دو آرزو میں کٹ گئے دو انتظار میں

ایک چیز کے لیے ہم بار بار کوشش کریں اور ہمت نا ہاریں ، یہ بات قابل ستائش ہے ، اور ملکی سطح پر تو قابل ارائیش ہے لیکن متعدد کوششوں کے باوجود اگر کوئ آرزو پوری نا ہو رہی ہو تو پھر کوشش کی سمت بدلنے کی ضرورت ہے یا منزل پانے کے لیے کسی متبادل رستہ کا امکان ہو سکتا ہے۔

تري دعا ہے کہ ہو تيري آرزو پوري
مري دعا ہے تري آرزو بدل جائے!

آئی ایم ایف پروگرام کی بیشتر شرائط پوری کرنے کے باوجود اگر وہ راضی نا ہو رہے ہوں اور بار بار منانے کے باوجود محبوب روٹھے ہی جا رہا ہو اور زبان سے کوٹے ہی جا رہا ہو تو پھر سمجھنا چاہئے کہ قسمت کا کوئ اور دروازہ کھلنے کا اشارہ بھی ہو سکتا ہے۔

اب بھی دلکش ہے تیرا قرض مگر کیا کیجیے
اور بھی ملک ہیں زمانے میں امریکہ کے سوا

کہتے ہیں کہ ایک در بند ہوتا ہے تو ستر در کھلتے ہیں، جس میں دو تو نظر آ رہے ہیں ۔ ایک چین کی سرمایہ کاری ، دوسرا روس سے سستے تیل کی درآمد ۔
وقت بہت قیمتی ہے جو گزرے جا رہا ہے ، یہ وقت وہاں لگے جہاں سے کچھ نتائج برآمد ہوں ۔ کہیں ایسا نا ہو کہ

عمر دراز مانگ کے لاے تھے چار دن
دو آرزو میں کٹ گئے دو انتظار میں


 

Noman Baqi Siddiqi
About the Author: Noman Baqi Siddiqi Read More Articles by Noman Baqi Siddiqi: 255 Articles with 258948 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.