خدا کی قدرت٬ دنیا کا طاقتور ترین جانور جس نے وزن اٹھانے میں انسان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

image
 
oribatid mite ایک ایسا کیڑا ہے جس کا سائز تو صرف ایک ملی میٹر ہے لیکن اسے زمین پر موجود دنیا کی سب سے طاقتور مخلوق ہونے کا اعزاز حاصل ہے- یہ کیڑآ اپنے جسمانی وزن سے بھی ایک ہزار گنا سے بھی زیادہ وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے-
 
ہم انسانوں کے لیے اپنے جسمانی وزن سے دگنا وزن اٹھانا بھی فخر کا باعث ہوتا ہے لیکن اس سینکڑوں گنا چھوٹی مخلوق کی طاقت کے مقابلے میں ہم بہت کمزور ہیں-
 
مثال کے طور پر ایشیائی weaver چیونٹی اپنے جسمانی وزن سے 100 گنا زائد وزن اٹھا سکتی ہے یا پھر dung beetle نامی کیڑا بھی اپنے جسمانی وزن کے مقابلے میں 400 گنا زائد وزن اٹھا سکتا ہے-
 
image
 
لیکن ان دونوں کیڑوں کے پاس انتہائی متاثر کن صلاحیت ہونے کے باوجود ان کا زمین پر موجود اس سب سے طاقتور کیڑے سے کوئی مقابلہ نہیں ہے-
 
oribatid mite ایک انتہائی مضبوط exoskeleton (ہڈی یا کھال سے بنا ہوا بیرونی پرت کا ڈھانچہ
) کی بدولت اپنے جسمانی وزن سے 1,180 گنا زیادہ وزن اٹھا سکتا ہے۔
 
oribatid mite کا سائز ریت کے ایک زرہ کے برابر ہوتا ہے، جس کی پیمائش 0.2mm اور 1.4mm کے درمیان ہوتی ہے، لیکن جب سائز اور وزن کے لحاظ سے طاقت کی بات آتی ہے، تو یہ دنیا کا سب سے مضبوط جانور ہے۔
 
oribatid mites اور بہت سے دوسرے کیڑوں کے دوسرے جانوروں کے مقابلے میں بہت زیادہ مضبوط ہونے کی ایک اہم وجہ ان کا exoskeleton ہوتا ہے- یہ ہڈی سے کافی ہلکا اور مضبوط ہوتا ہے، جس کی وجہ سے یہ کیڑے یا جانور پٹھوں کی طاقت کے لیے زیادہ توانائی خرچ کر سکتے ہیں۔
 
 
آگر یہ کیڑا انسانی سائز کا ہوگا تو پھر یہ بھی اتنا طاقتور نہیں رہے گا- درحقیقت بڑی مخلوقات میں بڑے پٹھے ہوسکتے ہیں، لیکن ان کی طاقت کا ایک بڑا حصہ ان کے اپنے وزن کو سہارا دینے میں جاتا ہے۔
 
اس کے برعکس، چھوٹے کیڑے اپنے پٹھوں کی زیادہ طاقت وزن اٹھانے کے لیے وقف کر سکتے ہیں، کیونکہ ان کے پاس لے جانے کے لیے اپنا کم وزن ہوتا ہے۔
 
Oribatid mites جنگل کی زمین کی مٹی میں رہتے ہیں اور دیگر زمینی کیڑوں کی طرح نامیاتی مواد کو توڑنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ بیجوں کو پھیلانے٬ مٹی کی ساخت کو بہتر بنانے اور ایسے کیڑوں کو کم کرنے میں بھی حصہ ڈالتے ہیں جو انسانوں اور مویشیوں کے لیے نقصان دہ ہیں۔
YOU MAY ALSO LIKE: