07 دلکش اور ناقابل یقین حد تک نایاب جسمانی خصوصیات جو آپ کے پاس نہیں ہیں

image
 
کیا آپ جانتے ہیں کہ ایک بالغ انسان 7 octillion ایٹموں سے بنا ہے؟ جو کہ 7,00,00,00,00,00,00,00,00,00,00,00,00,00 atoms! بنتے ہیں- ہمارے جسم سے جڑی ایسی بہت سی چیزیں ہیں جن کے بارے میں ہم نہیں جانتے – لیکن یہ چیزیں ہیں بہت دلچسپ اور پرکشش۔ چند ایسی ہی چیزیں ہم آپ کے سامنے یہاں پیش کر رہے ہیں-
 
دو رنگ کی آنکھیں
اس طبی حالت کو Chimerism کے نام سے جانا جاتا ہے- بنیادی طور پر اس کا مطلب ہے کہ آپ کے پاس ڈی این اے کا ایک اضافی سیٹ ہے جو Mosaic skin یا پھر heterochromia یعنی آنکھوں کی رنگت کی تفریق کا باعث بن سکتا ہے- لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ حالت کسی نقصان کا سبب نہیں بنتی-
image
 
نایاب خون
خون کی ایک خاص قسم کو Rhnull یا پھر گولڈن بلڈ کہا جاتا ہے- یہ خون کی قسم بہت نایاب ہے کیونکہ اس میں کوئی اینٹیجن نہیں ہے۔ یہ خون کسی کو بھی دیا جاسکتا ہے اور اس کی شفا بخش خصوصیات دوسروں سے بہتر ہیں۔ دنیا میں صرف 40 افراد ایسے ہیں جو اس قسم کے خون کے مالک ہیں، جن میں سے صرف 9 فعال عطیہ دہندگان ہیں۔
image
 
ہتھیلی کے سب سے لمبے پٹھے
اسے palmaris longus کہا جاتا ہے اور یہ پٹھے ہمارے آباؤ اجداد کو درختوں پر چڑھنے میں مدد دیتے تھے- اگرچہ اب انہیں مزید استعمال نہیں کیا جاتا اس لیے آج یہ غیر ضروری ہوچکے ہیں- یہ چیک کرنے کے لیے کہ یہ آپ کے پاس ہے یا نہیں اپنے بازو کو چپٹی سطح پر رکھیں پھر اپنی چھوٹی انگلی سے اپنے انگوٹھے کو چھوئیں، یہ آپ کی کلائی سے باہر نکل آئے گا۔
image
 
DEC2 جین والے کم سوتے اور کام زیادہ کرتے ہیں
نکولس ٹیسلا، مارگریٹ تھیچر اور ونسٹن چرچل جیسے لوگوں کو یہ مسئلہ درپیش تھا یا آپ اسے ایک نعمت کہہ سکتے ہیں۔ DEC2 جین بنیادی طور پر ایک شخص کو عام لوگوں کے مقابلے میں کم وقت میں نیند کو پورا کرنے کی صلاحیت فراہم کرتی ہے- تعجب کی بات نہیں کہ کچھ لوگوں نے کامیابی حاصل کرنے کے لیے اضافی وقت استعمال کیا۔
image
 
کان کے نزدیک اضافی سوراخ
یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ایک وقت تک دنیا کے تمام جاندار گلپھڑے رکھتے تھے- کان کے نزدیک اضافی سوراخ دنیا میں صرف 5 فیصد لوگوں کے پاس ہے- تاہم نہ تو اس کا کوئی فائدہ ہے اور نہ ہی یہ خطرناک ہے- اس سوراخ کو preauricular sinus کہا جاتا ہے۔
image
 
گردن کے قریب ایک اضافی پسلی
یہ خواتین میں زیادہ پائی جاتی ہے۔ ایک اضافی پسلی بعض اوقات سروائیکل ریڑھ کی ہڈی کے علاقے کے قریب دیکھی جا سکتی ہے۔ یہ سائز میں مختلف ہو سکتی ہے اور صرف اس صورت میں تکلیف کا باعث بنتایہے جب یہ سائز میں بڑھ جائے۔ ورنہ یہ ایک اضافی ہڈی کی طرح ہے جس کے بارے میں آپ کو معلوم بھی نہیں ہوتا-
image
 

دل کی بیماری کا خطرہ 90 فیصد تک کم

ہم سب میں PCSK9 جین موجود ہوتی ہے تاہم بہت کم آبادی ایسی بھی ہے جس میں اس جین کی مقدار کم ہے- لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کمی کی وجہ سے دل کی بیماری کا خطرہ 90 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔ اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ انہیں واقعی کولیسٹرول کے بارے میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

image
YOU MAY ALSO LIKE: