زباں بندی اور ہوش مندی

زندگی کے کئی تجربوں سے اور آج کے سیاسی حالات سے جو بات سب سے زیادہ ابھر کر سامنے آئ ہے وہ یہ کہ انسان کی انفرادی زندگی اور اجتماعی زندگی میں حالات کی تبدیلی ، مثبت یا منفی ، میں زبان کا بہت اہم کردار ہے۔

ایک اچھا بول آ پ کو کہیں سے کہیں پہنچا دیتا ہے اور ایک بڑا یا برا بول آ پ کو کس طرح کھائ میں گرا دیتا ہے کہ آپ حیران رہ جاتے ہیں کہ میں نے ایسا کیا کر دیا تھا جو میرے ساتھ یہ ہو رہا ہے۔

آ ج جو کچھ بھی ملک میں ہو رہا ہے جس پر ہر آ دمی تشویش میں مبتلا ہے اور جو ہنگامہ آرائ اور توڑ پھوڑ ہو رہی ہے وہ اور کچھ نہیں زباں سے لگی آگ ہے جو بجھانے نہیں بجھ رہی ، جو نتیجہ ہے بے لگام زبان کا چاہے وہ سیاسی لیڈر کی ہو ، حکومت کی ہو ، میڈیا کی ہو یا عام آدمی کی ۔

خدا بچائے زبان کے پھسلنے سے ، زہر کے اگلنے سے اور نتیجتاً جزبات کے ابلنے سے جس کی جدید شکل سوشل میڈیا اور اس پر لگنے والے بے سند الزامات کے جھاگ ، بھڑکتی آگ ، الٹے بھاگ ۔

Noman Baqi Siddiqi
About the Author: Noman Baqi Siddiqi Read More Articles by Noman Baqi Siddiqi: 255 Articles with 264530 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.