آسٹریلیا جانے کے شوقین یہ بھی جان لیں٬ عجیب و غریب اور خوفناک جانور جن کا گھر ہی آسٹریلیا ہے

image
 
آسٹریلیا ایک ایسا دلچسپ ملک ہے جسے اگر دنیا کے سب سے عجیب وغریب جانوروں کا گھر کہا جائے تو غلط نہ ہوگا- اس ملک میں رہنے والوں کا سامنا خوفناک جانوروں سے تو عام ہوتا رہتا ہے- تاہم ہم آسٹریلیا میں پائے جانے والے جن جانوروں سے متعلق آپ کو بتانے جارہے ہیں یہ بھی کم خوفناک نہیں ہیں جبکہ آپ نے ان کے بارے میں کبھی سنا بھی نہیں ہوگا-
 
Thorny Devil
اس چھپکلی کو یہ انوکھا نام اس لیے دیا گیا ہے کیونکہ یہ چھوٹے چھوٹے سینگوں سے ڈھکی ہوئی ہے۔ یہ عجیب و غریب چھپکلی آسٹریلیا کے خشک اور ریتیلے صحراؤں میں پائی جاتی ہے- اس کی خوراک بنیادی طور پر چیونٹیوں پر مشتمل ہوتی ہے جسے یہ اپنی زبان سے پکڑتی ہے۔ اس چھپکلی کو جب آپ آرام کی ضرورت ہوتی ہے تو یہ اپنا سر ریت میں دفن کردیتی ہے-
image
 
Tasmanian Devil
اس جانور کو یہ نام اس کی خوفناک چیخ اور مضبوط جبڑوں کی وجہ سے دیا گیا ہے- یہ سب سے بڑے گوشت خور مرسوپیئل ہیں۔ تاہم اب یہ معدومیت کے خطرے سے دوچار ہیں- اس جانور کے لیے موجودہ خطرہ لاعلاج کینسر کا ٹیومر ہے۔ 1990 کی دہائی سے جب سے کینسر ایک مسئلہ بن گیا ہے تو جانوروں کی آبادی میں 70 فیصد کمی آئی ہے۔
image
 
Australian Southern Cassowary
یہ عجیب و غریب نظر آنے والا پرندہ کوئی بہت ہی قدیم مخلوق لگتا ہے! کیسووری شمال مشرقی آسٹریلیا میں برساتی جنگلات میں رہتے ہیں۔ یہ ایک بہت بڑا پرندہ ہے اور اسے تنگ کرنے کی کوشش نہی کرنی چاہیے۔ یہ لوگوں کو زخمی کرنے کے لیے بھی جانا جاتا ہے۔ یہ اپنا دفاع بڑے پنجوں اور طاقتور ٹانگوں کے ساتھ کرتا ہے۔
image
 
Frilled Neck Lizard
اس چھپکلی کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ جیسے کہ جراسک پارک مووی سے باہر نکل کر آگئی ہو- لیکن نہیں ایسا بالکل نہیں ہے بلکہ اس کا گھر شمالی آسٹریلیا میں ہے- اس کی گردن کے گرد موجود پردہ عام طور پر چپٹی حالت میں رہتا ہے، لیکن جب اسے خطرہ محسوس ہوتا ہے تو یہ شکاریوں کو ڈرانے کے لیے اسے سامنے لے آتی ہے۔ یہ چھپکلی درختوں میں گھومنا پسند کرتی ہے، اور یہ بنیادی طور پر کیڑے مکوڑے کھاتی ہے۔
image
 
Bilby
'Macrotis'، جسے بلبی یا rabbit-bandicoots بھی کہا جاتا ہے، صحرا میں رہنے والے مرسوپیئل ہیں۔ بلبی کے دو سائز ہوتے تھے، بڑا بلبی اور چھوٹا بلبی۔ تاہم، چھوٹے بلبی 1950 کی دہائی میں معدوم ہو گئے ہیں۔ اس وقت بڑا بلبی بھی خطرے سے دوچار ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ انہیں پانی پینے کی ضرورت نہیں ہوتی اور وہ سارا پانی اپنے کھانے سے حاصل کرتے ہیں، جس میں بنیادی طور پر کیڑے مکوڑے، بیج، پھل اور چھوٹے جانور ہوتے ہیں۔
image
 
Laughing Kookaburra
لافنگ کوکابورا کنگ فشر خاندان کا سب سے بڑا پرندہ ہے۔ یہ پرندے مشرقی، مین لینڈ آسٹریلیا کے رہنے والے ہیں۔ یہ اپنے عجیب وغریب قہقہوں اور غیر معمولی چیخوں کے لیے مشہور ہیں- یہ چن کر کھانے والے نہیں ہیں اور سانپ اور دیگر پرندے سمیت تقریباً ہر چیز ہی کھا جاتے ہیں۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: