پاکستان کو خوشحال, غربت، مہنگائی کم کرنے کا آسان حل

اربوں کھربوں روپے کی بربادی
پاکستان ترقی کیوں نہ کر سکا
سیاستدانوں کی ناکام پالیسیاں

اداس پاکستان - خوشحال حکمران

سیاستدانوں کی ناکام پالیسیاں فضول اسکیم منصوبے

1- بے نظیر انکم سپورٹ:

جس میں زیادہ تر تعداد تو اچھے خاصے، زمیندار لوگوں کی ہے۔

2- صحت کارڈ:

جس میں غریبوں کو فائدہ کم کارڈ سوائپ کرنے والے ارب پتی بن گئے ہیں۔

3- لنگر خانے:

جس میں %90 تو کاروباری، دکاندار، اور بھکاری کھانا کھاتے ہیں یہ تو قوم کو بھکاری بنانے
جیسا ہے جیسے فری میں ناقص آٹا لائن میں صبح لگے شام کو ملے وہ بھی
لڑ جھگڑ کے۔

4- میٹرو بسیں، ٹرینیں:

جو صرف بڑے شہروں میں چلائی جاتی ہیں وہ بھی ناکارہ ناکام ہو جاتی ہیں۔

چلانی بھی ہیں تو GTS بسوں کیطرح ہر ایک چھوٹے بڑے شہروں میں چلاؤ جس سے ہر کوئی
مفید ہوسکے ایسے اور بھی درجنوں فضول قسم کے منصوبے اسکیمز ہیں جن کی ضرورت
بھی نہیں ہوتی جوکہ سیاستدان صرف اپنے نام کے جھنڈے لگا دیتے ہیں۔

سیاستدانوں کی ناکام پالیسیاں فضول قسم کےاسکیم منصوبے لگا کر اربوں کھربوں روپے
برباد کر دیتے ہیں جن سے غریب عوام کو ذرا بھی فائدہ نہیں ہوتا خاص طور پر خوددار معزز
سفید پوش لوگوں کو جو کسی سے مانگ نہیں سکتے فری کا کھا نہیں سکتے اگر یہ اربوں
کھربوں روپے برباد کرنے کی بجائے مہنگائی کم کرنے پہ لگا دیئے جایئں تو پاکستان خوشحال
ہو سکتا ہے ہر ایک شہری کو فائدہ ہوگا اور ویسے بھی یہ عوام کا حق ہے۔

کیونکہ پاکستان کا قرضہ عوام ہی تو چکاتی ہے ناکہ حکمران۔۔
 

Malik Anwar Zia
About the Author: Malik Anwar Zia Read More Articles by Malik Anwar Zia: 10 Articles with 7640 views Online Business Advertising, Marketing.
MalikAdvertiser.Blogspot.com
.. View More