اس پر کلک کرتے ہی آپ ہیکر کے جال میں پھنس جائیں گے٬ آپ کی وہ 6 غلطیاں جو موبائل فون کی ہیکنگ کا سبب بنتی ہیں

image
 
موبائل فون آج ہر انسان کی ضرورت بن چکا ہے، جہاں کچھ لوگ فون کو صرف رابطے کیلئے استعمال کرتے ہیں وہیں اکثر لوگ فون کو اپنی ذاتی معلومات ، بینک اکاؤنٹس اور دیگر معاملات کیلئے بھی استعمال کرتے ہیں لیکن آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ آپ کی کون سی ۔۔۔۔۔ غلطیاں ہیکرز کو آپ کا فون ہیک کرنے میں مدد دے سکتی ہیں اور آپ اپنے قیمتی ڈیٹا سے محروم ہوسکتے ہیں۔
 
مشکوک ویب سائٹس
موبائل فون پر انٹرنیٹ استعمال کرتے ہوئے براؤزنگ کے دوران کسی بھی مشکوک ویب سائٹ پر کلک کرنے سے گریز کیجیے- کیونکہ یہ بھی آپ کے فون کو ہیک کرنے کا ایک طریقہ ہوتا ہے جو آپ کو باآسانی اپنا شکار بنا سکتا ہے- ان ویب سائٹس کو کلک کرتے ہی آپ کا فون ہیکرز کے ہاتھوں میں چلا جاتا ہے-
image
 
غیر مستند لنکس
سوشل میڈیا وغیرہ کے استعمال کے دوران اکثر ہمیں ایسے لنکس نظر آتے ہیں جو کسی نہ کسی گفٹ کی آفر کر رہے ہوتے ہیں یا پھر کوئی کوئز پروگرام ہوسکتا ہے- تاہم ایسے غیر تصدیق شدہ اور مشکوک قسم کے لنکس کو کلک کرنے سے بھی آپ کا فون ہیک ہوسکتا ہے- اس قسم کے لالچ کے ذریعے کسی سے بھی کلک آسانی سے کروایا جاسکتا ہے تاہم بعد میں یہ نقصان دہ ثابت ہوتا ہے-
image
 
کمزور پاسورڈ
مختلف ایپس وغیرہ کے لیے مضبوط پاسورڈ کا انتخاب نہ کرنا یا پھر بار بار ایک جیسا ہی کمزور استعمال کرنا ہیکرز کو دعوت دیتا ہے- آپ کی اس کمزوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہیکرز باآسانی آپ کے فون سے آپ کا اہم ڈیٹا چوری کرسکتے ہیں-
image
 
تھرڈ پارٹی ایپ اسٹور
ہمیشہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ جب بھی کوئی ایپ انسٹال کریں تو وہ گوگل پلے اسٹور یا پھر ایپل کے ایپ اسٹور سے ہی ہو- کسی بھی تھرڈ پارٹی ایپ اسٹور سے کوئی ایپ ڈاؤن لوڈ نہ کریں چاہے وہ کتنی ہی بہترین کیوں نہ نظر آئے-
image
 
عوامی انٹرنیٹ
عوامی مقامات پر موجود وائی فائی کی سہولت استعمال کرنے سے ہمیشہ گریز کریں اور اس کی جگہ سم کا ڈیٹا پیکج ہی استعمال کریں- عوامی انٹرنیٹ استعمال کرنا ایسے ہی ہے جیسے آپ ہیکرز کے سامنے خود پیش ہورہے ہیں- اس طرح ہیکرز باآسانی آپ کا فون ہیک کر کے سارا ڈیٹا چرا سکتے ہیں-
image
 
عوامی مقامات پر ہاٹ اسپاٹ
عوامی مقامات پر ہاٹ اسپاٹ کا استعمال کرنے سے بھی گریز کریں ورنہ یہ مہربانی آپ کے گلے بھی پڑ سکتی ہے- کیونکہ اس عمل سے بھی آپ کا فون ہیک ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں-
image
 
YOU MAY ALSO LIKE: