یہ غلطی تو سب ہی کرتے ہیں... 6 کام آفس کے کمپیوٹر پر ہرگز نہ کریں ورنہ کسی کام کے نہیں رہیں گے

image
 
آفس کا کمپیوٹر صرف ایک چیز کے لیے ہوتا ہے اور وہ ہے صرف کام٬ کام اور بس کام- اس کے علاوہ اس کمپیوٹر پر کی جانے والی کوئی بھی چیز آپ کی ملازمت کو خطرے میں ڈال سکتی ہے- یہ ہماری یہ غلطی ایسی ہوتی ہے جسے ہم غلطی سے بھی غلطی نہیں سمجھتے اور آفس کے کمپیوٹر کو اپنا ذاتی کمپیوٹر سمجھ بیٹھتے ہیں- آفس کے کمپیوٹر پر 6 کام کبھی نہ کریں ورنہ آپ بڑی مشکل میں پھنس سکتے ہیں-
 
1- ذاتی فائلز
ذاتی فائلوں کو کبھی بھی آفس کے کمپیوٹر میں محفوظ نہ کریں- اچانک نوکری چھوڑنے یا نکالے جانے کی صورت میں آپ ان فائلز کو حذف کرنا بھول سکتے ہیں یا آپ کی رسائی ان تک ناممکن بھی بنائی جاسکتی ہے- ایسی صورت میں یہی فائلز کمپنی کی جانب سے آپ کے خلاف استعمال بھی کی جاسکتی ہیں-
 
2- ذاتی گوگل سرچ
آپ کی نیویگیشن ہسٹری تک رسائی حاصل کرنا سب سے آسان کام ہے اور یہ آسانی سے جانا جاسکتا ہے کہ آپ کیا سرچ کرتے ہیں- اس لیے اپنے آفس کے کمپیوٹر ہرگز ایسی چیزیں سرچ نہ کریں جن سے آپ کے دفتری معاملات کا کوئی تعلق نہ ہو- ورنہ یہی سرچنگ دکھا کر آپ کو شرمندہ یا بلیک میل کیا جاسکتا ہے-
 
image
 
3- ذاتی بات چیت
زیادہ تر ملازمین یہی غلطی کرتے ہیں کہ اپنے آفس کے کمپیوٹر پر ہی مختلف سوشل میڈیا سافٹ وئیر کے ذریعے ذاتی بات چیت شروع کردیتے ہیں- یاد رکھیں آپ کی یہ چیٹ باآسانی لیک ہوسکتی ہے اس لیے اپنا ذاتی سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہرگز آفس کے کمپیوٹر پر استعمال نہ کریں-
 
4- ذاتی ای میل
ان معاملات میں آپ کا ذاتی ای میل اکاؤنٹ بھی شامل ہے- اپنے دفتری کمپیوٹر پر اپنا ذاتی ای میل اکاؤنٹ اوپن کرنے سے بھی گریز کریں- بعض اوقات کمپنی نے لیپ ٹاپ وغیرہ میں ایسے سافٹ وئیر بھی انسٹال کر رکھے ہوتے ہیں جو ملازمین کی ہر سرگرمی پر نظر رکھتے ہیں- ایسے میں آپ کی ایک چھوٹی سی غلطی بھی آپ کو بڑی مشکل میں ڈال سکتی ہے-
 
5- سرور پر شئیرنگ
اس بات کا بھی خاص خیال رکھیں کہ اپنی ذاتی یا نجی معلومات کمپنی کے سرورز پر ہرگز شئیر نہ کریں- عموماً کمپنیوں کے میل اکاؤنٹ سے گوگل ڈوکس یا شیٹس یا پھر ڈرائیو تخلیق کی جاتی ہیں- اور ملازمین کو دفتری فائلز ان سرورز پر رکھنے کی ہدایات جاری کی جاتی ہیں لیکن آپ کا یہاں ذاتی معلومات محفوظ کرنا آپ کو نقصان پہنچا سکتا ہے-
 
image
 
6- کمپیوٹر کو لاک کریں
اگر آپ دفتر سے واپس جارہے ہیں یا پھر عارضی طور پر بھی تھوڑی دیر کے لیے اپنی نشست سے اٹھ رہے ہیں تو اپنے کمپیوٹر کے لاک ضرور کریں- اسے کھلا چھوڑنے کا مطلب یہ ہے کہ آپ دوسروں کو اپنی ذات معلومات تک رسائی حاصل کرنے کا اختیار دے رہے ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE: