کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر ایک چائنیز شخص کی ویڈیو وائرل
ہورہی ہے۔جس میں وہ ایک بلی کے بچے کو بلینڈر میں ڈال کر بلینڈر چلا دیتا
ہے۔اس کے بعد اس کے اعضاء مائیکرو ویو کر دیتا ہے۔ظالم درندہ یہاں پر ہی بس
نہیں کرتا بلکہ اس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر ڈال دیتا ہے۔دیکھتے ہی دیکھتے یہ
ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئ اور ہر کوئی سکتے میں آگیا۔بلی کی چینخیں دل
کو چیر دیتی ہیں۔زرائع کے مطابق یہ جنونی شخص 2013 سے ایسے گھناؤنے جرم
کرتا آرہا ہے۔لیکن چونکہ چائنہ میں بلیاں اور کتے کھانا معمول ہے اس وجہ سے
اسے کوئی بڑی سزا تاحال نا مل سکی ہے۔
ہمارا دین اسلام ہمیں جانوروں کے معاملے میں شفقت اختیار کرنے پر زور دیتا
ہے۔خود ہمارے پیارے نبی کریم صل اللہ علیہ و سلم کو بلیاں بہت پسند تھیں۔
’’حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ایک عورت کو ایک بلی کی وجہ سے عذاب دیا
گیا اُس نے اُس بلی کو (کسی جگہ) بند کر دیا تھا یہاں تک کہ وہ بھوکی مر
گئی۔ وہ عورت اُس کی وجہ سے دوزخ میں داخل کی گئی۔آپ صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم نے فرمایا: (اللہ تعالیٰ اُس سے فرمائے گا:) اللہ تعالیٰ خوب جانتا ہے
کہ جب تو نے اُسے باندھا تو تو نے نہ اُسے کھلایا نہ پلایا اور نہ ہی اُسے
کھلا چھوڑا کہ وہ (خود) زمین کے کیڑے مکوڑے کھا لیا کرتی۔‘‘
مندرجہ بالا حدیث یہ سمجھانے کے لیے کافی ہے کہ بے زبان جانور پر ظلم کرنے
والا آخرت میں کس انجام کا شکار ہوگا۔
|