عزت کا تاج

ہر وہ شخص جس کے دل میں ایمان کا نور موجود ہے، اس کے سر پر عزت کا تاج بھی سجا ہوا ہے قرآن حکیم میں ہے:
ولله العزة ولرسوله وللمؤمنين
اور عزت تو اللہ اور اس کے رسول اور مسلمانوں ہی کے لئے ہے ( سورہ منٰفقون:8)
یعنی اللہ پاک نے مسلمان کو عزت سے نوازا ہے

کسی مسلمان کو ذلیل جاننا یا اسے کمین کہنا حرام ہے
مومن کی عزت دائمی ہے فانی نہیں، اس لیے مومن کی لاش اور قبر کی بھی عزت کی جاتی ہے
جو مومن کو ذلیل سمجھے، وہ اللہ پاک کے نزدیک ذلیل ہے
مومن کی عزت ایمان اور نیک اعمال سے ہے روپیہ پیسہ کی وجہ سے نہیں
بندہ غریب ہو، مسکین ہو، مگر ہو مسلمان تو وہ عزت والا ہے جب کہ کوئی کتنا ہی امیر ہو، مالدار ہو، مگر ہو کافر تو عزت والا نہیں بلکہ جانوروں سے بھی بدتر ہے
(تفسیر صراط الجنان: منٰفقون:8)

حرمت مسلم کی اہمیت کے متعلق، پیارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم نے کعبہ شریف کو مخاطب کرکے فرمایا: اے کعبہ تو کیسا پاکیزہ ہے! تیری خوشبو کیسی پاکیزہ ہے! تو کیسا عظیم ہے! تیری عزت بھی کتنی بلند ہے! اُس ذات کی قسم جس کے قبضہ میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جان ہے، بے شک ایک مومن کی عزت اللہ پاک کے ہاں تیری عزت سے بھی زیادہ ہے ( ابن ماجہ شریف)

اور مسلمان کی عزت کی پامالی کے متعلق حضور علیہ الصلوۃ والتسلیم کے ایک فرمان کا مفہوم ہے: بے شک اللہ پاک کے نزدیک سود سے بڑھ کر گناہ مسلمان کی عزت کو پامال کرنا ہے ( شعب الایمان)

لہٰذا ہمیں چاہیے کہ کسی مسلمان کو بھی حقیر نہ جانیں، ہر اس شخص کی عزت کو لازم جان لیں جو مسلمان ہے اور اس کی حرمت کو ہرگز ہرگز پامال نہ کریں۔ اللہ ہمیں توفیق عطاء فرمائے آمین -
 
Muhammad Soban
About the Author: Muhammad Soban Read More Articles by Muhammad Soban : 27 Articles with 32226 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.