یہاں کچھ نہ کرنے کے بھی 500 ڈالر ملتے ہیں٬ جنوبی کوریا کی چند دلچسپ چیزیں جو شاید ہمیں مستقبل میں بھی نصیب نہ ہوں

جنوبی کوریا ایک ایسا ملک ہے جسے دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ وہ آج ہی سے اپنے مستقبل میں رہ رہا ہے۔ پبلک پارک میں بنچ ہیں جو آپ کے فون کو وائر لیس چارجنگ کی سہولت فراہم کرتے ہیں یا فنگر پرنٹ کی شناخت کی مدد سے کھلنے والے دروازے کے تالے، یہ واضح ہے کہ جدت ان کی ثقافت میں سب سے آگے ہے۔ اس مضمون میں، ہم آپ کو جنوبی کوریا کی جدت کی چند دلچسپ جھلکیاں دکھائیں گے-اگر قوم اور قیادت مخلص ہو تو ترقی مشکل نہیں مگر ہمارے ملک میں مستقبل قریب تک ایسا ہوتا دکھائی نہیں دیتا-
 
image
جنوبی کوریا کی حکومت ان نوجوانوں کو ماہانہ 500 ڈالر ادا کرتی ہے جو اپنے گھر کا آرام چھوڑنے کو تیار نہیں ہو رہے ہوتے- آپ کو اسکول جانے٬ کام پر جانے یا اپنی روزمرہ کی روٹین کو بحال کرنے کے عوض یہ رقم ادا کی جاتی ہے-
 
image
آپ یہاں اس 2D کیفے کو دیکھ سکتے ہیں جو ایسا لگتا ہے کہ جیسے یہ رنگین کتاب کے صفحات سے لیا گیا ہے۔
 
image
جنوبی کوریا میں مسافروں کی سہولت کے لیے ایک انٹر سٹی چلنے والی بس بھی چارجرز، ایک میز، اور فوٹریسٹ سے مکمل طور پر آراستہ ہوتی ہے-
 
image
جنوبی کوریا کے ائیرپورٹ پر ایسے کمرے موجود ہوتے ہیں جہاں آپ قیلولہ یا اپنی نیند کو پورا کرسکتے ہیں- یہاں باقاعدہ آرام دہ صوفے بھی رکھے ہوتے ہیں-
 
image
نئی سیول سب وے ٹرینیں آپ کو بتاتی ہیں کہ ہر سیل رنگ کے اعتبار سے کتنا ہجوم ہے۔
 
image
کیا آپ ایسے کسی بس اسٹیشن کے بارے میں سوچ بھی سکتے ہیں-
 
image
سیمون مارکیٹ کی یہ سیڑھیاں یہ بتاتی ہیں چڑھنےکے دوران آپ نے کتنی کیلوریز جلائی ہیں اور آپ نے اپنی زندگی میں کتنے سیکنڈز کا اضافہ کیا ہے۔
 
image
جنوبی کوریا میں موزے بھی وینڈنگ مشینوں کے ذریعے خریدے جاسکتے ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE: