داغ لگے سستے آم خریدیں اور مہنگی چیز بنائیں٬ سستے آم خریدیں اور چند مزیدار چیزیں گھر بیٹھے بنائیں

image
 
آم کا سیزن اس وقت عروج پر ہے اور مارکیٹ میں مختلف اقسام کے آم موجود ہیں- دنیا میں شاید ہی کوئی ایسا شخص ہو جسے آم پسند نہ ہو- اس پھل کا ذائقہ ہی کچھ ایسا ہوتا ہے کہ لوگ اسے کھائے بغیر نہیں رہ سکتے- اس وقت مارکیٹ میں دستیاب آموں کی قیمت کسی حد تک مناسب ہے لیکن بارشوں کے عروج کے ساتھ ہی اس پھل کی قیمت آسمان کی بلندیوں کو جاپہنچے گی-
 
داغ لگے سستے آم
یوں تو آج کل کے مہنگائی کے دور میں کوئی بھی موسمی پھل کھانا عیاشی کرنے کے مترادف ہوگیا ہے- لیکن اگر یہی پھل آپ کو سستے داموں میسر آجائے تو یہ کسی خوش قسمتی سے کم نہیں- مارکیٹ میں ایسے آم بھی موجود ہوتے ہیں جو داغی ہوتے ہیں لیکن لوگ انہیں خریدنے سے کتراتے ہیں- جبکہ یہ آم سستے داموں بھی فروخت ہورہے ہوتے ہیں- یہ تو ایک عام بات ہے کہ جس چیز میں کوئی نقص ہوگا اس کی قیمت بھی ہوجائے گی- لیکن آپ ان سستے داموں ملنے والے آم سے بچنے کے بجائے اسے خرید کر بڑا فائدہ حاصل کرسکتے ہیں-
 
image
 
داغی آموں کو استعمال کرنے کا طریقہ
اگر آم کی بیرونی سطح پر سیاہ دھبے دیکھتے ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اس کا اندرونی حصہ خراب ہے۔ دوسری صورت میں، یہ آم بھی کھانے کے لئے محفوظ ہے یہاں تک کہ آپ اندر بھی اگر کچھ کالا حصہ دیکھتے ہیں تو اسے نکال کر باقی آم کھا سکتے ہیں۔ جبکہ ان داغی آموں کے ذائقے میں بھی کوئی فرق نہیں ہوتا-
 
سیاہ دھبوں کے بغیر آم کا انتخاب کرنا واقعی مشکل ہے۔ یہاں تک کہ بعض اقسام کے کچے آموں میں بھی سیاہ دھبے ہوتے ہیں۔ دراصل، یہ آم کی بیرونی جلد کی فطرت ہے۔ اس لیے سیاہ دھبوں والے آم کھانا نقصان دہ نہیں ہے۔
 
مزیدار چیزیں بنائیں
اگر آپ داغی آموں کو براہ راست کھانے میں ہچکچاہٹ محسوس کر رہے ہیں تو پھر آپ ان سستے داموں ملنے والے آموں سے کئی ایسی مزیدار اشیاﺀ بھی تیار کرسکتے ہیں جو بازار میں مہنگے داموں میں فروخت کی جاتی ہیں-
 
image
 
آپ داغی آم خرید کر انہیں کاٹنے کے دوران ان کا درست حصہ علیحدہ کر لیں اور اس حصے سے آپ آم کا مربہ٬ اچار٬ چٹنی سمیت وہ سب غذائیں تیار کرسکتے ہیں جو آپ کو مزیدار ذائقہ فراہم کرسکتی ہیں اور آپ انہیں ناشتے سے لے کر رات کے کھانے تک مختلف طریقوں سے استعمال کرسکتے ہیں- آپ ان سستے داغی آموں سے وہ تمام کام لے سکتے ہیں جن کے لیے صاف ستھرے نظر آنے والے مہنگے آم درکار ہوتے ہیں-
 
یاد رکھیں مہنگائی کے اس دور میں گھر بیٹھے کی جانے والی آپ کی یہ تھوڑی سی محنت اور کوشش بڑی بچت کا سبب بن سکتی ہے- اس طرح آپ ذائقے اور بچت کے ساتھ ساتھ اس کے بےشمار طبی فوائد بھی حاصل کرسکتے ہیں جن سے انکار ممکن نہیں-
YOU MAY ALSO LIKE: