ویمپائر مچھلی جو دوسری مچھلیوں کو نہیں چھوڑتی ۔۔ یہ خوفناک مچھلی جو دوسری مچھلیوں کو مار دیتی ہے، کہاں پائی جاتی ہے؟

image


لیمپرے نامی ہولناک مچھلی نے امریکی جھیلوں میں عام مچھلیوں کی آبادی کو تباہ کرڈالا ہے، اس ہولناک مچھلی نے صرف دس سال میں امریکا کی پانچ بڑی جھیلوں میں تباہی مچاتے ہوئے ایسی مچھلیوں کو کھانا شروع کردیا جو تجارتی نوعیت کی مشہور مچھلیاں ہیں ۔

یہ ہے کہ یہ مخلوق شمالی اور مغربی بحرِ اٹلانٹک میں پائی جاتی تھی لیکن 19ویں صدی میں یہ امریکا اور کینیڈا کی جھیلوں تک پہنچ گئی۔لیمپرے چن چن کر مچھلیوں سے چپک جاتی ہیں اور ان کاخون چوس کر انہیں مارڈالتی ہیں جس کی وجہ سے عام مچھلیوں کی سالانہ پیداور ڈیڑھ کروڑ پاؤنڈ سے صرف 5 لاکھ پاؤنڈ تک پہنچ چکی ہے۔
 

image


آپ کو اس خوفناک مچھلی کی اقسام بتائیں تو آسٹریلیا ، امریکا ، یونان ، میکسیکو ، آرکٹک سرکل ، اٹلی ، کوریا ، جرمنی ، یورپ کے دیگر حصوں اور دیگر ممالک میں متعدد قسمیں پائی جاتی ہیں،چلی لیمپرے صرف جنوبی چلی میں پائی جاتی ہے جبکہ آسٹریلیائی مرسوپیل لیمپرے چلی ، ارجنٹائن ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے کچھ حصوں میں رہتی ہے۔

لیمپرے سمندری سانپ کی طرح دکھائی دیتی ہے جس کے منہ کے دھانے پر دائروں میں نوکیلے اور سخت دانت ہوتے ہیں۔ اس مخلوق کو عام طور پر ویمپائرمچھلی بھی کہا جاتا ہے، منہ پر دانت نما ابھار سے وہ چپک کر بڑی مچھلیوں کا لہو پیتی ہے۔

اس ہولناک شکاری مچھلی کو مارنے کے کئی جتن کئے گئے لیکن 2020 اور 2021 کی کووڈ وبا کے دوران ان کی نسل تیزی سے بڑھ گئی۔ اب لیمپرے کی آبادی تیزی سے بڑھتی جارہی ہے اور جان کا وبال بن چکی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بلا کو ٹھکانے لگانے کے لیے سالانہ ڈیڑھ سے دو کروڑ ڈالر درکار ہوں گے۔

YOU MAY ALSO LIKE: