزن تقریباً 1 پونڈ تھا
لیکن یہ کیا ہے اس سے کوئی واقف نہیں تھا- یہ درحقیقت ٹیلی گراف طرز کا
پرانا انسولیٹر ہے- |
|
|
فرانس کے ایک قدیم قصبے میں موجود اس دروازے کو دیکھ کر اکثر لوگ سر کھجانے
پر مجبور ہوگئے کیونکہ وہ یہ نہیں سمجھ پائے کہ آخر یہ دروازہ ہے کس چیز
کا؟ ایک اندازہ ہے کہ یہ کسی دکان کا دروازہ ہے جس میں بڑا حصہ سامان کی
لین دین کے لیے جبکہ چھوٹا حصہ دکاندار کے آنے جانے کے لیے استعمال ہوتا
ہوگا- |
|
|
ایک میٹل اسٹینڈ جس پر میگنفائنگ گلاس٬ موم بتی اور ایک شیشے کی گیند جو
پانی سے بھری ہوئی ہے- امکان ظاہر کیا جاتا ہے کہ شیشہ روشنی کو ایک خاص
سمت میں مرکوز کرتا ہے۔ کیونکہ موم بتی کی روشنی مدھم ہوتی ہے اور پڑھائی
یا کام وغیرہ میں مشکل ہوتی ہے تو باقی چیزیں مدد فراہم کرتی ہیں- |
|
|
ہوٹل کے کمرے کے بیڈ کے ایک پائے سے سرخ چمکتی ہوئی روشنی کیوں نکل رہی ہے۔
یہ دراصل کیڑے پکڑنے والی مشین ہے اور لال روشنی کا مطلب ہے کہ اس مشین نے
کیڑے پکڑ لیے ہیں- |