عورت کی شراکت بدلے گی سیاست

چار جولائی 2023کو راقم الحروف کو ساہیوال ڈویژن کے ایک قدیم تاریخی شہر ہڑپہ کے مقامی ہال میں پاکستان مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین ورکرز کے لیے منعقدہ ورکرزتنظیمی ٹریننگ ورکشاپ میں بطور مبصر جانے کا موقع ملا، ہڑپہ کی سیاسی شخصیات میں محمد ارشد خان لودھی (مرحوم) کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں آپ سات بار پنجاب اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئے اور اتنی بار ہی صوبائی وزیربھی رہے ، آپ کی وفات کے بعد آپکے بھتیجے اور داماد نوید اسلم خان لودھی (2018-2023)ممبر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے ، محمد ارشد خان لودھی (مرحوم) کی بیٹی عائشہ ارشد خان لودھی نے اپنے والد اور خاوند کے ساتھ سیاسی محاذ پر بڑھ پور ساتھ دیا اور آئندہ جنرل الیکشن (2023 )میں قومی اسمبلی کی نشست کے لیے اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں ، آپ اس وقت پاکستان مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کی ڈویژنل صدرہیں ، عائشہ ارشد خان لودھی نے ساہیوال ڈویژن کے تینوں اضلاع اوکاڑہ ، پاکپتن ، ساہیوال کی خواتین کے لیے ایک بڑی تقریب جسے ورکرز تنظیمی ٹریننگ ورکشاپ کا نام دیا گیا کا اہتمام مقامی ہال میں کیا ، شدید گرمی کے موسم میں جب ہڑپہ کا درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تھا بڑے ہال میں گیارہ سو سے زائد خواتین نے شرکت کی ، تین گھنٹے سے زائد وقت تک خواتین نے انتہائی توجہ سے تنظیمی گفتگو کو سنا اور اپنی آراء دی ، پاکستان مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین ورکرز ساہیوال ڈویژن کی تنظیمی ورکشاپ سے پاکستان مسلم لیگ (ن)شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سینیٹر نزہت صادق ، صدر پنجاب شعبہ خواتین وممبر قومی اسمبلی نوشین افتخار ، صدر ساہیوال ڈویژن عائشہ ارشد خان لودھی ،جنرل سیکرٹری موتیا مسعود ، ضلعی صدر اوکاڑہ مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ ، ضلعی صدر ساہیوال فرزانہ عباس ، ضلعی صدر پاکپتن ، سابق ممبر صوبائی اسمبلی میاں محمد نوید، صدر خواتین مینارٹی ونگ سارہ عرفان ، سابق ممبر صوبائی اسمبلی نوید اسلم خان لودھی ودیگر نے خطاب کیا ، ورکشاپ کے اغراض ومقا صداور اسٹیج سیکرٹری کے فرائض معروف کمپیئر الطاف حسین سومرو(سومی بابو) نے سرانجام دیے ، ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ نے سوئیڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف مذمتی قرار داد پیش کی،تنظیمی ورکشاپ کے بعدپاکستان مسلم لیگ (ن)شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سینیٹر نزہت صادق نے راقم الحروف ( محمد مظہررشید چودھری) سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے معاشرے میں خواتین کو ان کے جائز حقوق دلانے کے لیے اپنے پہلے ادوار میں بھی بھرپور اقدامات کیے اور اب چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے ملک بھر میں شعبہ خواتین کو فعال بنانے کے لیے جو اقدامات کیے ہیں اس کے نتائج آج آپکو واضح طور پر نظر آرہے ہیں ساہیوال ڈویژن شعبہ خواتین ورکرز کی ورکشاپ میں سینکڑوں خواتین کی شمولیت نے یہ ثابت کردیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ہی خواتین کے حقوق اور انکی ترقی کے لیے کام کر رہی ہے ، سابق حکومت کے دور میں خواتین کو حقوق دینے کی صرف باتیں ہی ہوتی رہی ہیں، مسلم لیگ (ن)کی جانب سے آئندہ انتخابات میں مخصوص نشستوں کے علاوہ عام نشستوں پر بھی خواتین کو ٹکٹ دیئے جائیں گے تاکہ پارلیمنٹ میں ان کی نمائندگی کوبڑھایا جا سکے ،حکومت کی جانب سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سمیت خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے مختلف پروگرام جاری ہیں جن سے نہ صرف وہ معاشی خود مختاری حاصل کررہی ہیں بلکہ مختلف شعبہ جات میں اپنا نمایاں مقام بنارہی ہیں،سینیٹر نزہت صادق نے مزیدکہا کہ خواتین ملک کا مقدر بدلنے کے لیے مسلم لیگ (ن) کا پیغام گھر گھر تک پہنچائیں گی ،قائد مسلم لیگ (ن)میاں محمد نواز شریف ، چیف آرگنائزر مریم نواز شریف اور موجودہ وفاقی حکومت خواتین کو درپیش مسائل کا بخوبی ادراک رکھتے ہیں۔وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور موجودہ حکومت تمام تر معاشی مشکلات اور مسائل کے باوجود خواتین کا زندگی کے تمام شعبوں میں بھرپور کردارکے لیے اقدامات کر رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی میں خواتین کا فعال کردارادا کرنے کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ن) نے تنظیم سازی مکمل کی ہے آج پاکستان کی خواتین زندگی کے ہرشعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ اپنی ذمہ داریاں ادا کررہی ہیں انہوں نے کہا کہ خواتین کا جتنا احترام مسلم لیگ (ن) میں کیا جاتا ہے اور اتنا کسی اور جماعت میں نہیں ہے۔ہم معاشرے میں خواتین کو ان کا جائز حق دلانے کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ،مسلم لیگ (ن)کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ خواتین سیاسی میدان میں اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کریں،صدر پنجاب شعبہ خواتین وممبر قومی اسمبلی نوشین افتخار نے راقم الحروف (محمد مظہررشید چودھری) کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پارلیمنٹ کی ممبر خواتین کو ڈویلپمنٹ کے کے فنڈز دیے گئے ہیں جس سے بڑی تعداد میں کام مکمل کیے گئے ہیں ،انکے اپنے حلقہ میں ایک ارب چالیس کروڑ روپے سے کئی ایک منصوبے مکمل کیے گئے ہیں ، پاکستان مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کی جانب سے منعقدہ تنظیمی ٹریننگ ورکشاپ میں ساہیوال ڈویژن کے تینوں اضلاع پاکپتن ، اوکاڑہ ، ساہیوال سے ورکرز خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ٭

Muhammad Mazhar Rasheed
About the Author: Muhammad Mazhar Rasheed Read More Articles by Muhammad Mazhar Rasheed: 87 Articles with 60013 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.