سفید داڑھی والے بچے کی تصویر نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا کردیا، لیکن معاملہ کیا نکلا؟

image
 
حال ہی میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی ایک سفید داڑھی والے شیر خوار بچے کی تصویر نے بڑے پیمانے پر ہلچل مچا دی ہے۔ اس پوسٹ کے جواب میں دیکھتے ہی دیکھتے متعد پوسٹیں کر دی گئیں۔
 
آغاز میں لوگوں کی جانب سے حیرانی کا اظہار کیا گیا تاہم بعد میں معلوم ہوا کہ یہ تصویر اصل نہیں بلکہ جعلی ہے۔ ایجنسی فرانس پریس کے مطابق حقیقت میں تصویر کو ایک ایسی ایپلی کیشن کا استعمال کرتے ہوئے بنایا گیا جو عمر بڑھنے کے آثار کو ظاہر کرتی ہے۔
 
اس تصویر میں نومولود بچے کے چہرے پر سفید داڑھی تھی۔ پوسٹ میں ساتھ سورہ لقمان کی آیت نمبر 11 کی تلاوت کا اضافہ کیا گیا تھا۔ آیت ’’هٰذَا خَلۡقُ اللّٰهِ فَاَرُوۡنِىۡ مَاذَا خَلَقَ الَّذِيۡنَ مِنۡ دُوۡنِهٖ‌‘‘ اس آیت کا مفہوم ہے "یہ خدا کی تخلیق ہے، تو مجھے دکھاؤ اس کے سوا ان لوگوں نے کیا پیدا کیا‘‘
 
image
 
اس کو ایک صفحے سے 20 ہزار مرتبہ پوسٹ کیا گیا۔ ہزاروں تبصرے سامنے آئے۔ ان افراد نے اس واقعہ کی توثیق بھی کی۔ تاہم دوسرے بعض افراد نے قرآن کی آیات کو جعلی تصویر کے ساتھ استعمال کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔
 
بعد ازاں فیس بک کے دیگر اکاؤنٹس نے بچوں کی تصاویر کے بلاگ میں شائع ہونے والی تصویر کے اصل ورژن کو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔ اصل تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس بچے کی داڑھی نہیں ہے۔
YOU MAY ALSO LIKE: